امریکہ نے ترکی کی مہاجرین اور پناہ گزینوں کو تحفظ دینے اور ان کی امداد کرنے کے حوصلے کا اعتراف کیا اور اُس کی تعریف کی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پناہ گزینوں کے لئے ترکی کی جاری امداد کو سراہا۔
ترکی کی نائب وزیر خارجہ سادات اونل سے ہوئی انقرہ میں ملاقات کے بارے میں وینڈی نے ٹویٹر پر کہا: ’ہم ترکی کی 40 لاکھ سے زیادہ مہاجرین کے لئے جاری امداد کی دل سے تعریف کرتے ہیں۔‘
شرمین نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں انسانی حقوق ، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ ساتھ افغانستان ، شام اور علاقائی امور کی بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔










