اردو
हिन्दी
اپریل 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران: احمدی نژاد صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
ایران: احمدی نژاد صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران :
سابق صدراحمدی نژاد نے اپنے حامیوں کے ساتھ وزارت داخلہ کے دفتر میں جا کر رجسٹریشن فارم پر کرنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ 64 سالہ احمدی نژاد 2005 سے 2013 تک ایران کے صدر رہے تھے تاہم 2017 میں ہونے والے انتخابات میں انہیں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
یہودیوں کے ہولوکاسٹ کے واقعے کو تسلیم نہ کرنے والے احمدی نژاد حالیہ برسوں میں اپنی سخت گیر امیج کے بجائے خود کو ایک اعتدال پسند رہنما کے طور پرپیش کرنے کی کوشش اور حکومت کی مبینہ بد انتظامیوں کی نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی امیدوار کی امیدواری کی مخالفت نہیں کریں گے۔ البتہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے والی انتخابی کونسل احمدی نژاد کی امیدواری پر اس کے باوجود بھی روک لگا سکتی ہے۔
بہر حال دونوں ہی صورتوں میں عوام میں مقبول احمدی نژاد کے سیاسی منظر نامے میں آمد سے سخت گیر گروپوں کو مزید تقویت ملے گی جو مغرب سے ناراض اور بالخصوص اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت موقف کے حامی ہیں۔
ایران میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز منگل کے روز ہو گیا۔ یہ انتخابات ایسے وقت ہونے والے ہیں جب عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا جوہری معاہدہ اب بھی غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے اور تہران کے ساتھ مغرب کی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر حسن روحانی ایرانی آئین کے مطابق صدر کے طور پر ایک مخصوص مدت کی حد کی وجہ سے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ حالانکہ انتخابات میں اب صرف ایک ماہ ہی باقی رہ گیا ہے اور کئی امیدواروں کے الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
لیکن اب تک کسی پسندیدہ امیدوار کا نام سامنے نہیں آ سکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کی وجہ سے لوگوں میں صدارتی انتخابات کے تئیں زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔
مبصرین کا تاہم کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم رئیسی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو انہیں سخت گیر گروپوں کی حمایت ملنے کا کافی امکان ہے۔ متعدد سخت گیر امیدواروں نے کہا ہے کہ اگر رئیسی الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو وہ اپنی اپنی امیدواری سے دست بردار ہو جائیں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے مقرر کردہ چیف جسٹس رئیسی کو ایران کی انتہائی طاقت ور شخصیات میں سے ایک سمجھا جا تا ہے۔
سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ حالانکہ امریکی صدر جو بائیڈن جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ملک میں سخت گیر عناصر کے ہی اقتدار پر قابض ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
اٹھارہ جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں خواہ جس کی بھی فتح ہو اور جو بھی ملک کا صدر منتخب ہو اسلامی جمہوریہ کے نسبتاً اعتدال پسند صدر حسن روحانی چار سالہ صدارت کی اپنی دو مدتیں مکمل کرکے رخصت ہو جائیں گے۔
ابھی یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ آیا ان کے اقتدار میں رہتے ہوئے ایران جوہری معاہدہ دوبارہ بحال ہوسکے گا یا نہیں جس سے سن 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو یک طرفہ طورپر الگ کر لیا تھا۔ایران: احمدی نژاد صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN