اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

العربیہ نیوز چینل پستیوں کی کھائی میں ،اسرائیل کے گمراہ کن بیانیہ کا ترجمان :فلسطینی میڈیا کا الزام

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
257
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین )
غزہ کی پٹی میں فلسطین کے سرکاری میڈیا کے دفتر نے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کے قریبی سمجھے جانے والے’العربیہ‘ اور اس کے برادر الحدث چینلز کی "غیر معروضی” میڈیا کوریج پر سخت تنقید کی ہے۔سرکاری میڈیا دفتر نے العربیہ چینل پر اسرائیلی ریاست کے گمراہ کن بیانیے کی ترجمانی کا الزام عاید کیا ہے۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ ’العربیہ‘ اور الحدث چینل اسرائیلی ریاست کی منظم طرف داری کرکے گمراہ کن معلومات اور جھوٹ کو فروغ دیتے ہوئی پستی کی گہری کھائیوں میں گر چکے ہیں۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ ’العربیہ‘ چینل ابلاغی پستی کی انتہاؤں کو پہنچ چکا ہے۔ اس کا مشن فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے نصب العین کے خلاف غاصب ریاست کے مذموم عزائم اور دشمن کے بیانیے کی ترویج کرنا ہے۔ موجودہ نسل کشی کی صہیونی جنگ میں العربیہ چینل نے ثابت کیا ہے کہ وہ مظلوم کے بجائے ظالم ، جلاد اور قاتل کا ساتھی ہے۔ وہ ابلاغی میدان میں پستی کی انتہاؤں پہنچ چکا ہے۔   بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں چینلوں نے فلسطینی عوام کے خلاف  قابض دشمن کے جرائم پر پردہ ڈالا اور اپنی ادارتی پالیسی میں اسرائیلی دشمن کی حمایت کو اہمیت دی۔   دفتر نے بیان میں کہا کہ گذشتہ جولائی میں دونوں چینلز کی انتظامیہ کو ایک مکتوب ارسال کیا  گیا تھا جس میں العربیہ اورالحدث کی ’مجرم‘ اسرائیلی ریاست کے بیانیے اور فلسطینیوں کے خلاف حیران کن طور پرتعصب اختیار کرنے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ مکتوب میں چینل انتظامیہ کو بتایا گیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ میں اب تک 38,983 شہید ہوچکے ہیں جب کہ 89,727 زخمی ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اوربچے شامل ہیں۔ ایسے میں چینل کو فلسطینیوں کے منظم قتل عام کو اجاگرکرنا چاہیے۔   دفتر نے اپنےمکتوب میں مزید کہا کہ "اگر چینل فلسطینیوں کے حق کا ساتھ نہیں دے سکتا تو اسے کم از کم اس جارحانہ انداز میں قابض دشمن اسرائیلی فوج کے بیانیے کو نہیں اپنانا چاہیے۔ابلاغ کی جنگ میں العربیہ چینل کو فلسطینی کاز اور مظلوم فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ ہونا چاہیے تھا مگر انتہائی افسوس کے ساتھ العربیہ کی پالیسی اسرائیلی میڈیا کے مطابق جس میں جھوٹ کو سچ اور سچ کوجھوٹ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔   مکتوب میں دفتر نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں چینلز فلسطین کے مسئلے اور غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے بارے میں اپنی ادارتی پالیسی اور میڈیا کوریج کا از سر نو جائزہ لیں گے، تاکہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے وہ تعصب کی عینک اتار کر آزادانہ رپورٹنگ کریں‘۔   خیال رہے کہ سعودی عرب اور دبئی س نشریات پیش کرنے والے العربیہ اور الحدث چینلزخلاف معمول فلسطینی کاز کے بجائے اسرائیلی ریاست کی حمایت اور فلسطینی مزاحمت کی مخالفت پرمبنی پالیسی اپنائی ہے۔ العربیہ کی خبروں اور اس کی اسکرین پر نشر کردہ پروگرامات سے فلسطینیوں کے خلاف تعصب نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔   سعودی حکومت کے قریب سمجھےجانےوالے چینلوں کی حالیہ ادارتی پالیسی پر فلسطینیوں میں سخت مایوسی اور غم وغصہ پایا جاتا ہے۔   ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ تمام بین الاقوامی ادارے اور بین الاقوامی قانون اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فلسطینی علاقے ایک غاصب ریاست کے تسلط میں ہیں اور اس تسلط کو ختم کیا جانا چاہیے۔ مگر العربیہ چینل پوری بے شرمی کے ساتھ صہیونی دشمن کے بیانیے کواپنائے ہوئے ہے۔

ٹیگ: HamasIsraelPalestine

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN