اردو
हिन्दी
ستمبر 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم مجلس مشاورت:ساکھ داؤپر
تحریر:قاسم سید

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
593
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کسی زمانہ میں مسلمانوں کی اکلوتی وفاقی تنظیم سمجھی جانے والی مسلم مجلس مشاورت کیا شدیدبحران سے دوچار ہے؟کیا مشاورت کی موجودہ معزز قیادت کے پاس حالیہ تنازعات حل کرنے کی صلاحیت نہیں یا وہ حل کرنا نہیں چاہتی؟کیا مشاورت کے بانیوں میں سے ایک جماعت ا سلامی ہندکو اس سے الگ کرنے کی زمین تیار کی جارہی ہے؟مشاورت کی حالیہ مجلس عام کی میٹنگ میں صدارتی تقریر کے لب و لہجے اور اور ایک معززرکن کی جانب سے جماعت اسلامی کے "رویے”کے خلاف قرار داد مذمت لانے کی تجویز سے خدانخواستہ یہی تاثر ملتا ہے کہ مشاورت کی موجودہ قابل قیادت دو دو ہاتھ کے لیے تیار ہے ؟
مجلس عام کی میٹنگ کےبعد مشاورت کی طرف سے جو پریس نوٹ اخبارات کو (بذریعہ ای میل ) جاری کیا گیا اس میں دستوری ترمیمات کے نتائج کے علاوہ کوئی اور قابل ذکربات نہیں تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ مسلم مجلس مشاورت ملت کو کوئی پیغام یا ایجنڈا دینے میں ناکام رہی یااس کے پاس کوئی ایجنڈا تھا ہی نہیں ، اس سے کمیونٹی میں مایوسی پیدا ہوئ ہے کہ جب ہمیں اس کی ضرورت ہے قیادت باہم دست وگریباں ہے ۔دستوری ترمیمات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور قدم واپس نہ لینے کے اعلان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مفاہمت کے لیے ثالثی کمیٹی بنانے کے باوجود بظاہر امکانی حل کے سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ۔ضد ،انانیت ہٹ دھرمی ،رعونت کا رویہ خواہ کسی
کی طرف سے اختیار کیا جائے اس کے نتائج خلفشار کی آنچ کو تیز کرتے ہیں۔قیادت کی طرف سے بار بار ‘فریق مخالف ‘کوعدالت میں جانے کے لیے اکسانا اور چیلنج کرنا خطرے کا الارم ہی نہیں مشاورت کوتعطل کی حالت میں پہنچانے اور "پرانے دن لوٹ آنےکی خواہش”کی غمازی کرتا ہے ۔

بہر حال ان سب کے باوجود مجلس عام کی میٹنگ سے توقعات تھیں کہ اس حدت کو کم کرے گی ،کوئ راستہ نکالے گی مگر اکابرین مشاورت کی میٹنگ سے لاتعلقی اورناخن تدبر سے گتھیاں سلجھانے والوں کی عدم موجودگی سے یہ امکان ختم ہوگیا ۔میٹنگ اس لیے بھی تاثر نہ چھوڑسکی کہ اس میں انہی باتوں کا اعادہ کیا گیا جو وہاٹس گروپ کی زینت بنتی رہی ہیہ ،صدارتی تقریر کا کافی حصہ جماعت اسلامی ہند کے خلاف "چارج شیٹ ” پر مشتمل تھا ,اس کے’ گناہوں اور ناقابل قبول اقدامات ‘کی روداد بیان ہوئ مگر سزا یا اس کا حل پیش نہیں کیا گیا ۔میٹنگ بظاہر دستوری ترمیمات پر مہر لگوانے کے لیے تھی یہ رسم پچیس سے بھی کم ارکان کی موجودگی میں پوری ہوگئ ۔

اب انتخابی عمل کا اعلان کردیا گیا ہے یہ کیسے ہوگا کیونکر ہوگا کون ممبر اس میں ووٹ کرسکے گا؟ ۔اب تک ارکان کی حتمی فہرست سامنے نہیں آسکی ہے کیا وہ ارکان کو وقت پر ملے گی ؟جو نکال دیے گیے ہیں ان کا کیا ہوگا ؟کیا ممبران اس میں شرکت کریں گے ۔اس پر بہت کچھ دارومدار ہے

بلاشبہ نوید حامد بہت متحرک فعال اور سرگرم شخصیت ہیں انہوں نے اپنی زندگی کےچھ قیمتی سال مشاورت کو دیے ہیں۔ دفتر میں پابندی سے صبح سے لے کر دیر رات تک اپنا ہرپل مشاورت کے سپرد کیا۔مشاورت کو اوڑھنا بچھونا بنالیا یہ معمولی بات نہیں ہے(یہ الگ بحث ہے کہ اس کا حاصل و نتیجہ کیا رہا) ۔ملک کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کامیاب کوششیں بھی کیں ۔مگر بدقسمتی سے ابتدائی سنہرے دور کو چھوڑ کر ان کا دور صدارت تنازعات ،ممبروں سے محاذآرائ ،ممبر تنظیموں سے مورچہ بندی،پنجہ آزمائ اور جوڑتوڑ اور خط وکتابت میں گزرا،یہ شوق آبلہ پائ مشاورت کو کس اندھی سرنگ میں لے جاۓ گا کہنا مشکل ہے اور یہ بھی کڑوی حقیقت ہے مشاورت میں کچھ لوگوں نے پہلے دن سے ہی نوید حامد کی صدارت کو تسلیم نہیں کیا اورمنتخب شدہ صدر کے معاملے کو عدالت تک لے گیے جس سے مشاورت کو نقصان پہنچا یہ رویہ جمہوری مزاج کے خلاف تھا حالات کو بگاڑنے اور یہاں تک پہنچانے میں کہیں نہ کہیں میں اس غیر جمہوری رویہ نے اپنا کردار ادا کیا
مشاورت ملت کا عظیم سرمایہ ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ،اس پر کسی کا بھی ‘غلبہ یا تسلط ‘قابل قبول نہیں ہے خواہ وہ تنظیم ہو یا فرد ۔ یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ ادارے کو پرایویٹ لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلایا جارہا ہے نہ ہی سازشی نظریہ کی حوصلہ افزائ ہونا چاہیے اختلاف کو مخالفت،مخالفت کو دشمنی اور سازش سمجھنا ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔کسی کے لیے غلط الفاظ کا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔اختلاف میں احترام اورغیر پارلیمانی الفاظ سے گریز ضروری ہے ۔
لگتا یہی ہے کہ کشمش کو ابھی اپنے منطقی انجام تک پہنچنا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ موجودہ روش نے مشاورت کی ساکھ ،اس کے وقار ، اعتبار اور وفاقی حیثیت کو بری طرح مجروح کیا ہے ا ۔اگر کوئ حل نہیں نکلا، رویوں میں لچک نہیں آئ تو بہت بڑا نقصان دروازے پر دستک دے رہا ۔کوئ ہے جو جہاز کو طوفان سے بچاسکے!!!!!!.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN