اردو
हिन्दी
اپریل 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج، کون سا طیارہ بردار بحری جہاز کہاں موجود ہے؟پوری تفصیل جانئیے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
233
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امریکی افواج اور اتحادیوں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق خطے میں امریکی فوجیوں کی کُل تعداد 43 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور درجن سے زیادہ  طیارہ بردار بحری جہاز بھی موجود ہیں۔لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تیزی اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ اور اس کے کئی اعلٰی کمانڈروں اور عہدیداروں کی ہلاکت وہ نمایاں واقعات ہیں جس نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔
امریکی فضائیہ کے میجر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اضافی امریکی افواج کی تیاری کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔


*فوجی دستے
تقریباً 34 ہزار امریکی افواج امریکی سینٹرل کمانڈ میں تعینات ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 40 ہزار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اضافی بحری جہاز اور طیارے بھی بھیجے گئے۔اب یہ تعداد تقریباً 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے دو طیارہ بردار بحری جہاز اور لڑاکا طیاروں کو خطے میں موجود رہنے کا حکم دیا۔
پینٹاگون نے حال ہی میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی اہلکار بھیج رہے ہیں۔ حکام نے قبرص میں تعیناتی کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن تجویز دی ہے کہ یہ ٹیمیں خطے میں کسی بھی ضرورت کے لیے جاری تیاریوں کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ ممکن ہے کہ لبنان سے امریکیوں کے انخلا میں مدد کر سکیں۔
امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں کہا کہ عسکری طاقت میں اضافہ اسرائیل کے دفاع اور امریکی اور اتحادیوں کے اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
بحریہ کے طیارہ بردار بحری جنگی جہاز مشرقی بحیرہ روم سے لے کر خلیج عمان تک پورے خطے میں موجود ہیں، اور فضائیہ اور بحریہ کے لڑاکا طیارے حکمت عملی کے لحاظ سے کئی مقامات پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے بہتر طور پر تیار رہیں۔
*طیارہ بردار جنگی بحری جہاز
امریکہ کے پاس خطے میں یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز ہے جس نے اکتوبر کے وسط میں روانہ ہونا تھا تاہم ایک امریکی عہدیدار کے مطابق لائیڈ آسٹن نے اس کو مزید ایک ماہ کے لیے مشرق وسطیٰ میں موجود رہنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے گزشتہ ایک سال میں کئی بار اس خطے میں چند دیگر طیارہ بردار بحری جہازوں اور لڑاکا طیاروں کے لیے بھی ایسا ہی حکم جاری کیا تھا۔
دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین دو ڈسٹرائیر اور ایک کروز کے ساتھ مشرق کی طرف بحر اوقیانوس میں موجود ہیں۔ اگلے چند دنوں میں یہ یورپ میں ہوں گے اور پھر بحیرہ روم کی جانب روانہ ہوں گے۔امریکی فوجی کمانڈروں نے طویل عرصے سے یہ دلیل دی ہے کہ ایک طاقتور طیارہ بردار بحری جہاز، لڑاکا طیارے اور جدید ترین میزائلوں کے ساتھ نگرانی کرنے والے طیارے ایران کے خلاف ایک مضبوط دفاع فراہم کرتے ہیں۔
یو ایس ایس ابراھم لنکن اور ایک ڈسٹرائیر خلیج عمان میں موجود ہیں جبکہ امریکی بحریہ کے چار ڈسٹرائیر ایک جنگی جہاز بحیرہ احمر میں ہیں۔ گزشتہ ماہ وزیر دفاع نے یو ایس ایس جارجیا گائیڈڈ میزائل آبدوز کو بھی بھیجنے کا حکم دیا تھا۔مشرقی بحیرہ روم میں چھ امریکی جنگی جہاز موجود ہیں جو یو ایس ایس واسپ ایمفیبیئس اسالٹ شپ ہیں۔
تقریباً ایک درجن ایف اے 18 لڑاکا طیاروں کو یو ایس ایس ابراہم لنکن سے زمینی اڈے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے یہ بھی بتانے سے انکار کر دیا کہ کہاں یہ طیارے منتقل کیے گئے۔
*لڑاکا طیارے
اگست میں ایئرفورس نے لڑاکا طیاروں کا ایک اضافی سکواڈرن ایف 22 بھی بھیجا گیا ہے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں زمین پر فائٹڑ سکواڈرن کی کُل تعداد چار ہو گئی ہے۔
ایئرفورس میں زمینی حملے کے لیے اے ٹین تھندڑ بولٹ ٹو کا سکواڈرن، ایف 15 ای اور ایف 16 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔ ایئرفورس کی جانب سے اب تک یہ نہیں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے کِن ممالک میں سے آپریٹ ہو رہے ہیں پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے کہا ہے کہ فضائی طاقت کو بڑھانے کے لیے امریکہ اب مزید لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے جن میں ایف 15 ای، ایف 16 اور ایف 22 شامل ہیں

ٹیگ: امریکی فوج، امریکہ ،

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN