اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نصابی کتب میں تاریخی حقائق مسخ کرنے کی تاریخ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
نصابی کتب میں تاریخی حقائق مسخ کرنے کی تاریخ
51
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: ڈاکٹر مبارک علی

روبینہ سہگل نے اپنی کتاب ‘قومیت، تعلیم اور شناخت‘ میں نشاندہی کی ہے کہ نصابی کتب ریاست کے نظریات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ اگر ریاست مذہبی، آمرانہ یا اشتراکی ہو تو ان تمام حالات میں ریاست کے نظریے کا دفاع کیا جاتا ہے۔ قوم پرستی کے نام پر تاریخ کے وہ حوالے، جن سے ریاست کے جرائم کی عکاسی ہوتی ہے، انہیں یا تو حذف کر دیا جاتا ہے یا مسخ کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ حالانکہ نصابی کتابوں کی اہمیت یہ ہے کہ نوجوان نسل کو اچھا شہری بنایا جائے اور اس کے اخلاقی کردار کی تشکیل کی جائے۔

یہاں ہم لورا ای اور مارک سیلڈن کی کتاب ‘سینسرنگ ہسٹری پریسپیکٹیوز آن نیشنلزم اینڈ وار ان دا ٹوینٹیتھ سینچری‘ کا ذکر کریں گے۔ اس کتاب میں جائزہ لیا گیا ہے کہ بیسوی صدی میں ہونے والی جنگوں کو قوم پرستی کے نام پر کس طرح سینسر کیا گیا۔ اس میں دو ممالک خاص طور سے قابل ذکر ہیں۔ جاپان اور امریکہ، ان دونوں ملکوں نے، جو مختلف جنگوں میں ملوث رہے، اپنی نصابی کتب میں اپنے جنگی جرائم کا یا تو ذکر ہی نہیں کیا یا اُن کو جائز ثابت کر کے خود کو جرائم سے آزاد کر لیا۔

جب جاپان نے 1936 میں چین پر حملہ کیا تو اُس نے شہروں پر قبضے کے بعد نہ صرف لوٹ مار کی بلکہ شہریوں کا قتل عام کیا۔ عورتوں کی آبرو ریزی کی اور خاص طور سے عام شہریوں کو درندگی کے ساتھ قتل کیا۔ اُن کی لاشیں فٹ پاتھوں پر پڑیں رہیں۔ قتل عام کی یہ تصاویر ایک روسی سفارت کار نے کھینچ کر محفوظ کر لیں۔ یہی ظالمانہ رویہ فلپائن اور جنوبی کوریا میں اختیار کیا گیا۔ جنوبی کوریا میں خاص طور سے فوجی علاقوں کو جاپانی فوجیوں نے جنسی خواہشات پورا کرنے کے لیے استعمال کیا اور ان عورتوں کو ‘کمفرٹ وویمن‘ کہا گیا۔

دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد، جب جاپان میں نئی نصابی کتابیں لکھی گئیں تو اُن میں جنگی جرائم کا ذکر نہیں تھا بلکہ جاپانی حکومت نے یہ موقف اختیار کیا کہ انہوں نے یہ جنگیں اس لیے لڑیں تھیں تاکہ جنوب مشرق کے ملکوں کو آزاد کرایا جائے۔ جب جنوبی کوریا اور چین کی جانب سے ان نصابی کتابوں پر احتجاج ہوا تو جاپانی حکومت نے کئی دلیلیں دے کر جرائم سے انکار کیا مثلاً ’کمفرٹ ویمن‘ کو طوائفیں قرار دیا گیا۔ لیکن جب یہ طوائفیں باہر نکل آئیں اور جاپان کے خلاف مظاہرے کیے گئے تو اوّل جاپان نے یہ اعلان کیا کہ وہ ان کو معاوضہ ادا کرے گا۔ لیکن جب معاوضے کی رقم زیادہ ہوئی تو اس سے انکار کر دیا گیا۔

اسی طرح سے جاپانی حکومت نے عام شہریوں کے قتل عام اور چینی عورتوں کی آبرو ریزی سے بھی انکار کیا۔ لیکن جب بین الاقوامی طور پر جاپان پر دباؤ ڈالا گیا تو اس نے بہت احتیاط کے ساتھ چند سطروں میں ان جرائم کو قبول کیا۔ جاپان میں نصابی کتابوں کو وزرات تعلیم اور کلچر ایک ایک سطر پڑھ کر ان کو شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس لیے خاص طور پر کوریا کے مورخ جاپان کی نصابی کتابوں سے مطمئن نہیں تھے اور اُن کا اسرار تھا کہ جاپان نے کوریا میں، جو جنگی جرائم کئے ہیں، اُن کا ذکر نصابی کتابوں میں آنا چاہیے۔

دوسرا اہم ملک امریکہ ہے، جو ویتنام کی جنگ میں ملوث رہا اور اس جنگ میں اس نے تمام مہلک ہتھیار اور زہریلی گیسوں کا استعمال کیا۔ اس کی ایک مثال ویتنامی لڑکی کی وہ برہنہ تصویر ہے، جو گیس میں جھلسنے کے بعد سٹرک پر بھاگی تھی۔ یہ تصویر دنیا بھر میں مشہور ہوئی اور امریکہ کے ‘جنگی جرائم‘ کو سامنے لائی۔

لیکن امریکہ ان ‘جنگی جرائم‘ کو تسلیم نہیں کرتا۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ یہ جنگ اُس نے امن کی خاطر لڑی تھی تاکہ جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں کو کمیونزم س بچایا جائے۔ امریکہ کی نصابی کتابیں قومی جذبات سے بھری ہوئیں ہیں۔ ان میں امریکہ کی شان و شوکت اُس کی برتری اور قوم پرستی کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں کو تشکیل کیا جاتا ہے۔ ان نصابی کتابوں میں ویتنام کی جنگ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

لہٰذا امریکی نوجوان طلبہ ان تمام جرائم سے نہ واقف رہتے ہیں، جو امریکہ نے ویتنام میں کیے تھے۔ اگر نصابی کتابوں میں تاریخی حقائق سے گریز کیا جائے اور قومیں اپنی غلطیوں اور جرائم کو چھپائیں تو اس صورت میں معاشرہ گمراہی کا شکار رہتا ہے۔ نصابی کتابوں کے بارے میں یہ صورت حال ان دو ملکوں ہی کی نہیں بلکہ اس میں اور کئی ممالک بھی شریک ہیں، جو تاریخ کو مسخ کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں میں نفرت پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی نصابی کتب اسی صورتحال سے دو چار ہیں اور اس وجہ سے نوجوان نسل میں کوئی تاریخی شعور نہیں ہے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN