اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تاریخ، گیان اور سچائی کو دیو مالائی سمندر میں ڈالنے کی مہم

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
تاریخ، گیان اور سچائی کو دیو مالائی سمندر میں ڈالنے کی مہم
112
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا عبد الحمید نعمانی

بھارت ایک عجیب طرح کا ملک ہے ، یہاں اگر تیزی سے بنتے بگڑتے موہوم تصورات کو حد میں نہ رکھا جائے تو من گھڑت اور خیالی لہروں اور دیو مالائی تخیلات وتصورات کو حقائق ، تاریخ اور واقعات پر حاوی ہونے میں دیر نہیں لگتی ہے ، زندگی میں عقائد و تصورات کا بڑا رول ہے ، لیکن واقعات اور حقائق کو من گھڑت کہانیوں اور دیو مالائی تصورات میں بدلنے کی کوشش اور دیگر کے حقوق کو سلب کرنے یا دوسروں کو ان کا پابند اور ان پر لادنے کی مہم کسی بھی آزاد ، مہذ ب سماج اور آزاد جمہوری ملک کے لیے ایک سنگین معاملہ اور تباہ کن عمل ہے ، ایک کمیونٹی کے مذہبی تخیلا ت و تصورات کو دوسری کمیونٹی کے نظریات و عقائد پر ترجیح و تفوق دینے اور سامنے کے حقائق کو آستھا کے سہارے خاتمہ و انہدام سراسر زور زبردستی کا غیر منصفانہ و جارحانہ عمل ہے لیکن ملک میں ایسا کچھ مسلسل ہو رہا ہے اور پہلے بھی ہوا ہے ۔

برہمن وادی سماج احساس کمتری اور حسد کے جذبے میں مبتلا ہے ۔ اس نے بھارت میں جات پات اور اونچ نیچ پر مبنی طبقاتی نظام کو بڑھاواد دینے کے سوا زیادہ کچھ بنایا اور کیا نہیں ہے ۔ بس احساس کمتری سے نکلنے اور داخلی نظریاتی و عملی بحران سے بچنے کے لیے دوسروں کی بنائی چیزوں کو اپنی بتانے میں لگا ہوا ہے ، ملک کی معروف عمارتوں اور تاریخی مساجد کو ہند و عمارتوں اور مندروں کی جگہوں پر ہونے یا ہندو عمارت اور مندر بتانے کے ذہن کے پش پشت بھی مذ کورہ احساس کمتری ، تنگ نظری اور جلن کا جذبہ کام کرتا نظر آتا ہے ، کہانی اور افسانہ کو تاریخ اورحقیقت اور تاریخ اور حقیقت کو افسانہ میں بدلنے کی مہم میں تاریخ سازی کے عمل کا پورا پورا عمل دخل ہے ۔

بنارس کی جامع مسجد جو گیان واپی محلے میں ہونے کی وجہ سے گیان واپی مسجد سے معروف ہے کی تاریخ ختم کرنے کا کھیل ، مخصوص ہندو تو وادی ذہنیت کا ہی اظہار ہے ، ہندو تو وادیوں کی دقت یہ ہے کہ ان کے پاس من گھڑت کہانیوں اور افسانوی باتوں کے سوا تاریخ نہیں کے برابر ہے اس کی تلافی ’آستھا ‘ کے سہارے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، بھارت میں کوئی ایک کمیونٹی ،دوسری کمیونٹی کی آستھا کی پابند نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تو یہ صاف کر ہی دیا کہ یہ دعویٰ بے بنیاد تھا اور ہے کہ بابر ی مسجد کوئی مندر توڑ کر تعمیر کی گئی تھی ، لیکن غلط پروپگینڈا پر اسے بابر سے جوڑ کر ، رام مندر تعمیر کی تحریک چلائی گئی ، اسی طرز پر گیان واپی مسجد کے خلاف وشو ناتھ مندر کے نام پر گزشتہ کچھ عرصے سے مہم شروع کی گئی ہے ، جس میں حال کے دنوں خاصی تیزی آئی ہے ۔

اس شر انگیزی کو بڑھاوا دینے میں برٹش سامراج اور اس کے گماشتوں اور دلالوں کی کارستانیوں کا بڑا دخل ہے ، بنارس کے کئی نام اس کی تاریخ اور مذہبی حوالے سے ہمارے سامنے آتے ہیں ، مثلاً کاشی ،ورانسی ، بنارس، ادی مکتا، آنند بھون وغیرہ وغیرہ لیکن ورانسی ، کاشی ، بنارس کے ناموں کو شہریت ملی ، بنارس ، ہندو مت، بدھ مت ، جین مت ، سکھ مت کے علاوہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے بھی مرکز توجہ رہا ہے ،گرچہ محمود غز نوی ، کا معروف جرنیل احمد نیالگتین لاہور سے چل کر بنارس ہوتے ہوئے بہار کی سرحد تک گیا تھا، تاہم مستقل طور سے مسلم سلطنت کا حصہ اس وقت بنا جب 1194ءمیں شہاب الدین غوری نے راجا جے چند کو شکست دے کر بنارس پر کنٹرول حاصل کیا۔ قطب الدین ایبک نے تخت نشیں ہونے کے ساتھ محمد باقر کو بنار س کا صوبہ دار بنایا لیکن بنارس میں مسلمانوں کی آبادی اس سے پہلے ہی دسویں صدی عیسوی سے ہی شروع ہوگئی تھی ، سلطان شمس الدین نے تخت نشیں ہونے کے ساتھ بنارس کو مرکزی شہر میں بدل دیا، مغلوں اور پٹھانوں ، بابر ، ہمایوں ، شیر شاہ ، سلاطین شرقی وغیرہم کا بنارس پر کنڑول اور بے دخلی ہوتی رہی ہے ، مغل آخری حکمراں خاندان ہے ، اس کے کسی حکمراں کے متعلق کوئی ایسا واضح حوالہ نہیں ملتا ہے کہ کوئی مندر توڑ کر کسی مسجد کی تعمیر کی تھی ۔

ہم بہت دنوں سے سبرامنیم سوامی اور دیگر ہندو تو وادی عناصر اور ٹی وی اینکرز سے سنتے اور دعوے کرتے دیکھتے رہتے ہیں کہ مسلم حکمرانوں خصوصاًاور نگ زیب نے ہندو مندر، توڑ کر اس کی جگہ مسجد یں تعمیر کرائی ہیں ، یہ محض دعوی اور بکیتی ہے ، کسی انگریز کے لکھ دینے اور یہاں وہاں کی چیزوں کو جوڑ کر یہ کہہ دینے سے افواہ، سچ اور تاریخ نہیں بن سکتی ہے کہ مندر توڑ کر اس کی جگہ اور باقیات پر مسجد کی تعمیر کردی گئی ہے ، انگریزوں نے اپنی سیاست اور اپنی حکمرانی کی زندگی بڑھانے کے لیے ہند و ، مسلم کے درمیان نفرت و تفرقا پھیلانے کے لیے مندر کی جگہ مسجد بنانے کی شرارت کی ہے ۔

بنارس کی جامع مسجد جو گیان واپی مسجد سے مشہور ہے ، اورنگ زیب سے پہلے سے موجود ہونے کا ذکر ملتا ہے ، 1809ءمیں پہلی بار گیان واپی مسجد کو لے کر فرقہ وارانہ فساد ہو ا تھا، جب کہ اورنگ زیب کی وفات 1707ءمیں ہو چکی تھی ، مسجد کی تعمیر اور اور نگ زیب کے زمانے میں مندر توڑ کر مسجد کی تعمیر کا ذکر کسی ہندو مورخ یا تذکرہ نگار نے کیوں نہیں کیا ہے ؟ اکبر کے عہد سے ہندو ؤں کو پوری آزادی حاصل تھی ، ان کی زبان و قلم پر کوئی پہرہ نہیں تھا، اورنگ زیب کے حکومتی اور فوجی عملے میں ہندوؤں کی تعداد ، اکبر سے بھی زیاد ہ تھی ، اکبر سے اورنگ زیب تک کسی طرح کی بے جا پابند کا کوئی ذکر نہیں ملتا ہے ، 1574ءمیں اکبر نے جون پور ، چنار کے ساتھ بنار س کی حکومت اپنے پاس رکھی تھی ۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ اکبری عہد ہندو مذہب کے لیے فال نیک ثابت ہوا جو بدھوں کے دور عروج میں تقریباً ختم ہو چکا تھا ، بعد میں ہندو ؤں نے اپنے دور عروج میں بدھ وہارں کو منہد م کیا تھا ۔ اکبر نے اپنے عہد حکومت میں اپنی سیاسی پالیسی اور اپنے ایجاد کر دہ مذہب دین الہی کے فروغ کے تحت بنارس کو مرکزی اور مقد س شہر بنا دیا اور راجا مان سنگھ اور پورے ہندستان کے ہندو راجاؤں کو بنارس میں مندر کی تعمیر کی کھلی آزادی دی، راجا مان سنگھ ہی نے وشو ناتھ مندر کو از سر نو بنایا تھا، ہمیں کوئی ایسا مستند حوالہ نہیں ملتا ہے کہ اورنگ زیب نے ہندوؤں کے مذہبی عمل پر روک اور مندروں کو توڑ کر مسجدوں کی تعمیر کاسلسلہ شروع کیا ہو ، مرقع بنارس، تاریخ بنارس، تاریخ آثار بنارس ،کاشی کا اتہاس،ورانسی ویبھو، بنارس گورو،کاشی اور وشو ناتھ ، جیسی درجنوں کتابیں جاری افسانے کی تردید کرتی ہیں، اس سلسلے میں وسیع تر ملکی و قومی مفاد میں منظم و مربوط کام کر کے اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔ کم از کم معروف مسلم تنظیموں کو چاہیے کہ وہ تاریخی و تہذیبی ورثے اور حقائق کو صحیح منظر، پس منظر کے ساتھ سامنے لائیں ، تاکہ تاریخی صداقت اور قومی یک جہتی کو افواہ و افسانہ کے سمندر میں پھینک دینے کی مہم پر قد غن لگ سکے ۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN