اردو
हिन्दी
ستمبر 22, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوگی کا فرمان ! آکسیجن کی کمی پر میڈیا سے کی گفتگو تو ہوگی کارروائی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوگی کا فرمان ! آکسیجن کی کمی پر میڈیا سے کی گفتگو تو ہوگی کارروائی

(فائل فوٹو)

73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :
یوگی حکومت کورونا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔ اب اس نے اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اسپتالوں پر ڈنڈا چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے حالیہ فیصلوں میںاعلان کیاہے کہ جو اسپتال اپنے یہاں آکسیجن کی کمی کی شکایت کر کے نوٹس چسپاں کررہے ہیں یا اس بارے میں میڈیا سے بات کررہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ان اسپتالوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا جو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی بھرتی نہیں کررہے ہیں یاپھر اپنے اسپتالوں میں آکسیجن نہیں ہونے کا نوٹس چسپاں کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی جانچ ہوگی کہ کہیں ایسے اسپتال اس طرح کی بات کرکے خوف وہراس تو نہیں پھیلا رہے ہیں۔
کولکاتا سے نکلنے والا اخبار ، ’دی ٹیلی گراف‘ نے اس بارے میں ایک خبر شائع کی ہے۔ اخبار کے مطابق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں اس کے بارے میں احکامات دیئے ہیں۔ اتوار کو ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سینئر افسران ، ڈویژنل کمشنرز اور انسپکٹر جنرل پولیس کو واضح ہدایت دی ہے کہ ایسے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو اسپتال سے فارغ کررہے ہیں اور اس معاملے میں میڈیا کو جانکاری دی جارہی ہے۔
آن لائن پورٹل ’ستیہ ہندی‘ میں مسلسل یوپی میں کورونا سے متعلق صورتحال سے آگاہ کررہا ہے۔ چاروں طرف افراتفری ہے۔ لوگوں کو اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے ہیں۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی موت ہو رہی ہے۔ شمشان میں لاشوں کے ڈھیر لگے ہیں۔حکومت اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے کہ اس نے بروقت صحت نظام کو مستحکم نہیں کیا ہے۔ اب یہ شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ریاست میں کورونا ٹیسٹ ٹھیک طرح سے نہیں ہو رہے ہیں۔ سرکاری اعدادوشمار میں بھی ہلاکتوں کی تعداد کم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثناء اترپردیش میں آکسیجن کی فراہمی روزانہ بہتر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ہر چھوٹے بڑے اسپتال کی نگرانی کی جانی چاہئے۔ جسے بھی ضرورت ہوگی آکسیجن ضرور مہیا کی جائے۔
وہیں کانپور میں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم کے سلسلے میں پروونشیل میڈیکل سروس ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر نوکرشاہوں پر من مانی کرنے کا الزام لگایا ہے اور ڈاکٹروں کے حقوق کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر امت سنگھ نے منگل کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں کہا ہے کہ کورونا کی وبا کی آڑ میں انتظامیہ افسروں کے ذریعہ ڈاکٹروں کو مسلسل پریشان کیا جارہا ہے۔ ایسے حالات میں جب سبھی ڈاکٹر انفیکشن کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کررہے ہیں۔ضلع سطحی افسر ڈاکٹروں کے حوصلے کو توڑنے کا کام کررہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
SIR Complete Guide Q&A

دور کریں الجھن اس خبر میں ہے SIR پر ہر سوال کا جواب

نومبر 26, 2025
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN