اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بدلتے موسم کے تقاضے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بدلتے موسم کے تقاضے
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر : مسعود جاوید

تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

مایوسی کفر کے مترادف ہے۔ مخصوص نظریہ والوں اور پس پردہ سیاسی مقاصد رکھنے والوں کے ذریعے چلائے گئے بیانیوں پر توجہ دے کر اپنا خون جلائیں اور نہ خوف و ہراس میں مبتلا ہوں۔

’آپدا میں اوسر‘ کے اصل مخاطب تو آپ ہیں۔ مصیبت آن پڑی ہو اور ہر طرف دروازے بند نظر آرہے ہوں تو اسے بطور چیلنج لیں اور ہمت ہار کر بیٹھ جانے کی بجائے نئے راستے اور نئے مواقع تلاش کریں۔

اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آج سے دس پندرہ سال قبل ہمارے لئے حالات زیادہ سازگار تھے تو اعدادوشمار سامنے رکھ کر موازنہ کر لیجئے حقیقت سامنے آ جائے گی۔

کیا مسلمانوں میں آج جس سطح کی تعلیمی بیداری ہے وہ دس سال پندرہ سال قبل تھی؟ کیا سول سروس ؛مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی نوکر شاہی کے مقابلہ جاتی امتحانات میں ہمارے اتنے لوگ کامیاب ہوتے تھے؟

کیا آج سے دس پندرہ سال قبل یونین پبلک سروس اور اسٹیٹ پبلک سروس اسی طرح میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلہ کے لئے ہمارے نوجوانوں میں آج کی طرح بیداری تھی ؟ کیا خصوصی مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے ملی سطح پر کوچنگ کے مراکز ہوتے تھے ؟

ظاہر ہے نہیں۔ اس لئے کہ یہ سب دین ہے بابری مسجد کی شہادت کی۔ شہادت سے قبل رتھ یاترا کے ذریعہ مسلم مخالف مہم چلائی گئی جس سے پورے ملک کے مسلمانوں میں خوف وہراس اور دہشت پھیلنا فطری تھا۔

اس وقت ایسا لگنے لگا تھا کہ اس سیکولر ہندوستان میں مسلمانوں کی شناخت مٹا دی جائے گی۔ ملک کے طول و عرض میں ہر مسلمان اپنے وجود کو لے کر سہما ہوا تھا اور بقاء کے لئے متفکر تھا…لیکن …..

’ کچھ بات ہے کہ ہستی مٹتی نہیں ہماری‘!

جب مسلمانوں نے دیکھا کہ عنقریب انہیں دیوار سے لگا دیا جائے گا تو ایک نئی سوچ اور ایک نیا آئیڈیا ابھر کر سامنے آیا اور وہ تھا’ آپدا میں اوسر‘ یعنی نامساعد حالات میں پرعزم ہو کر نئے راستے تلاش کرنا ۔

تعلیمی میدان میں یہ حصولیابیاں اسی کا ثمرہ ہیں

ملت کے دور اندیشوں کو ادراک ہوا کہ فرقہ پرستوں کی سازشوں کا جوابتعلیم ہی سے دیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ ملک کے مختلف حصوں میں عصری اعلیٰ تعلیم بالخصوص job oriented education پر توجہ دی گئی نہ صرف میڈیکل اور انجینئرنگ کے متعدد کالجز قائم کئے گئے بلکہ سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کے اہل بنانے کے لئے NEET , JEE کوچنگ کے مراکز بھی کھولے گئے۔

ان دنوں ایک بار پھر مسلمانوں کے حوصلے پست کرنے والی حرکتیں عروج پر ہیں ان واقعات اور بالخصوص میڈیا کے ذریعے تشہیر کی وجہ سے ممکن ہے مسلمان سہمے ہوئے یا پریشان ہوں لیکن اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے اس لئے کہ ہم اور آپ پریشان ہو کر بھی کچھ کر نہیں سکتے۔ تاریخی مساجد ہوں یا آثار قدیمہ، قصبوں اور شہروں کے نام ہوں یا سڑکوں کے نام، دعویٰ کے ساتھ جس طرح کے دلائل پیش کئے جا رہے ہیں اسے اکثریتی فرقہ کے بعض عناصر کا احساس اعلی کہا جا سکتا ہے۔

اگر تازیانہ ہی ہمیں صحیح سمت میں گامزن کرتا ہے تو آج کل کی زہر آلود فضاء تازیانہ سے کم نہیں ہے اس لئے ایک بار پھر کمر بستہ ہو کر روایتی عصری تعلیم بی اے ایم اے پی ایچ ڈی کی بجائے نئ نسل کو اعلی پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع فراہم کرائے جائیں ۔ اس کے لئے مناسب اخراجات پر معیاری تعلیم کے کالج اور انسٹیٹیوٹ کھول کر یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ فیس اور اخراجات کی قلت کے باعث اعلیٰ تعلیم سے کوئی محروم نہ رہ جائے۔ یہ جب ہی ممکن ہوگا جب تجارتی نفع نقصان سے بلند ملی درد کے جذبے سے اداروں کے بانیان سرشار ہوں گے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN