اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بل:جنتا دل یو کا مسلمانوں سے وشواس گھات!

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
316
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تجزیہ:قاسم سید
وقف بل 2024 پر نتیش کمار کی پارٹی  نے بی جے پی کا حق نمک ادا کیا-اس نے اپنے مسلم کارکنوں اور لیڈروں کی بھی نہ سنی  وہ اکلوتی این ڈی اے کی حلیف تھی جس نے لوک سبھا میں بل پر سرکار کا کھل کر اور ببانگ دہل  ساتھ دیا جبکہ ٹی ڈی پی نے مشروط حمایت کی بات کی اور لوک جن شکتی پارٹی نے تو بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کیا  یعنی ہر وہ پارٹی جس کو تھوڑا بہت مسلم ووٹوں سے سروکار ہے ،بل کے خلاف کھڑی تھی مگر جنتادل یو نے خود کو ایکسپوز کرلیا ،بتایا جاتا ہے پارٹی کے مسلم لیڈروں میں بے چینی ہے ان کو خدشہ ہے کہ اسمبلی الیکشن میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے ۔ایک طرف پارٹی کے مسلم لیڈر اس بل کی مخالفت کر رہے تھے تو دوسری طرف پارٹی نے ایوان میں اس کی حمایت کی۔ مرکزی وزیر للن سنگھ نے جے ڈی یو کی جانب سے لوک سبھا میں اس بل کی زبردست حمایت کی ہے۔ سنگھ نے کہا  کہ بل درست ہے اور جے ڈی یو اس کی حمایت کرتی ہے۔ نتیش کمار کی خاموشی کے درمیان جے ڈی یو  کے وقف بل پر کردار  نے میں پارٹی کی پالیسی  اور ساکھ   پر سوال اٹھائے ہیں۔
اس بل پر جنتا دل یونائیٹڈ کی طرف سے دو طرح کی باتیں سامنے آئی ہیں۔ جے ڈی یو کے مسلم لیڈروں نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔ حال ہی میں  پارٹی لیڈر غلام غوث  نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا-غوث  نے کہا ہے کہ بل لانے سے پہلے مسلم کمیونٹی سے بات کریں۔ غلام غوث  نے اپنے خط میں کہا ہے کہ نہ تو انگریزوں نے اور نہ ہی کسی حکومت نے وقف زمین کو خیرات کے طور پر دیا ہے۔ یہ زمین ہماری کمیونٹی  کے لوگوں نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے دی ہے، اس لیے حکومت کو ان مذہبی مسائل میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
جے ڈی یو کے ایک اور مسلم لیڈر غلام رسول بلیاوی نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔ بلیاوی نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا حکومت وقف جیسے مندروں اور مٹھوں کی اراضی سے متعلق کوئی بل لائے گی؟
بہار حکومت کے اقلیتی بہبود کے وزیر نے حال ہی میں کہا تھا کہ وقف میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ بل آنے کے بعد اس پر کچھ کہوں گا
مودی حکومت  میں جے ڈی یو کوٹے سے وزیرللن سنگھ نے وقف بل پر پارٹی کا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مندر اور مسجد کا مسئلہ نہیں ہے۔ وقف ایک ادارہ ہے اور یہ مندر مسجد سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کے لیے ترمیم ضروری ہے، اس لیے ہماری پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ نے اس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
للن سنگھ نے مزید کہا کہ وقف بل قانون کے ذریعے بنایا گیا ہے، اس لیے اس میں صرف قانون کے ذریعے ترمیم کی جا رہی ہے۔ سنگھ نے کانگریس کو بھی نشانہ بنایا
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکز کی طرف سے لائے جانے والے وقف بل پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ نتیش اس معاملے پر ابھی تک خاموش ہیں۔ پورنیا کے ایم پی پپو یادو نے بھی نتیش کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔
پارٹی کے سابق ایم پی غلام رسول بلیاوی نے بھی نتیش کمار پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑ دیں
بظاہر یہ لگتا ہے جنتادل یو میں مسلم لیڈروں اور کارکنوں کی کوئی اوقات اور حیثیت نہیں ہے -ان کو بس ایک انتخابی ٹول کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔قدرے معتدل اور سماجوادی نظریہ پر یقین رکھنے والے پارٹی ترجمان “سشاسن بابو”کے سیاسی صلاح کار  قد آور لیڈر کے سی تیاگی بھی اپنی پارٹی کو بل کی حمایت سے نہ روک سکے-وہ بھی نتیش کی طرح خاموش ہیں
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگلے سال بہار میں اسمبلی الیکشن ہیں تو کیا نتیش کو اب مسلم ووٹوں کی ضرورت نہیں یا ان کو یقین ہے کہ ہم کچھ بھی کرلیں مسلمان کہیں نہیں جانے والے وہ ان کی چوکھٹ کا عادی ہوگیا ہے۔لیکن کیا بی جے پی ان کو مسلمانوں میں ویلن بناکر کمزور کرنا چاہتی ہے ؟کیونکہ بہار میں  ایک نیا  سیاسی فیکٹر پی کے  یعنی پرشانت کشور بھی پرتول رہا ہے ،کیاجارہا ہے کہ ان کو بھی بی جے پی کا آشیرواد حاصل ہے ان کا ٹارگٹ مسلم ووٹر ہیں-
سیاسی پارٹیوں اور ان کے ساتھ جڑے مسلم لیڈروں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ روایتی سیاست کا دور چلا گیا ہے۔کچھ دنیا دار مولویوں ،دوچار مدرسوں ،خانقاہوں کے ذمہ داروں کو اکٹھا کرنا،حمایت میں مشترکہ  اپیلیں  جاری کروانا،ان کی “خدمت “کردینا،جیسے ڈھونگ چلنے والے نہیں ہیں سوشل میڈیا نے عام آدمی کو بھی نہ صرف سیاسی طور پر بیدار کردیا ہے بلکہ اس نے سی سی ٹی وی کیمرے اور ایکسرے کا بھی کام کیا ہے جو اندر تک کے حالات اور کچا چٹھا سامنے رکھ دیتا ہے-سب کی جنم کنڈلی اس کے پاس ہے۔کون کہاں سے بول رہا ہے اور کون کہاں سے کھیل رہا ہے اس کو جانکاری مل جاتی ہے –
جنتادل یو نے شاید مسلمانوں کو بے وقوف مان کر ایک ایسے بل کی حمایت کی ہے جس کو بی جے پی اور اس کے علاوہ سب نے  سختی سے مسترد کردیا ۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مسلم سماج جنتادل یو کے اس وشواس گھات کو شاید ہی بھولے۔کیا واقعی ایسا ہوگا ؟ بلا شبہ بہار کی جنتا سے بہتر سیاسی پرکھ اور کسی کے پاس نہیں ہے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN