اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیتہ کی نئی ممبرشپ ایپ کا افتتاح ، مولانا محمود مدنی کا تنظیم کا دائرہ بڑھانے اورعلما کے ساتھ دیگر طبقات کی شمولیت پر زور

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
71
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی، 11 فروری: جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر،  میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے تنظیمی فعالیت کو مزید مستحکم اور مؤثر بنانے کے لیے جدید ’ایپ بیس ممبرشپ سسٹم ’کا افتتاح کیا۔ یہ ایپ پلے اسٹور پر ’’JUH-Membership- D rive ‘‘ کے نام سے دستیاب ہے جو جمعیۃ کی ممبرشپ ٹرم 2024-27 کےلیے جاری کیا گیا ہے ۔  اس کے  ذریعے ممبرشپ کے عمل کو مزید آسان، مربوط اور شفاف بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ایک اہم  پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں صدر جمعیتہ کے علاوہ جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی اور سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی ایڈوکیٹ بھی شریک تھے۔
مولانا مدنی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم کے لیے، چاہے وہ اکثریت میں ہو یا اقلیت میں ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ ناگزیر ہوتا ہے۔ تنظیم کا بنیادی مقصد صرف اپنے تشخص کا تحفظ ہی نہیں بلکہ مستقبل کی راہ متعین کر کے اسے عملی جامہ پہنانا بھی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند بدلتے حالات میں مزید پرعزم ہے اور اس کے جوش و ولولے میں اضافہ ہوا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وہی قومیں کامیابی حاصل کرتی ہیں جو اپنے اہداف کے حصول کے لیے منظم انداز میں کام کرتی ہیں۔ حالات چاہے جیسے بھی ہوں، حوصلہ اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ مولانا مدنی نے مزید کہا کہ خدشات اور توقعات زندگی کا حصہ ہیں۔ ہمیں حوصلہ نہیں کھونا چاہیے۔ اگر حالات موافق ہوں تو بے قابو ہونے کی ضرورت نہیں، اور اگر ناموافق ہوں تو مایوس ہو کر بیٹھ جانے کا جواز نہیں۔ ۔ ۔ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ چاہے مرکز کی حکومت ہو یا صوبوں کی، سب کے ساتھ انصاف ہو، برابری ہو، عزت و تشخص محفوظ رہے، اور کسی بھی قوم کی برتری کو فروغ نہ دیا جائے۔ دستور کی پامالی ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ دستور کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔
مولانا مدنی نے اس بات پر زور دیا کہ جمعیۃ علماء کا مطلب صرف علماء کی تنظیم نہیں، بلکہ اس میں تمام طبقات کو شامل ہونا چاہیے۔ کئی ایسے شعبے ہیں جہاں مزید بہتری کی ضرورت ہے، اور جہاں پیشہ ورانہ مہارت کی کمی محسوس کی جاتی ہے۔ اسی لیے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور پروفیشنل افراد کو تنظیم سے جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔مولانا مدنی نے وضاحت کی کہ ممبرشپ کے روایتی طریقہ کار کو برقرار رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ایک ایپ بیس ممبرشپ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ سسٹم پچھلی مدت میں بھی موجود تھا، مگر اس بار اسے مزید منظم اور مؤثر بنایا گیا ہے۔انھوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ٹرم میں جمعیۃ علماء ہند کی 6800لوکل یونٹس تھیں، جبکہ 20 سال قبل یہ تعداد صرف 1700تھی۔ اسی طرح ممبرشپ 1.5 ملین سے بڑھ کر 11 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس بار تنظیم نے کم از کم 11000حقیقی یونٹیں قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، مگر مقصد صرف تعداد میں اضافہ نہیں بلکہ ایسی یونٹوں کا قیام ہے جو عملی طور پر تعلیمی، سماجی اور تربیتی منصوبے نافذ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ تنظیم کا اصل مقصد محض ممبرشپ میں اضافہ نہیں بلکہ ایک متحرک، فعال اور عملی جدوجہد کرنے والی جماعت کی تشکیل ہے جو مستقل مزاجی کے ساتھ عملی میدان میں کام کرے۔(سورس:پریس ریلیز)

ٹیگ: Inauguration of Jamiat'sjamat islami hindmarkazMaulana Mahmood MadanimembershipNew DelhiOrganization

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement
خبریں

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

04 مارچ
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

04 مارچ
Iran Survival War Statement
خبریں

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

04 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN