اردو
हिन्दी
جولائی 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بنگلہ دیش نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سمت میں قدم بڑھایا؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
بنگلہ دیش نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سمت میں قدم بڑھایا؟
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ:
بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اتوار کے روز ایک بیان میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ نئے جاری کردہ ای پاسپورٹس میں عبارت ’ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے موزوں ہے‘ تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے اسرائیل پر سے اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔

ہفتہ کے روز اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار جیلاڈ کوہین کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ایک خبر شیئر کی گئی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش نے کیونکہ اپنے پاسپورٹس پر عام طور شائع ہونے والی عبارت کو تبدیل کر دیا ہے اس لیے درحقیقت اس نے اسرائیل پر لگائی جانے والی اپنی سفری پابندی ہٹا دی ہے۔

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے ان 18 رکن ممالک میں سے ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے اور یہ ان متعدد ممالک میں سے ہے جہاں کے شہریوں کے لیے اسرائیل جانے کی سفری پابندی عائد ہے۔
تاہم اب اس عبارت کو تبدیل کر کے یہ لکھا گیا ہے کہ ’یہ پاسپورٹ دنیا کے تمام ممالک کے لیے موزوں ہے۔‘

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایشیا اور پیسیفک جیلاڈ کوہین نے اسے ایک خوش آئند خبر قرار دیتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ اب بنگلہ دیشی حکومت ایک قدم آگے بڑھ کر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے گی تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکے۔‘

Great news! #Bangladesh has removed travel ban to Israel. This is a welcome step & I call on the Bangladeshi government to move forward and establish diplomatic ties with #Israel so both our peoples could benefit & prosper.@IsraelMFA #IsraelLooksEast https://t.co/LbOLbm9dfG

— Gilad Cohen 🇮🇱🎗️ (@GiladCohen_) May 22, 2021

اس پیش رفت کے سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بنگلہ دیش ٹرینڈ کر رہا ہے اور یہ تاثر لیا جا رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے اسرائیل کے لیے سفری پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

تاہم اتوار کو اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ’اس عبارت کو تبدیل کرنے کا مقصد ای پاسپورٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنا ہے اور اسرائیل کے سفر پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔‘

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور نہ ہی بنگلہ دیشی حکومت نے اسرائیل کے معاملے پر اپنے مؤقف سے انحراف کیا ہے۔ بنگلہ دیش اپنی طویل المدتی پوزیشن پر قائم رہے گا۔‘

اعلامیے میں 11 روز تک جاری رہنے والے حالیہ اسرائیل فلسطین تنازع کے تناظر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’بنگلہ دیش کی حکومت نے غزہ اور مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ میں موجود عام فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت کی ہے۔‘

’بنگلہ دیش اس ضمن میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر اپنی پوزیشن پر قائم ہے جس کے تحت 1967 سے پہلے موجود سرحدوں کا قیام اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دینا شامل ہے۔‘

یاد رہے کہ گذشتہ برس متحدہ عرب امارات سمیت مشرقِ وسطیٰ کے چار ممالک کی جانب سے اسرائیل کی حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، مراکش، سوڈان اور بحرین شامل ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN