اردو
हिन्दी
مئی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

این ڈی ٹی وی بھی گیا۔۔۔!

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
122
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شکیل رشید ( ایڈیٹر ، ممبئی اردو نیوز ) جب کچھ لوگ کسی حکومت یا حکومتوں کے کرپشن ، بدعنوانی ، فرقہ پرستی ، ناانصافی اور ظلم و جبر کے خلاف آوازیں اٹھاتے ہیں ، ان کے جھوٹ کا سچ بول کر پردہ فاش کرتے ہیں ، اور طاقتور عناصر کی دھمکیوں اور بیجا مقدموں کے خوف سے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاتے ہیں ، تب ان کی زبانیں بند رکھنے کے لیے ، حکومت یا حکومتیں اُن کے قدموں تلے سے اُس پلیٹ فارم کو ہی ، جس پر کھڑے ہوکر وہ سچ بولتے ہیں ، کھینچ لینے کی کوشش کرتی ہیں ۔ ’ این ڈی ٹی وی ‘ پر اڈانی گروپ کے قبضہ کی لڑائی میں یہی ہوا ہے ۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ ’ این ڈی ٹی وی ‘ پر ’ اڈانی انٹرپرائزس ‘ کے قبضہ سے ’ آزاد صحافت ‘ کا ایک قلعہ ڈھے گیا ہے ، اور یہ سچ بھی ہے ۔ ۱۹۸۴ء میں پرنوئے رائے نے ایک پرائیوٹ ٹی وی چینل کے طور پر ’ این ڈی ٹی وی ‘ کی شروعات کی تھی ، اور غیرجانبدارانہ نیوز رپورٹنگ سے ناظرین کے دل میں اپنی جگہ بنا لی تھی ۔ یہ نیوز چینل اس معنیٰ میں ملک کے دوسرے پرائیوٹ نیوز چینلوں سے مختلف تھا ، کہ اس نے کبھی حکومتِ وقت سے سمجھوتہ نہیں کیا ، آخر دم تک یہ جھکنے کے لیے تیار نہیں ہوا ۔ سمجھوتہ نہ کرنے کےنتیجے میں اسے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن پرنو رائے اور ان کی دھرم پتنی رادھیکا رائے ڈٹی رہیں ۔ جنہوں نے ۲۰۰۲ء میں گجرات کے فسادات کے دوران ’ این ڈی ٹی وی ‘ کی رپورٹنگ دیکھی ہے ، انہیں آج بھی اس کی غیر جانبداری کا خوب اندازہ ہوگا ۔ اُن دنوں راج دیپ سردیسائی اور برکھا دت اس چینل کے اسٹار صحافی ہوا کرتے تھے ، ان دونوں ہی نے اُس زمانے میں گجرات کے ’ سچ ‘ کو عیاں کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا ، جبکہ دوسرے نیوز چینلوں پر خبریں کھل کر نہیں دی جا رہی تھیں ۔ کشمیر کے بارے میں اس چینل کی رپورٹنگ لاجواب رہی ہے ۔ کسان اندولن پر ، شاہین باغ پر ، کورونا کے دوران کی سرکاری لاپروائیوں پر ، مزدوروں کے ہزاروں کلو میٹر کے پیدل سفر پر ، گنگا اور گومتی میں بہتی لاشوں اور شمشان بھومیوں میں لاشیں جلانے کے لیے لکڑیوں کی قلت اور لاشیں دفنانے کے لیے قبرستانوں میں خالی زمینوں کی قلّت پر ’ این ڈی ٹی وی ‘ نے بار بار مرکز کی مودی حکومت کو گھیرا تھا ، اور ریاستوں کی بدانتظامیوں کو عیاں کیا تھا ۔ ماب لنچنگ اور گئو ہتیا کے بہانے بے قصوروں کے قتل ، اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوششوں کے خلاف یہ چینل ڈٹا ہوا تھا ۔ ایک ایسے دور میں جب تقریباً تمام ہی نیوز چینل ’’ گودی میڈیا ‘‘ میں تبدیل ہو گیے ہیں ، اُن کے لیے ، جو اِس ملک میں انصاف ، جمہوریت اور سیکولرزم کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں ، اور اُن کے لیے بھی جو اپنی آواز حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف اٹھانا چاہتے ہیں ، یہ چینل ایک ’ پلیٹ فارم ‘ تھا ۔ رویش کمار صرف ایک جرنلسٹ نہیں ، عوام کی آواز سمجھے جاتے تھے ، ایک ایسی آواز جو کسی طرح کے ڈر اور خوف کے بغیر حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے ۔ لیکن اب یہ قلعہ ڈھے گیا ہے ۔ یہ حکومت ہر طرح کی تنقید اور نکتہ چینی سے ڈرتی ہے ، اس نے کوشش کی کہ چینل پر نکیل ڈال دے ، لیکن اس کی کوئی کوشش چینل کی آواز کو بند نہیں کر سکی ۔ تو یہ ہوا کہ آواز اٹھانے والوں کے ’ پلیٹ فارم ‘ پر ہی قبضہ کر لیا گیا ۔ گوتم اڈانی صرف اس ملک کے ہی نہیں دنیا کے سب سے زیادہ امیر آدمی ہیں ، کسان اندالن کے دوران یہ چینل اُن کے ، اورامبانی گروپ کے خلاف بھی آواز بلند کرتا رہا ہے ۔ امبانی اور اڈانی کا گٹھ جوڑ اس ملک کے حکمرانوں کا ’ دوست ‘ بھی ہے ، اس لیے ایک کے خلاف رپورٹنگ ازخود دوسرے کے خلاف رپورٹنگ بن جاتی ہے ، لہٰذا دونوں ہی نے کچھ ایسا کیا کہ ’ این ڈی ٹی وی ‘ اب نہ مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھا سکتا ہے اور نہ ہی پہلے کی طرح کسانوں کا ساتھ دے سکتا ہے ۔ اس چینل کے ٹیک اوور کی داستان دلچسپ بھی ہے اور افسوس ناک بھی ۔ پرنو رائے اور رادھیکا رائے نے ۲۰۰۹ء میں ریلائنس انڈسٹریز کی ایک فرم وشوا پردھان پرائیوٹ لمیٹڈ ( وی سی پی ایل ) سے ۴۰۰ کروڑ روپیے کا بلا سودی قرض لیا تھا ، اس فرم کو اڈانی گروپ نے گذرے ہوئے اگست کے مہینے میں خرید لیا اور ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے پروموٹرس ’ آر آر پی آر ہولڈنگس ‘ کے وارنٹس کو شیئر میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ، ابتدا میں رائے نے اس کی مخالفت کی ، لیکن اُن کے سامنے کوئی چارہ نہیں تھا ، لہٰذا انھوں نے اس کی اجازت دے دی ، اور اس طرح ’ و ی سی پی ایل ‘ کاچینل کے ۹۹ اعشاریہ ۹ فی صد حصص کی ملکیت پر حق ہو گیا اور ’ این ڈی ٹی وی ‘ پر ’ اڈانی انٹرپرائزس ‘ کا قبضہ ہو گیا ۔ پرنو اور رادھیکا رائے پہلے ’ آر آر پی آر ہولڈنگس ‘ کے ڈائریکٹر تھے ، لیکن اس پر ’ وی سی پی ایل ‘ کے قبضہ کے بعد دونوں کے سامنے استعفیٰ کے سوا کوئی اور راستہ نہیں تھا ، لہٰذا دونوں مستعفی ہو گیے ہیں ۔ لیکن ’ این ڈی ٹی وی ‘ سے یہ دونوں نہیں ہٹے ہیں ، ابھی اس چینل کے ۳۲ اعشاریہ ۲۶ فی صد شیئر کے یہ مالک ہیں ۔ اڈانی گروپ نے آنے والے ۵ ، دسمبر تک ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مزید ۲۶ فی صڈ حصص خریدنے کا اوپن آفر دے رکھا ہے ، تاکہ اس کے شیئر ۵۵ فی صد سے بڑھ جائیں اور اس کا چینل پر مکمل قبضہ ہو جائے ۔ اور اڈانی جیسے گروپ کے لیے ، جس کے پاس بے پناہ دولت ہے ، اور حکومت جس کی پشت پناہ ہے ، یہ ناممکن نہیں ہے ۔ ’ این ڈی ٹی وی ‘ پر قبضہ مکمل ہونے سے قبل اڈانی نے کہا تھا کہ ’’ این ڈی ٹی وی کوخریدنا تجارت نہیں بلکہ میری ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ اگر حکومت کوئی غلط کام کرتی ہے تو اُسے بلاشبہ غلط کہنا چاہیے لیکن اگر وہ کوئی اچھا کام کرتی ہے تو اسے اچھا کہنے کی بھی جرات کرنی چاہیے ۔‘‘ یہ یقین ہے کہ اب اڈانی کے قبضہ والے ’ این ڈی ٹی وی ‘ کو حکومت کے اچھے کام نظر آئیں گے ، لیکن اس سے یہ درخواست ہے کہ حکومت کے غلط کاموں کو بھی وہ نظر میں رکھے ۔ رویش کمار نے ایک یوٹیوب چینل شروع کیا ہے ، امید یہی ہے کہ وہ پہلے کی طرح صحٓافت کرتے رہیں گے ، ان کے ساتھ ایک پورا گروپ ہے ، ابھیسار شرما ، پونیہ پرسون باجپئی ، اجیت انجم ، ساکشی جوشی ، دیپک شرما وغیرہ ۔ آواز بند نہیں ہونی چاہیے ، بالخصوص آج کے دنوں میں ۔.

تحریر:شکیل رشید.

(نوٹ:مضمون نگار ممبئ اردو نیوزکے ایڈیٹر ہیں ،یہ ان کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN