اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حزب اللہ کے ’سست رفتار ڈرون‘ جو اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے ’جان لیوا سردرد‘ بن چکے ہیں

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
212
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:جونال فشر
سست رفتار اور چھوٹے لیکن کم خرچ میں تیار ہونے والے ڈرون اسرائیلیوں کے لیے ایک جان لیوا درد سر بن چکے ہیں۔اتوار کے دن شمالی اسرائیل میں بن یامینا فوجی اڈے پر حزب اللہ کے حملے میں چار فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جو اب تک ملک میں ہونے والا سب سے نقصاندہ ڈرون حملہ تھا۔تاہم اس حملے کے بعد اسرائیل کے انتہائی مہنگے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں سوال جنم لے رہے ہیں کہ یہ سسٹم ایسے حملوں کو روکنے کی کتنی اہلیت رکھتے ہیں۔
سوموار کے دن متاثرہ فوجی اڈے کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ’مستقبل میں ایسے ڈرون حملوں کا توڑ تلاش کرنے کے لیے کافی کوششیں ہو رہی ہیں۔‘
اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے چند حصے یقینا منظم طریقے سے کام کرتے ہیں۔ شمالی اسرائیل میں ہم نے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آواز سنی جب آئرن ڈوم نے جنوبی لبنان سے حزب اللہ کے داغے جانے والے راکٹوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کا دعوی ہے کہ 90 فیصد تک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔لیکن آئرن ڈوم اس لیے بھی اپنا کام کر پاتا ہے کیوں کہ حزب اللہ کے راکٹ کافی بنیادی نوعیت کے ہیں اور یہ ممکن ہوتا ہے کہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ راکٹ کہاں جا کر گریں گے اور اسی لیے انھیں روکا جا سکتا ہے۔ لیکن ڈرون کو روکنا زیادہ پیچیدہ کام ہے اور اس جنگ میں یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بار بار ہو رہا ہے۔جولائی میں یمن سے حوثی باغیوں نے ایک ڈرون بھیجا جو تل ابیب تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے مطابق عراق سے داغے جانے والے ایک ڈرون نے گولان کی پہاڑیوں پر دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ چند ہفتوں ہی بعد ایک اور ڈرون وسطی اسرائیل میں ایک نرسنگ ہوم پر جا گرا۔
واضح رہے کہ ڈرون کو ریڈار کی مدد سے پکڑنا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ یہ بہت ہی نچلی سطح پر اڑ سکتے ہیں۔ ریڈار پر ایسے ڈرون پرندوں کی طرح نظر آتے ہیں۔
ن کو لڑاکا طیاروں کی مدد سے روکنا بھی اس لیے مشکل ہوتا ہے کیوں کہ یہ بہت سست رفتار ہوتے ہیں اور 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہیں جبکہ لڑاکا جیٹ طیارہ 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہیں۔‘
اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ اتوار کو حزب اللہ کے دو ڈرون، جو غالبا ’زیاد 107‘ تھے، لبنان کی جانب سے داغے گئے تھے جن میں سے ایک کو مار گرایا گیا جبکہ دوسرا غائب ہو گیا اور گمان کر لیا گیا کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم بعد میں یہ ڈرون ایک فوجی اڈے کی کنٹین پر جا گرا۔الما ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سریت زہانی کہتی ہیں کہ ’ڈرون صرف قسمت کی وجہ سے ہی نہیں بچ نکلتے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ ’یہ منصوبہ تھا اور بہت عرصے سے وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
سریت زہانی لبنان کی سرحد سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر رہتی ہیں اور انھوں نے اتوار کے دن پیش آنے والے واقعات اپنے گھر کی بالکنی سے دیکھے۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ڈرون حملہ ہوتے ہی راکٹ فائر ہوئے اور سرحد پر الرٹ جاری ہونا شروع ہوئے جبکہ فضائی دفاعی نظام انھیں روکنے میں ناکام رہا۔‘
ان کے ادارے نے اب تک تقریبا 559 ایسے واقعات ریکارڈ کیے ہیں جن میں اسرائیل کی شمالی سرحد سے ڈرون جاسوسی یا حملے کے ارادے سے لبنان کی جانب سے داخل ہوئے۔ اتوار کو فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کے علاوہ ان کے مطابق اب تک ڈرون 11 افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔
آئرن ڈوم نامی دفاعی نظام کے علاوہ ’داؤد کی غلیل‘ سمیت ’ایرو ٹو‘ اور ’ایرو تھری‘ نامی دفاعی نظام بھی اسرائیل میں فعال ہیں جو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کے لیے بنائے گئے۔ جلد امریکی ’تھاڈ‘ نظام بھی اسرائیل میں نصب ہو جائے گا۔فی الحال اسرائیل ڈرون حملے روکنے کا کوئی مستقل حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ڈاکٹر یہوشا کلسکی کہتی ہیں کہ ’انتہائی طاقتور لیزر پر کام ہو رہا ہے جبکہ ایک اور ٹیکنالوجی مائیکرو ویو توپ کی ہے جس سے ڈرون کی الیکٹرانکس کو جلا دیا جائے گا۔‘
ان کو امید ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی مستقبل قریب میں اسرائیل کو دستیاب ہو سکے گی۔(بشکریہ بی بی سی )

ٹیگ: حزب اللہ ، سست رفتار ڈرون، اسرائیل

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN