آندھرا :
آندھرا پردیش کے ایک سرکاری اسپتال میں 14 کورونا مریضوں کی موت سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی جان گئی ، تاہم انتظامیہ نے اسے افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ کورونا مریضوں کی موت کے بعد کلکٹر نے اسپتال کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ آکسیجن سپلائی کو لے کر افواہ پھیلانے والوں پر جانچ شروع کردی ہے۔
واقعہ اننت پور کے سرکاری اسپتال کا ہے۔ یہاں پہنچے جوائنٹ کلکٹر نشانت کمار نے بتایا کہ ’ہماری ٹیم نے آکسیجن پلانٹ کی جانچ کی ہے۔ ہم نے وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ہر لائن اور وال کی اچھی طرح جانچ کی۔ وہاں لیکیج نہیں ہے۔ آکسیجن پلانٹ کا پیرشر بھی صحیح ہے۔ سپلائی میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہوئیں اموات کا آکسیجن سے کوئی کنکشن نہیں ہے۔ آج کل 15 موتیں ہوئی ہیں۔ جتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے ان تمام کی عمر زیادہ تھی اورانہیں پہلے سے ہی سنگین بیماریاں تھیں ، اس لئے یہ موتیں آکسیجن کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ ہم نے ذاتی طور پر جانچ کیا ہے۔ یہ صحیح نہیں ہے کہ آکسیجن کی کمی سے یہ موتیں ہوئی ہیں۔
بدقسمتی سے یہ سچ ہے کہ اموات کی تعداد زیادہ ہے ، لیکن یہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے نہیں ہے۔ ان میں سے اکثر کو ذیابیطس ، دل کی پریشانی اور کارڈیک آرسٹ جیسی شکایات تھیں۔










