اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بورڈ سے ملحق مدارس کی امداد پر پابندی کامطالبہ افسوسناک

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بورڈ سے ملحق مدارس کی امداد پر پابندی کامطالبہ افسوسناک
190
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

انگریزوں کی حکومت کے دور میں حکومت کی جانب سے سنسکرت اور مدارس کی تعلیم کی جانب توجہ دی گئی ، اسی دور میں مدرسہ بورڈ اور سنسکرت بورڈ قائم کئے گئے ، سنسکرت بورڈ سے سنسکرت پاٹھ شالے ملحق کئے گئے اور مدرسہ بورڈ سے مدارس ملحق کئے گئے ، اس طرح مدرسہ بورڈ کے قیام کی روایت انگریزی حکومت کے دور سے شروع ہوئی ، بنگال میں مدرسہ بورڈ کا قیام عمل میں آیا ، اور اس کی ابتداء مدرسہ عالیہ کلکتہ سے ہوئی ، بہار میں 1919میں مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ ،پٹنہ کو حکومت کی تحویل میں دیا گیا ، تو 1922 میں مدرسہ بورڈ بہار و اڑیسہ کا قیام عمل میں آیا ، اسی طرح یوپی میں مدرسہ بورڈ کا قیام عمل میں آیا، اس طرح موجودہ وقت میں ملک کے اور بھی صوبوں میں مدرسہ بورڈ قائم کئے گئے ، بورڈ سے ملحق مدارس کی کچھ خصوصیات پیش ہیں ۔

(1) مدارس ملحقہ کا نصاب تعلیم دینی اور عصری دونوں مضامین پر مشتمل ہیں۔

(2) مدارس ملحقہ کا نظام تعلیم درجات پر مشتمل ہوتا ہے ، یعنی جس طرح عصری اداروں میں پرائمری ،سکنڈری ، ہائیر سیکنڈری ، گریجویش اور وغیرہ ہوتے ہیں ،اسی طرح بورڈ کے مدارس بھی درجات پر مشتمل ہوتے ہیں ۔

(3) ہر درجہ کا باضابطہ امتحان ہوتا ہے، نیچے کا درجہ پاس کرنے کے بعد ہی اوپر کے درجہ میں داخلہ ہوتا ہے۔

(4) اس کی سرٹیفکیٹ اور ڈگری حکومت سے منظور ہوتی ہے ، ایڈمیشن کے لئے بھی اور ملازمت کے لئے بھی۔

(5) مدارس کی سرٹیفکیٹ اور ڈگری پر سرکاری ملازمت ملتی ہے۔

(6) حکومت کے بہت سے عہدے ہیں ، جن میں مدارس کے فارغین اپنی صلاحیت اور ڈگری کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرتے ہیں ۔

(7) مدارس ملحقہ کی تعداد ہر صوبہ میں کافی تعداد میں ہیں ، ان میں مدارس کے فارغین تدریسی خدمات انجام دیتے ہیں ، تدریسی ملزمین کے علاؤہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد ہے،بہار میں مدارس ملحقہ کا مضبوط نظام ہے ،ان میں اساتذہ ملازمین کی تعداد بہت زیادہ ہے ،یہی حال دیگر صوبوں کا بھی ہے۔

جہاں تک مراعات کی بات ہے تو مدارس ملحقہ کو سرکار کی جانب سے مندرجہ ذیل مراعات دیئے جاتے ہیں۔

(1) اساتذہ و ملازمین کی تنخواہ کے لئے رقم ، اکثر صوبوں میں سرکاری شرح اسکیل کے مطابق تنخواہ ادا کی جاتی ہے ، جس کی وجہ تنخواہ کا معیار کافی بلند ہواہے ، بہار میں مدارس ملحقہ کے اساتذہ کی تنخواہ تقریباً 40000؍چالیس سے 50000؍پچاس ہزار تک پہنچ جاتی ہے۔

(2) بلڈنگ فنڈ : مدارس کی عمارت کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے رقم دی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے عمارت کی تعمیر میں آسانی ہوجاتی ہے۔

(3) اسکالر شپ : طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت کی جانب سے اسکالر شپ بھی دیا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے مالی اعتبار سے کمزور طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

(4) لائبریری فنڈ : مطالعہ کے لئے کتابوں کی ضرورت ہوتی ہے ، اس کے لئے لائبریری اور لائبریری میں کتابوں کی ضرورت ہوتی ہے ، بہت سے بڑے مدارس میں لائبریری کا انتظام ہے ، حکومت کی جانب سے لائبریری کے لئے رقم بھی دی جاتی ہے۔

مدارس ملحقہ میں بڑی تعداد میں فارغین مدارس کی تقرری ہوتی ہے، اس کے علاوہ اہم بات یہ ہے کہ ان مدارس کی سرٹیفکیٹ اور ڈگری کو حکومت کی جانب سے منظوری حاصل ہے ،جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں ان کے فارغین مدارس اسکول ، کالج اور یونیورسٹیوں میں تقرری ہوتی ہے، اگر یہ ادارے نہ ہوں تو اسکول ،کالج اور یونیورسٹی میں اردو ،فارسی اور عربی کے اکثر عہدے خالی رہ جائیں گے ، اس کے علاؤہ دیگر سرکاری عہدے بھی ،جن میں اردو جاننے والے کی بحالی ہوتی ہے ،یہ عہدے بھی خالی رہ جائیں گے ، اس طرح بڑی تعداد ان فارغین کی بھی ہے ،جو مدارس کے علاوہ دیگر سرکاری عہدوں پر بحال ہوتے ہیں۔

تعلیمی اعتبار سے بھی ان کی اہمیت مسلم ہے ، ان اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، ان کے طلبہ کی نظر عصری تقاضوں پر ہوتی ہے ، اس لئے وہ ان مضامین میں محنت کرتے ہیں اور اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتے ہیں ، البتہ کچھ کمی ہےتو یہ وقت کا اثرہ ، اس کو دور کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ملی قائدین میں سے کسی کا نہایت ہی افسوسناک بیان آیاہے کہ سرکار بورڈ کے مدارس کو رقم دینا بند کردے ، وہ جوش میں یہ بھی کہتے نظر آرہے ہیں کہ سرکاری فنڈ اس کام کے لئے نہیں ہے ، ان کا یہ بیان نہایت ہی افسوسناک ہے ، ان کا بیان وہی ہے جو بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں ، انہوں نے اس پر غور نہیں کیا کہ اس سے ان کے بھی ایک بڑے طبقہ کو نقصان پہنچے گا ، بورڈ سے ملحق بڑی تعداد ہیں وہ مدارس بھی ہیں ،جن کو جمعیۃ علماء کے لوگ چلاتے ہیں ، تقریباً 40 فیصد اساتذہ جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ ہیں ، ان کا کیا حال ہوگا، انہوں نے اس پر بھی غور نہیں کیا کہ ان کے اس بیان سے اس حکومت کو تقویت ملے گی ،جو بورڈ کے مدارس کو بند کرنے کے لئے تیار ہے ، آسام نے بند کردیا ہے، دیگر کئی صوبے اس طرح کا اعلان کر رہے ہیں ،جبکہ انہیں بیان دینے سے پہلے غور کرنا چاہئے کہ یہ مراعات جو سرکار کی طرف سے دیئے جارہے ہیں ،یہ صرف مدارس کو نہیں ،بلکہ سنسکرت پاٹھ شالاؤں کو بھی دیئے جارہے ہیں ، اور حکومت کی جانب سے مراعات دیا جانا ملک کے آئین کے مطابق ہے، اور مسلم سماج کے لوگ بھی اس ملک کے باوقار شہری ہیں ، یہ بھی حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں ، اس طرح یہ بھی سرکارسے مراعات حاصل کرنے کے حقدار ہیں ، ایسے وقت میں جبکہ ملک میں نفرت کی فضا قائم کردی گئی ہے، فرقہ پرستوں کی جانب سے مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، خاص طور پر ایسے مدارس کے سلسلہ میں اس طرح کا بیان دینا فرقہ پرست طاقتوں کو تقویت پہنچانا اور مدارس کے لئے نہایت خطرناک ہے، اللہ تعالیٰ مدارس کی حفاظت کرے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN