اردو
हिन्दी
اکتوبر 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ  سیز فائر مذاکرات ’آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے‘ کا امکان؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
211
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی ذرائع کے مطابق غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے مذاکرات کا ایک نیا دور آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب قطر نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے حماس کے مذاکراتی وفد کے قریبی ذرائع میں سے ایک نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا امکان ہے۔ اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا، ”ثالثوں کے ساتھ رابطوں کی بنیاد پر ہم توقع کرتے ہیں کہ قاہرہ میں مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ غالباً آئندہ ہفتے جنگ بندی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں تجاویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘اس ذریعے کا مزید کہنا تھا، ”مصر، قطر، ترکی اور دیگر فریق غزہ کی جنگ اور اسرائیلی کارروائیوں کو رکوانے کے لیے قابل ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔‘‘قطر گزشتہ کئی مہینوں سے امریکہ اور مصر کے ساتھ مل کر جنگ بندی مذاکرات میں ثالثی کر رہا تھا لیکن گزشتہ ماہ اس نے اپنی کوششوں کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھا کہ اسرائیل اور حماس کو ”اپنی آمادگی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے‘‘ کی ضرورت ہے۔

تاہم گزشتہ جمعرات کو یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ قطر نے اپنی ثالثی کوششیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے ہفتے کے روز نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس گروپ نے ”رواں ہفتے ثالثوں کو مطلع کیا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے اور اس جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے میں لچک دکھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘
غزہ مذاکرات کی راہ دوبارہ ہموار، قطر
قطر کے وزیر اعظم نے بھی ہفتہ سات دسمبر کے روز کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کی رفتار واپس آ رہی ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے سیاسی مکالمے کے لیے دوحہ فورم کو بتایا، ”ہم نے امریکی انتخابات کے بعد محسوس کیا ہے کہ مذاکرات کی رفتار واپس آ رہی ہے۔‘دوسری جانب باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں ”غزہ پٹی کے اہم علاقوں‘‘ سے اسرائیلی فورسز کے انخلا کے لیے ”مخصوص اور متفقہ ٹائم لائن‘‘ شامل ہو گی۔
••غزہ پر اسرائیلی حملے جاری
غزہ پٹی میں طبی حکام کے مطابق ہفتے کے روز بھی اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور رفح میں ان مبینہ حملوں کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ مقامی رہائشیوں اور طبی ماہرین کے مطابق مرنے والے ان بیس افراد میں سے کم از کم آٹھ عام شہری تھے۔ نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ آیا باقی مارے جانے والے فلسطینی عسکریت پسند تھے۔دریں اثنا حماس کے زیر کنٹرول غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں غزہ پٹی میں اب تک کم از کم 44,664 فلسطینی شہیداور 105,976 زخمی ہو چکے ہیں

ٹیگ: ceasefireGazaHamasPalestineresume next week

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟
خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

09 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

09 اکتوبر
SIR Fake Details FIR
خبریں

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

08 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN