اردو
हिन्दी
جون 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سرکار اپنا انٹر نیشنل چینل شروع کرنے جارہی ہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سرکار اپنا انٹر نیشنل چینل شروع کرنے جارہی ہے
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے سے لے کر سی اے اے-این آر سی اور کسان آندولن تک کے مسئلے پر بین الاقوامی میڈیا کی تنقید کا شکار ہوچکی مرکز سرکار اب اس سے نمٹنے کے لیے نئی ترکیب کے ساتھ آئی ہے ۔ نیشنل براڈ کاسٹ پرسار بھارتی نے حال ہی میں ایک ایڈوائزر کے لیے ٹینڈر نکالا ہے ،جو کہ حکومت کا بین الاقوامی موجودگی والاچینل لانچ کرانے کا منصوبہ تیار کرے گا۔
پرسار بھارتی کے عہدیداروں کے مطابق یہ ٹینڈر اچانک سے ہی نہیں نکالا گیا ہے، بلکہ اسے لے کر کافی عرصہ سے غور وخوض چل رہا تھا۔ پرسار بھارتی میں ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے کام کرنے والے ایک افسر نے تو یہاں تک کہاکہ یہ آئیڈیا گزشتہ 10 سالوں سے تھا، لیکن ہر بار پرسار بھارتی میں قیادت بدلنے کے ساتھ اس پر تھوڑا ہی کام ہوپایا۔ افسرنے بتایاکہ دوردرشن کو جب انگریزی چینل بنایا گیا تھا، تب اسے بین الاقوامی چینل کے طور پر نشر کرنے کی بات ہوئی تھی، لیکن آخر میں یہ اصل دور درشن چینل کی نقل بن کر رہ گیا۔
بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی چینل کی لانچنگ سے پہلے اس کی مشاورتی سروس کے لیے 13 مئی کو ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی ) نکالا گیا تھا، اس میں صاف کیا گیا ہے کہ ڈی ڈی انٹرنیشنل چینل کے قیام کے لیے صلاحکار کو ڈیجیٹل پروجیکٹ رپورٹ کے ساتھ پیش ہوناہوگا۔ اس ای او آئی میں کہا گیا ہے کہ دور درشن کی عالمی سطح پر موجودگی درج ہو اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کی آواز اٹھانے کی سفارتی ہدف کے لیے ڈی ڈی انٹرنیشنل کے قیام کا تصور کیا گیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں دنیا کی ایسی مشہور ومعروف مشاورتی ایجنسیوں سے ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ حاصل کی جائے گی ، جن کے پاس پہلے سے ہی کچھ بین الاقوامی نشریاتی اداروں اور میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہوگا۔
ٹینڈر کے مطابق نئے چینل کے ذریعہ بین الاقوامی اور گھریلو معاملات پر ہندوستان کے خیالات رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی اصل کہانی بھی عالمی ناظرین تک پہنچائی جائے گی۔ ٹینڈر سے یہ بات تقریباً واضح ہے کہ سرکار اس چینل کے لیے دنیا بھر میں بیورو قائم کرے گی اور اس کے لئے صلاحکار ہی لوکیشن کی شناخت سے لے کر روڈمیپ تیار کرنے میں مصروف ہوں گے۔ اس چینل کے ساتھ24×7ورلڈ سروس اسٹریم کی شروعات کرنے پر بھی غور وخوض کیا جا رہاہے ۔
پرسار بھارتی کے سی ای او ششی ویمپتی نے کہا کہ پرسار بھارتی کے بورڈ نے مارچ میں اس پروجیکٹ کی منظوری دی تھی۔ بتادیں کہ پرسار بھارتی کے بورڈ میں ابھی چیئرمین، مالیاتی ممبر اور دیگر اہلکاروں کے عہدے خالی ہیں۔ اس کے باوجود ویمپتی کا کہنا ہے کہ یہ خالی عہدے اب تک ہوئے فیصلوں پر اثر نہیں ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس روڈ میپ کو چھ سے آٹھ مہینے میں پوراکرنے پر غور کیا جا رہاہے، لیکن کورونا کی وجہ سے اس میں کچھ دیری بھی ہونے کے امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ دور درشن کی بین الاقوامی موجودگی بھارت کے لیے کافی وقت سے ضروری تھی۔ پہلے یہ نئی سروس بی بی سی ورلڈ سروس کی طرح ہی خبروں پر مشتمل رہے گی،لیکن بعد میں اسے بھارت کی ثقافت کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN