اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انڈیا ٹی وی کی اسلام پر ایک بحث، نیافتنہ!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
انڈیا ٹی وی کی اسلام پر ایک بحث، نیافتنہ!
173
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ـ محمود احمد خاں دریابادی

جس زمانے میں شدھی تحریک زوروں پر تھی، بڑی تعداد میں مسلمانوں کو مرتد بنانے کی کوششیں کی جاری تھیں، آریہ سماج کے لوگ اس میں پیش پیش تھے ـ اس وقت اُن کا ایک پرچارک رام چندر نام کا بھی تھا، کہتے ہیں کہ وہ قُرانی علوم کے سلسلے میں زبردست معلومات رکھتا تھا، علم تجوید کا بھی ماہر تھا، جو بھی مسلم مناظر اس کے سامنے قرآن کی آیت پڑھتا سب سے پہلے اس کو تجوید پر ہی گھیر لیتاتھا، کہتا ’’ واہ مولوی صاحب فلاں مقام پر آپ نے غنہ نہیں کیا، فلاں مد کو آپ نے اُس کی مقدار کےمطابق نہیں کھینچا، ……. ‘‘ آپ کو قرآن بھی نہیں آتا آپ کیا مجھ سے بحث کریں گے ‘‘

اس زمانے میں مولانا مرتضیٰ حسن چاند پوری، مولانا رحمت اللہ کیرانوی، مولانا ثناءاللہ امرتسری اور مولانا عبیداللہ سندھی جیسے علماء موجود تھے جنھوں نے سناتن دھرم کے اصل مراجع کا مطالعہ کیا اور تحقیقی جوابات کے ساتھ الزامی جوابات بھی دئیے اس طرح اس وقت وہ فتنہ ختم ہوا ـ ……… آج کل پھر اُسی قسم کا فتنہ تیزی سے سر اُٹھارہا ہے، پہلے مسلمانوں پر سیاسی حملے ہوتے تھے، غدار، پاکستان کا ہمدرد اور نہ جانے کون کون سے الزامات لگائے جاتے تھے، مگر اب اسلام پر حملے ہورہے ہیں، بات اب مائیک پر اذان تک محدود نہیں بلکہ اذان اور اس کے الفاظ کی مخالفت ہورہی ہے، پہلے چند بد زبان، بدکلام اور بدقماش لوگ اسلام کی مقدس شخصیات پر گستاخانہ حملے کرتے تھے، جن پر مسلمان تو مشتعل ہوتے ہی تھے ساتھ ہی دیگر غیر مسلم سنجیدہ افراد بھی اس کو پسند نہیں کرتے تھے، ………. اب بات اس سے آگے بڑھ گئی ہے، اب دشمنان اسلام نے کچھ ایسے لوگوں کو تیار کرلیا ہے جو سنجیدہ انداز میں اسلام اور قرآن پر اعتراض کررہے ہیں، اُن میں کچھ ایسے بھی ہیں جو باقاعدہ کسی حد تک تجوید کے ساتھ قرآنی آیات پڑھتے ہیں، چونکہ اب لیپ ٹاپ کی سہولت بھی حاصل ہوگئی ہے اس لئے حسب ضرورت بخاری، مسلم اور دیگر کتب کا متن حتیٰ کہ عربی لغات کی کتابیں بھی ان کے پاس محفوظ ہوتی ہیں، ………… غرض اُن کی پوری تیاری ہے، ہماری جانب سے اسلام پر اعتراض کے جو عموماً جوابات دئے جاتے ہیں اُن کے جواب الجواب بھی اُن کے پاس ہیں، اُن لوگوں کے اسی طریقہ کار کی وجہ سے اب غیر مسلم سنجیدہ افراد بھی اُن کی طرف توجہ کر رہے ہیں

۔

چند دن پہلے انڈیا ٹی وی پر ہونے والی ایک بحث یو ٹیوب پر دیکھی اس میں دو مرد اور ایک عورت جن کا دعویٰ تھا کہ وہ سابق مسلم ہیں، شریک تھے ، حالانکہ اُن کے اعتراضات میں نیا کچھ نہیں تھا، بس انداز کسی حد تک ٹھہرا ہوا تھا، کوئی چیخ پکار نہیں، اُن میں دونوں مرد قرآن کی آیات تجوید کے ساتھ پڑھ رہے تھے، بخاری مسلم کے اسکرین شارٹ دکھا رہے تھے ـ ………. یہی انداز ہے جو آجکل خالی الذھن اور سنجیدہ افراد کو متاثر کرتا ہے ـ ……… کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، اس لئے وقت کی سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ ہم لوگ بہت جلد بلکہ فوراً سے پیشتر ایسے افراد تیار کریں جن کا اسلامیات کے ساتھ دوسرے مذاہب خصوصاً ہندو دھرم کے اصل مراجع کا بھی مطالعہ ہو، اسی ساتھ سنجیدہ گفتگو اور حسب ضرورت جذباتی اور پُر جوش تقریر کا بھی سلیقہ ہو، لیپ ٹاپ وغیرہ میں بھی دسترس ہو تاکہ ضرورت پڑنے پر مقابل کو ثبوت دکھائے جاسکیں ـ ………… ہمارے یہاں چند کمرشیل مقرر ایسے ضرور ہیں جنھوں نے چند سنسکرت جملے اور اشلوک یاد کررکھے ہیں جنھیں اپنے بیانات میں باربار دھرا کر’’داد تقریر‘‘ حاصل کرتے رہتے ہیں، سب جانتے ہیں کہ ایسے بیانات آمنے سامنے کی بحث میں چند منٹ بھی نہیں چل پائیں گے۔

انڈیا ٹی وی کی بحث میں مسلمانوں کی طرف سے جو تین افراد شریک تھے اگرچہ وہ سیاسیات اور سماجیات میں زبردست پکڑ رکھتے ہیں، اس سلسلے میں چینلس پر جو بحثیں ہوتی ہیں ان میں بھی ان کا شمار کامیاب ڈبیٹرس میں ہوتا ہے، ……….. مگر یہ اُن کا میدان نہیں تھا، ہر آدمی ہر فن میں عبور رکھے ایسا ممکن بھی نہیں ہے، ……… ہر ایک کو اپنے میدان اور اپنی صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے اس کا بھی تقاضا یہی تھا کہ یا تو ایسی جگہ نہ جایا جائے یا کسی ایسے کا نام وہاں دےدیا جائے جس کا یہ میدان ہو ـ ………. بہر حال پوری بحث دیکھنے کے بعد یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام کی موثر نمائندگی جس طرح ہونی چاہئے تھی وہ وہاں نہیں ہوپائی، ……….. چنانچہ وہاں جو مسلمان بحیثیت سامع موجود تھے وہ بھی اس غیر موثر نمائندگی سے بے چین نظر آئے، اسی لئے کچھ حاضرین بار بار مداخلت کرکے جواب دینے کی کوشش بھی کررہے تھے، مسلمانوں کی طرف سے شامل تینوں ڈبیٹرس میں بھی آپسی تال میل کی شدید کمی نظر آئی، تینوں ایک دوسرے کی بات کاٹنے کی کوشش کررہے تھے ـ ۔

اس موقع پر ہم سب کو انڈیا ٹی وی کی اس حرکت کے خلاف شدید احتجاج کرنا چاہئے، پریس کونسل میں اس کی شکایت بھی کرنی چاہئے کہ اس چینل نے جس طرح کھلے عام ٹی وی پر ایک خالص مذہبی بحث کرائی جس میں قرآن، اسلام اور مسلمانوں کے مسلمہ عقائد پر کھلے عام اعتراض کئے گئے، پیغمبر اسلام کی ذات کو نشانہ بنانے کی کوشش ہوئی اس سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید چوٹ پہنچی ہے، اگر انڈیا ٹی وی فوراًمعافی نہیں مانگتا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ـ ……….. اگرچہ آخر میں اینکر نے چند جملے کہہ کر اپنی صفائی پیش کرنے کی کوشش کی ہے مگر اس کی حیثیت عذر گناہ بد تر از گناہ سے زیادہ نہیں ہے ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN