اردو
हिन्दी
ستمبر 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آئین بمقابلہ سینگول ‘(راجہ کا ڈنڈا)’ آخر تنازع کیا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
288
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:جاوید اختر
راجہ کا ڈنڈا’ یا سینگول کا تنازع گزشتہ سال ہی کھڑا ہوگیا تھا جب وزیر اعظم مودی نے پارلیمان کی نئی عمارت میں اسے نصب کیا تھا۔ ہندو بادشاہت کی علامت سینگول کا تنازع نئی پارلیمان شروع ہونے کے ساتھ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔
سینگول کے تنازعے نے ایک بار پھر سے سر ابھارا جب گزشتہ دنوں سماج وادی پارٹی کے نو منتخب رکن پارلیمان آر کے چودھری نے رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ آئین بھارتی جمہوریت کی علامت ہے جب کہ سینگول بادشاہت کی نشانی ہے۔ اور”ہماری پارلیمان جمہوریت کا مندر ہے، اس میں بادشاہت کے لیے کوئی جگہ نہیں۔”
آر کے چودھری اترپردیش کے موہن لال گنج حلقے سے منتخب ہوئے ہیں، ان کا تعلق دلت طبقے سے ہے۔ انہوں نے منگل کو رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔ حلف لینے کے بعد انہوں نے کہا، "میں درخواست کرتا ہوں کہ سینگول کو ہٹا دیا جائے اور اس کی جگہ آئین کی ایک بڑی نقل لگا دی جائے۔”
سینگول کیا ہے؟
ہندو قوم پرست جماعت حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین نے چودھری کے بیان پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ سینگول "صداقت” کی علامت ہے۔ بی جے پی نے سماج وادی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ پر بھارتی ثقافت اور تاریخ کو بے عزت کرنے کا الزام لگایا۔تاہم چودھری اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، "سینگول ایک تمل لفظ ہے، جس کا ہندی ترجمہ ‘راجہ کا ڈنڈا’ ہوتا ہے اور اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ ملک آئین سے چلے گا یا ڈنڈے سے۔”
انہوں نے مزید کہا، "آئین بھارتی جمہوریت کی علامت ہے اور اس لیے بی جے پی حکومت کی طرف سے اسپیکر کی کرسی کے پاس نصب کردہ سینگول کو ہٹادینا چاہئے تاکہ آئین کو بچایا جاسکے۔”
خیال رہے کہ سونے سے مرصع، ہندو مذہبی علامات والے سینگول یا شاہی عصا کو جنوبی بھارت کے ہندو راجاوں کے اقتدار کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ اسے ہندو راجہ شاہی تخت کے پاس نصب کرایا کرتے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں جب بھارت کی نئی پارلیمان کا افتتاح ہوا تو وزیر اعظم نریندر مودی نے سینگول کو پورے ہندو مذہبی رسم رواج کے ساتھ اسپیکر کی کرسی کے پاس نصب کیا تھا۔
اپوزیشن جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے اس وقت بھی اس کی سخت مخالفت کی تھی اور اسے بھارت کو ہندو راشٹر کی طرف لے جانے کی بی جے پی کی ایک اور کوشش قرار دیا تھا۔
سینگول پرسیاسی لڑائی تیز
نئی پارلیمان کے افتتاح کے ساتھ ہی بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے آئین کو مقدّم رکھنے کی مہم تیز کردی ہے۔ راہول گاندھی سمیت اپوزیشن کے تقریباً تمام نومنتخب اراکین پارلیمان نے حلف لیتے وقت ہاتھ میں آئین کی کاپی اٹھا رکھی تھی۔ پارلیمان میں بحث کے دوران بھی وہ آئین کی کاپی اٹھائے نظر آئے۔
اپوزیشن کے اس اقدام نے بی جے پی کو پریشانی میں ڈال دیا ہے، جس پر پہلے ہی "آئین کو تبدیل کرنے” کی کوشش کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ حالانکہ بی جے پی ہمیشہ اس کی تردید کرتی ہے۔
چودھری کے بیان پر اترپردیش میں بی جے پی حکومت کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،”سماج وادی پارٹی کو بھارتی تاریخ یا ثقافت کا کوئی احترام نہیں ہے۔ سینگول پر ان کے اعلیٰ رہنماوں کے بیانات ان کی لاعلمی کی نشاندہی کرتے ہیں اور قابل مذمت ہیں۔”
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے چودھری کے بیان پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم کہا، "ہمارے رکن پارلیمان نے یہ معاملہ غالباً اس لیے اٹھایا کیونکہ وزیر اعظم مودی نے نئی پارلیمنٹ میں سینگول کی تنصیب کے دوران اپنا سرجھکایا تھا لیکن وہ حلف اٹھاتے وقت ایسا کرنا بھول گئے، ہو سکتا ہے ہمارے رکن پارلیمان انہیں اس کی یاد دلا رہے ہوں۔
جمہوریت بمقابلہ بادشاہت؟
متعدد دیگر اپوزیشن اراکین نے بھی چودھری کے بیان کی حمایت کی ہے۔تمل ناڈو سے کانگریس کے رکن پارلیمان مانیکم ٹیگور کا کہنا تھا،”یہ بالکل واضح ہے کہ سینگول بادشاہت کی علامت ہے اور اب بادشاہت کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ہمیں جمہوریت اور آئین کا جشن منانا چاہئے۔”
آر جے ڈی کی رکن پارلیمان اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی نے کہا،”سینگول کو میوزیم میں بھیج دیا جانا چاہئے۔اور جس نے بھی یہ مطالبہ کیا ہے میں اس کا خیر مقدم کرتی ہوں۔”کانگریس کی رکن پارلیمان رینوکا چودھری کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے دوسروں کی رائے لیے بغیر سینگول نصب کردیا تھا جب کہ پارلیمنٹ اتفاق رائے سے چلتی ہے۔عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے کہا،”اگر سینگول کو ہٹایا نہیں بھی جاتا ہے تو ایوان میں آئین کی نقل ضرور رکھی جانی چاہئے۔”(سورس:ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

کیا ہے ترنگے کی تاریخ، منزل بمنزل سفر کے بارے میں سب کچھ جانیے

جنوری 26, 2025
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN