دوحہ :
قطر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی بمباری کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔
دوحہ میں ہونے والے بڑے مظاہرے میں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسمائیل ہانیہ نے شرکت کی۔
مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور اسرائیلی پرچم کو سرعام نظر آتش کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کو فوری روکا جائے۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسمائیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیل کو کئی بار خبردار کر چکے کہ مسجد الاقصیٰ کی جانب ہاتھ نہ بڑھائے۔ مسجد الاقصیٰ قبلہ اول ہماری شناخت، ہمارا ایمان اور ہماری ریڈ لائن ہے۔
اسمائیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں کمسن بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کرنے پر مصر، لبنان اور اردن کی حکومت کا شرکیہ ادا کیا۔










