اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آتم نربھر بھارت!
ڈاکٹر کا کام نرس،نرس کا وارڈبوائے،وارڈبوائے کا مریض کےرشتے دار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
آتم نربھر بھارت!ڈاکٹر کا کام نرس،نرس کا وارڈبوائے،وارڈبوائے کا مریض کےرشتے دار
78
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مظفر نگر :
بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ہی طبی خدمات پر زبردست بوجھ پڑا ہے۔عالم یہ ہے کہ کورونا کے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں انٹری کے ساتھ ہی ان جگہوں پر موجود سرکاری اسپتالوں میں بیمار لوگوں کا ہجوم ہے۔ مغربی یوپی کا مظفر نگر ایک ایسا ہی شہر ہے ، جہاں کورونا کیسز کے درمیان اسپتال پر زبردست بوجھ پڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایک ایک ہیلتھ ورکرکو مریضوں کو بچانے کے لیے ایک ہی وقت پر کئی ذمہ داری ادا کرنی پڑ تی ہے۔
مظفر نگر جیسے چھوٹے شہر میں بھی صورتحال خراب :
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یو پی میں یکم اپریل سے لے کر اب تک 7.82لاکھ انفیکشن کے معاملے سامنے آچکے ہیں ، جو کہ پورے ملک کے کیس لوٹ کا 55 فیصد ہے۔ وہیں اس دوران ریاست میں 14,151لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جو کہ ملک میں کل مرنے والوں کی 40 فیصد ہے۔ یوپی میں کورونا کی اس لہر سے مظفر نگر جیسے شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 29 اپریل تک ریاست میں کورونا کے ایکٹیو کیس بڑھ کر 4719 تک پہنچ گئے تھے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 163 تک پہنچ گئی تھی۔ 6 مئی کو بھی ضلع کے حالات میں کچھ خاص بہتری نہیں آئی ہے اور یہاں اب بھی ساڑھے چار ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیس بنے ہوئے ہیں۔ صرف جمعرات کو یہاں 21 موت ہوئی ہے جس سے کل مرنے والوں کی تعداد 193 ہوگئی ۔
ڈسٹرکٹ اسپتال ، جہاں ایمبولینس ڈرائیور سے لے کر نرس تک کر رہی ہیں مریضوں کی مدد:
ریاست میں صحت کی ناقص خدمات کے باوجود مظفر نگر کے ضلع اسپتال کے باہر ہجوم کو فی الحال ہیلتھ ورکرز کا ہی سہارا ہے۔ یہاں ایمبولینس اسٹاف سے لے کرنرس ذمہ دار ڈاکٹر کی طرح کام کرنے میں مصروف ہیں۔ ایسا ہی ایک چہرہ ہے راہل کٹار کا جو کہ اسپتال میں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشین کے طور پر کام کرتے ہیں اور ایمبولینس سروس کے دوران ہی مریضوں کی مدد کے کام میں مصروف ہیں۔
چونکا نے والی بات یہ ہے کہ سرکاری ملازم ہونے کے باوجود اس کے پاس نہ تو پی پی ای کٹ ہے ، نہ ہی کوئی سینیٹائزر ہے اور نہ ہی دستانے اور حفاظتی لوازمات ہیں۔ اس کے باوجودراہل کمار کا کہنا ہے کہ انہیں جب بھی کوئی بخار یا آکسیجن کی کمی سے دو چار مریض ملتا ہے تو وہ اس کی مدد میں لگ جاتے ہیں کیونکہ یہ کورونا کا ہی کیس ہوتا ہے اور وہ مریضوں کو مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔
آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کے ساتھ رہتے ہیںلواحقین:
نرسوں اور ایمبولینس اہلکاروں کی مدد کے باوجود ضلع اسپتال میں بنے کووڈ وارڈ کی حالت خراب ہے۔ یہاں وارڈوں میں ہر طرف کورونا کے متاثرہ مریضوں کی بھیڑ ہے۔ یہاں تک کہ اطفال وخواتین کے وارڈ بھی لوگوں سے بھرے ہیں۔ ہر مریض کے پاس ایک ممبر بھی ہوتا ہے جس کا کورونا ٹیسٹ تک نہیں ہوپا یا ہے۔ تاہم مریض کے لواحقین کا صاف کہنا ہے کہ نرس اور وارڈ بوائے اتنا زیادہ مصروف ہیں کہ اگر کوئی اپنے پریوار کے ممبر کو اکیلے چھوڑ گیا تو یہ طے نہیں ہے کہ انہیں طبی خدمات بھی ملے یا نہیں۔
صبح سے لے کر دوپہر تک اسپتال کی حالت ایسی ہوجاتی ہے کہ زیادہ تر ڈاکٹر مریضوں کو دیکھنے میں ہی لگے رہتے ہیں ایسے میں نرس ڈاکٹروں کی ذمہ داری سنبھالتی ہیں اور وارڈ بوائے نرس کا کام دیکھنے لگتے ہیں ۔ وہیں مریضوں کے لواحقین وارڈ اسٹاف کا کام دیکھنے لگتے ہیں۔ مظفر کے سی ایم او ڈاکٹر مہاویر لال فوجدار کے مطابق ضلع انتظامیہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے ، لیکن ضلع میں صرف ایک میڈیکل کالج ہے جس میں 300 بستر ہیں۔ ان میں سے 197 بھرے ہوئے ہیں۔ تین نجی اسپتال ہیں ، ہر ایک میں 50 بستر ہیں اور سب بھرا ہوا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں 120 آئی سی یو بیڈ اور 20 وینٹی لیٹر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN