لکھنؤ : دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے نائب ناظم حضرت مولانا سید حمزہ حسنی ندوی کاانتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوں میں مقام عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں انتطامی امور اور اپنے اسلاف کی میراث کو محفوظ کرنے کاخصوصی ملکہ عطا فرمایا تھا۔ انتہائی سادہ، خاموش مراج، منکسراور بڑی سوجھ بوجھ کی حامل شخصیت تھی۔ ناظر عام اور نائب ناظم کی حیثیت سے ندوہ کی بڑی خدمات انجام دیں۔ بڑی خاموشی کے ساتھ مخلصانہ خدمانت انجام دیتے ہوئے آج 24 رمضان المبارک کو جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد مبارک ساعتوں میں اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے۔ خبر کے مطابق پہلی نماز ندوہ میں ادا ہوئی اور دوسری بعد فجر رائے بریلی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین وہیں عمل میں آئے گی۔ مولانا کے انتقال ملت کا بڑا نقصان ہے ۔ اللہ عزو جل ندوۃ کو ان کا نعم البدل عطافرمائے۔ سرکردہ شخصیات و دانشوروں نے ان کے انتقال پر نج و غم کا اظہار کیا ہے۔










