اردو
हिन्दी
ستمبر 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب اور گھونگھٹ ، نفرت کی عینک ہٹا کر دیکھیں

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعودجاوید

دنیا کے مختلف انڈسٹریز میں عملہ منتخب کرنے کے الگ الگ پیمانے ہوتے ہیں ۔ تاہم ایک بات قدر مشترک ہے وہ یہ کہ مذہب اور رنگ و نسل کی بنیاد پر بھید بھاؤ کرنا سیکولر ممالک میں قابل سزا/ قابلِ جرمانہ جرم ہے۔
دوسری بات یہ کہ عقلمند قومیں تجارت کو ذاتی پسند اور ناپسند کا مسئلہ نہ بناتے ہوئے صارفین کی پسند کو اہمیت دیتے ہیں۔ اور مذہبی عینک سے دیکھنے کی غلطی نہیں کرتے ہیں ۔
ایر لائن انڈسٹری میں ایر ہوسٹس کے بارے میں بہت سی حقیقت پر مبنی باتیں اور بہت سی فینٹسی عوام میں گردش کرتی رہی ہیں۔
ایر لائن میں کیبن کرو ایر ہوسٹس کے لئے ضروری ہے کہ ان کی عمر کم از کم ١٧ سال اور زیادہ سے زیادہ ٢٦ سال ہو، قد ٥ فٹ تین چار فٹ ہو، جسم کی ساخت سڈول بدن , وزن ٥٨ -٦٣ ، پرکشش ، نرم گفتار ، مسافروں کی تنقید پر مشتعل نہ ہونے والی یعنی متحمل مزاج ہو۔ خوش شکل اور خوش پوشاک (ایر لائن کا ایر ہوسٹس کے لئے مخصوص یونیفارم)
مسافروں کی خاطر خواہ ضیافت کا فریضہ بخوبی ادا کرنے والی ہو ۔
عموماً ان کا یونیفارم ہاف سلیبھ شرٹ اور منی اسکرٹ ہوتا ہے لیکن ہر ایر لائن کا یونیفارم ضروری نہیں منی اسکرٹ ہو ۔ ہندوستانی طیاروں جیسے ایر انڈیا کا یونیفارم ساڑی اور بلاؤز ہے۔ عرب ممالک کے یونیفارم شرٹ اور اسکرٹ یا شرٹ اور فل پینٹ ہیں اور اس کے ساتھ اسکارف۔
ان ممالک نے اپنی تہذیب کے مدنظر ایسا یونیفارم طے کیا ہے اس لئے اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اسلاموفوبیا کے دور میں بعض یورپی ممالک میں لیڈی پولیس کے یونیفارم میں حجاب شامل کیا گیا ہے ۔ اور اب بریٹیش ایر لائن نے ایرہوسٹس کے لئے حجاب کا آپشن منظور کیا ہے۔‌ خلیجی ممالک سے بزنس کے مدنظر ہو یا اسلاموفوبیا کے الزام کو رفع کرنے کی خاطر ہو، وجہ جو بھی ہو ، برٹش ایر لائن کا یہ قدم قابلِ ستائش ہے۔
دراصل عریانیت کسی بھی مہذب معاشرہ کے لوگوں کو پسند نہیں ہے خواہ روشن خیالی کا کتنا بھی دعویٰ کرنے والا کیوں نہ ہو ۔
یہ اشتہارات کی انڈسٹری ہے جو موقع بے موقع عورتوں کے جسموں کی نمائش کرتی ہے چاہے وہ مردوں کی شیونگ کریم ہو یا مردوں کے انڈرویئر ، وہ اس کے اشتہار میں ایسا سچویشن دیکھائے گی جس میں نیم برہنہ لڑکی یا لڑکیوں کا ہونا ” لازمی” ہو۔
حالانکہ ایک حد ہے جسے تجاوز کرتا دیکھ کر حق آزادی رائے ، آزادی اکل و شرب اور آزادی لباس کی وکالت کرنے والے بھی اس طرح کی برہنگی پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں
اور جو دوسروں کی لڑکیوں کی آزادی لباس کے چمپیئن بنے ہوتے ہیں وہ بھی اپنی بیوی بیٹی اور بہن کے لئے عریاں لباس پسند نہیں کرتے ہیں۔‌
پچھلے دنوں دہلی میٹرو میں اس طرح کے عریاں مناظر کی شکایت مسافروں نے کی جس کا دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے نوٹس لیا اور کہا کہ گرچہ اس بابت ہدایات پہلے سے موجود ہیں لیکن ایک بار پھر تنبیہ کی جاتی ہے کہ غیر مہذب indecent dress , اور غیر مناسب inappropriate ہیجان انگیز حرکتیں جس سے میٹرو مسافروں کے جنسی جذبات مشتعل ہو سکتے ہوں اس کی اجازت میٹرو نہیں دیتا ہے۔ دراصل پچھلے دنوں ایک لڑکی قابل اعتراض لباس غالباً (صرف برا اور اسکرٹ میں) سفر کر رہی تھی۔ اس پر مسافروں کی شکایت یہ بتاتی ہے کہ مہذب لوگ پبلک مقامات پر عریانیت اور نیم برہنگی کو پسند نہیں کرتے۔
حجاب کو اسلاموفوبیا کی نظر سے نہیں، مشرقی تہذیب وتمدن کی نظر سے دیکھنے والوں کو کبھی شکایت نہیں اس لیے کہ ہندوستان کے بہت سے علاقوں میں آج بھی غیر مسلم خواتین گھونگھٹ کے بغیر گھر سے باہر نہیں آتیں ۔‌ خود اپنے گھروں میں بھی سسر اور جیٹھ کے سامنے بغیر گھونگھٹ نکالے سامنے نہیں آتی ہیں۔
تو پھر حجاب پر اتنا ہنگامہ برپا کرنے کی وجہ کیا تھی ؟ ظاہر ہے سیاسی فائدہ اٹھانا۔ مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنا کر مذہب کی بنیاد پر لام بندی کرنے کوشش۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN