پٹنہ :
جن آدھیکار پارٹی کے لیڈر پپو یادو نے حال ہی میں ایمبولینس کے ایشو پر سارن ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی کو نشانہ پر لیا تھا۔ پپو یادو نے روڈی کے دفتر احاطے میں کھڑی درجنوں ایمبولینس کی ویڈیو جاری کیا تھا۔
لیکن اب پپو یادو پر ایمبولینس میں توڑ پھوڑ اور تاوان مانگنے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایمبولینس کنوینر نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہاکہ ہتھیار کے بل پر ان سے تاوان کی مانگ کی گئی۔ ایف آئی آر میں کورونا دور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے جڑی دفعات بھی لگائی گئیں ہیں۔
پپو یادو کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج
سابق لوک سبھا ممبر پپو یادو کے خلاف آم نور تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر سٹی تھانہ حلقہ کے دھنورا گاؤں کے پنچایت ایمبولینس آپریٹر کوآرڈی نیٹر راجن کمار سنگھ کے ذریعہ کرائی گئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پپو یادو نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وشو پربھا کمیونٹی سینٹر میں کھڑی ایمبولینس میں توڑ- پھوڑ کرنے کے بعد ہتھیار کے بل تاوان کی مانگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
اس معاملے میں پولیس نے متعلقہ لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ ان تمام لوگوںکا الزام تھاکہ بہار سرکار کے ذریعہ لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پپو یادو کمیونٹی سینٹر احاطہ میں 40 سے 50 لوگوں کے ساتھ گئے اور وہاں گارڈ سے دھکا مکی کی۔جس نے ایمبولینس اسکینڈل فاش کیا ،اسی پر ایف آئی آر








