اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

میڈیا دفاتر پر حملے کو جنگی جرائم کی تحقیقات میں شامل کیا جاے: ایسوسی ایٹڈ پریس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
میڈیا دفاتر پر حملے کو جنگی جرائم کی تحقیقات میں شامل کیا جاے: ایسوسی ایٹڈ پریس
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ سٹی میں جاری جنگ کے بارے میں بیرون ملک پہنچنے والی اطلاعات پر الجزیرہ اور دیگر میڈیا چینلز یا نشریاتی اداروں کی طرف سے عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ ‘عالمی برادری حقائق جاننے کی مستحق ہے۔‘

اُدھر میڈیا واچ ڈاگ رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے علیحدہ سے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیل کی طرف سے غزہ سٹی کی رہائشی عمارت پر بمباری کے واقعے کے ممکنہ جنگی جرائم کے طور پر آزاد تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایگزیکٹیو ایڈیٹیر سیلی بزبی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو اپنے حملے کا جواز پیش کرنے کے لیے واضح ثبوت فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سٹی میں ‘ الجلال ٹاورز‘ پراسرائیلی حملے میں پوری عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی ہے۔

اسرائیلی اقدامات

اسرائیلی فوج، جس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی صحافی اور دیگر کرائے داروں کو اس عمارت پر حملے سے پہلے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی کہ وہ وہاں سے نکل جائیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ اس عمارت کو حماس فوجی انٹیلیجنس آفس اور ہتھیار سازی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کونریکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تل ابیب حکومت امریکا کو پیش کرنے کے لیے اپنے مذکورہ دعووں کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کر رہی ہے تاہم انہوں نے آئندہ دو روز کے اندر ثبوت فراہم کرنے کے عزم سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی کرنل جوناتھن کونریکس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا تھا،’ہم لڑائی کے عین درمیان میں ہیں۔‘ غزہ کی رہائشی عمارت پر حملہ کر کے اُسے تباہ کر دینے کے اسباب سے متعلق ثبوت کے بارے میں انہوں نے مزید کہا،’ یہ عمل جاری ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم مقررہ وقت پر معلومات منظر عام پر لے آئیں گے۔‘

اُدھر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی حملے کا ہدف بننے والی عمارت میں حماس کی موجودگی کا ثبوت تل ابیب حکومت انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ذریعے شیئر کرے گی تاہم نہ تو وائٹ ہاؤس اور نہ ہی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس بارے میں کچھ کہے گا کہ کسی امریکی اہلکار نے یہ ثبوت دیکھے ہیں یا نہیں۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس کا موقف

ایسوسی ایٹڈ پریس کی سنیئر مدیر سیلی بزبی کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی میں ‘ ’الجلال ٹاورز‘ میں گزشتہ 15 برسوں سے ان کے دفاتر موجود تھے اور انہیں کبھی کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا کہ اس عمارت میں حماس کا کوئی وجود موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو بیان کرنا ہوگا۔ بزبی کے بقول،ہم تنازع کی صورتحال سے دو چار ہیں۔ ہم کسی بھی تنازع میں فریق نہیں بنتے کسی ایک کا ساتھ نہیں دیتے۔ ہم نے اسرائیلیوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ ان کے پاس ثبوت موجود ہے۔ مجھے نہیں پتا کہ وہ ثبوت کیا ہیں۔‘‘ خبر رساں ایجنسی اے پی کی صحافی نے مزید کہا،’میرے خیال سے اس مقام پر یہ امر ضروری ہو گیا ہے کہ کل وہاں جو کچھ ہوا اُس کی آزاد تحقیقات کرائی جائیں۔‘
اتوار کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ریمارکس میں اپنے اس دعوے کو دھرایا کہ حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں حماس کا انٹیلی جنس دفتر موجود تھا۔ اس سوال کے جواب میں کہ کیا امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ہفتے کے روز ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں انہوں نے معاون ثبوت کا حوالہ دیا تھا؟ نیتن یاہو نے کہا، ہم اپنے انٹیلی جنس اہلکاروں کے ذریعے ان شواہد کو آگے پھیلائیں گے۔‘

رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کا بیان

پیرس میں قائم تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز جس کا مخفف فرانسیسی زبان میں RSF ہے، اس نے عدالت کے چیف پراسیکوٹر کے نام ایک خط میں تحریر کیا ہے کہ گزشتہ چھ روز کے دوران غزہ میں 23 بین الاقوامی اور مقامی میڈیا آرگنائزیشنز اور صحافی ہدف بنائے جا چکے ہیں۔ RSF نے کہا کہ اُس کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں اس بات کا یقین کرنے کے لیے کہ، اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس نے میڈیا تنظیموں کو دانستہ نشانہ بنایا اور ان کے آلات اور سامان کو تباہ کر دیا۔ یہ عمل عدالتی آئین کی کسی نا کسی شق کی خلاف ورزی ضرور ہے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کا مقصد میڈیا کی عوام تک اطلاعات کی رسائی کی صلاحیتوں کو اگر مکمل طور پر ختم نہیں تو کم از کم ممکنہ حد تک کم کرنا ضرور ہے۔

RSF نے ولندیزی شہردی ہیگ میں قائم فوجداری عدالت سے کہا ہے کہ مارچ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کی جنگی جرائم کی تحقیقات میں حالیہ حملوں کو بھی شامل کرے۔ دریں اثناء ایسوسی ایٹڈ پریس کی سینیئر مدیر سیلی بزبی نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے نے اے پی کے صحافیوں کو دھلا کر رکھ دیا تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اُدھر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹوٹی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کے روز خبر رساں ایجنسی اے پی کے صدر اور سی ای او سے فون پر بات چیت کی اور انہوں نے صحافیوں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور آزاد صحافیوں کو پیغام دیا کہ تنازعات کے شکار علاقوں میں دنیا بھر کی میڈیا تنظیمیں ان کی رپورٹننگ کو ناگزیر سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس کی سنیئر مدیر سیلی بزبی نے تمام بیانات سی این این کے ‘معتبر ذرائع‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیے جبکہ نیتن یاہو نے نشریاتی ادارے سی بی ایس کے پروگرام ‘فیس دا نیشن‘ میں گفتگو کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN