اردو
हिन्दी
جون 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کے اندرون لڑائی تیز، نیتن یاہو نے اپنے وزیردفاع  کو ہٹایا ،عوام اپنے پی ایم کے خلاف سڑکوں پر اترے،

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
225
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کی جانب سے ملک کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے بعد ملک بھر میں وزیراعظم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
یاد رہے کہ منگل کی شام نتن یاہو نے ’عدم اعتماد‘ کی وجہ سے اپنے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں نتن یاہو کا کہنا تھا کہ گذشتہ مہینوں کے دوران یواو گیلنٹ پر سے اُن کا اعتماد اُٹھ گیا ہے اور یہ کہ اب موجودہ وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز اُن کی جگہ بطور وزیر دفاع کام کریں گے۔اسرائیلی حلقوں میں گیلنٹ کے متبادل کے طور پر آنے والے اسرائیل کاٹز کو عسکری حکمت عملی کے لحاظ سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔وزیر دفاع کی برطرفی سے متعلق نتن یاہو کے اعلان کے فوراً بعد مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ بہت سے لوگوں نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور نئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں بقیہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کو ترجیح دیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کچھ لوگوں نے ایک ہائی وے پر جلاؤ گھیراؤ بھی کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔حماس کے 7 اکتوبر کے حملے میں یرغمال بنائے گئے افراد کے خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے ایک گروپ نے بھی نتن یاہو کی جانب سے گیلنٹ کی برطرفی کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے تنقید کی کہ نتن یاہو کا یہ اقدام ایک بار پھر یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو ’پچھاڑنے‘ کی کوشش ہے۔مظاہرین میں شامل ایک فرد یائر امیت نے کہا کہ نتن یاہو پورے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں ناصرف جنوب اور شمال کو، جہاں اسرائیل غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم ’اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں اور سنجیدہ لوگوں کو اسرائیل کی قیادت کرنے دیں۔‘منگل کی رات یواو گیلنٹ کی برطرفی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کی سیاسی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے عوام سے احتجاج کا مطالبہ کیا تھا۔یواو گیلنٹ کو ہٹانے کا فیصلہ 48 گھنٹوں میں نافذ ہو گا کیونکہ نئے وزرا کی تقرری کے لیے حکومت اور پھر کابینہ کی منظوری درکار ہوتی ہے.
میڈیا اداروں کے مطابق گیلنٹ کی برطرفی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب غزہ جنگ میں اسرائیل کے کلیدی حمایتی امریکہ میں صدارتی انتخاب ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نتن یاہو کے مقابلے گیلنٹ کے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قدرے بہتر تعلقات تھے۔وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ایک نمائندے نے کہا کہ ’وزیر گیلنٹ اسرائیل کے دفاع سے متعلق تمام معاملات میں ہمارے ایک اہم پارٹنر رہے ہیں۔ قریبی شراکت دار کے طور پر ہم اسرائیل کے اگلے وزیر دفاع کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔‘مبصرین کا کہنا ہے کہ یواو گیلنٹ کی برطرفی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب نتن یاہو پر انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں کا دباؤ ہے کہ وہ ایک ایسا بِل منظور کریں جو اسرائیل کے انتہائی قدامت پسند شہریوں کو فوج میں خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ گیلنٹ اس بل کے مخالف رہے تھے۔اپنے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر ملنے کے بعد یواو گیلنٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ ’ریاست اسرائیل کی سلامتی میری زندگی کا مشن تھی اور رہے گی۔‘منگل کی رات انھوں نے ایک مکمل بیان جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ’تین مسائل پر اختلافات کی وجہ سے‘ انھیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گیلنٹ کا ماننا ہے کہ غزہ میں جنگ کے بجائے حماس کے ساتھ معاہدے کو برتری دینی چاہیے تاکہ یرغمالیوں کو آزاد کروا لیا جائے جبکہ نتن یاہو اس سوچ کے خلاف ہیں۔‘گیلنٹ کا مزید کہنا ہے کہ قومی سطح پر اس معاملے کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
اُن کا یہ بھی ماننا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی قدامت پسند شہریوں کو فوج میں خدمات انجام دینے سے مستثنیٰ رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ٹیگ: defence ministerIsraelNetanyahu

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN