اردو
हिन्दी
فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا اب بھی متبادل میڈیا کے بارے میں نہیں سوچیں گے ؟دوٹوک:قاسم سید

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

  ٹیم انڈیا کی شاندار جیت کے جشن میں پورا ملک ڈوبا ہوا ،اور اپنی خوشی کا اظہار کررہا ہے مگر بعض ہڑدنگوں اور ہر معاملہ ہندومسلم کی جیت ہار کے چشمے سے دیکھنے والے نفسیاتی بیماروں کے ہاتھوں اندور کے علاؤہ مہو میں آگ لگادی گئی اور جشن فروہ وارانہ تشد میں بدل گیا ،اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس اور انتظامیہ کی مستعدی اور فوری کارروائی سے تشدد کا دائرہ نہیں پھیلا اور اس ہر قابو پالیا گیا ،ایس پی اور ضلع کلکٹر کے متوازن  بیان سامنے آئے ـ حالات تیزی سے معمول کی طرف آرہے ہیں مگر ہمارے جنونی ،متعصب ،مسلمانوں کی دشمنی میں اندھے میڈیا خاص طور سے الیکٹرانک میڈیا کو  پسند نہ آیا کہ آگ اتنی جلدی کیسے بجھ گئی ،ملک جے تانے بانے کو سب سے زیادہ تباہ کرنے والا یہی عفریت ہے ـیہ تماشہ کوئی نیا نہیں ہے ـ جارح ہندوتو کے دیے میں تیل ڈالنے کا ٹینڈر اسی کے نام کھلا ہے ـہر بار کی طرح اس بار بھی وہ آگ میں گھی ڈال رہا ہے بجھی چنگاریوں کو ہوا دے رہا ہے ،ایسی ہیڈنگ لگا کر گھر بیٹھے لوگوں کو اکساریا ہے یہ  انڈیا ٹی وی ہے اس  کی رپورٹ  سن لیں تو عام آدمی بھی گھر سے نکل پڑے ـ حیرت تو یہ ہے کہ اس پر وہ ادارے خاموش ہیں جن پر گروہ وارانہ رپورٹنگ ہر کارروائی کرنے کی ذمہ داری ہے ،اسی میڈیا نے وقف بل ہر جنتر منتر مظاہرے کو سازش بتاکر بھڑکانے کی کوشش کی ہے اسے دوسرے شاہین باغ آباد کرنے کی تیاری بتایا ہے ـیہ کام اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک سچی اور حقائق پر مبنی کاؤنٹر رپورٹنگ کے لیے ہمارے پاس متبادل میڈیا نہ ہو ،پریس ریلیزوں ہر لڑنے اور اردو اخبارات میں انہیں شائع کراکر مونچھوں پر تاؤ دینے والی تنظیموں نے  متبادل میڈیا کی ضروت واہمیت کو نظرانداز کرکے وہ بھاری اور سنگین غلطی کی ہے جس کی تلافی مستقبل قریب میں نظر نہیں آتی ،مین اسٹریم میڈیا کو اس کا فرض یاد دلانے اور کوسنے سے بہتر ہے کہ چھوٹے پیمانے پر ہی سہی  اس خلا کو پر کرنے کی کوشش کی جائے ،
اب اس واقعے کی سچائی تک پہچنے کی کوشش کی جائے اور پتہ لگایا جایے کہ اصل معاملہ کیا تھا
ستیہ ہندی کی رپورٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست کے اندور ضلع کے مہو قصبے میں اتوار، 9 مارچ 2025 کو بھارت کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت کے جشن کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔  مقامی لوگوں کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت کا جشن منانے کے لیے رات گئے نکالے گئے فتح کے جلوس کے دوران پتھراؤ کے باعث دونوں گروپوں کے درمیان تصادم شروع ہوا۔  یہ واقعہ دیر رات تک بڑھتا گیا، آتشزدگی اور تشدد نے قصبے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، کچھ نوجوان کرکٹ شائقین نے رات کو مہو میں بھارت کی جیت کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالی تھی۔  جب ریلی جامع مسجد کے قریب پہنچی تو وہاں اشتعال انگیز نعروں اور بلند آواز میں موسیقی کے درمیان پتھراؤ شروع ہوگیا۔  اس وقت لوگ جامع مسجد کے اندر نماز تراویح ادا کر رہے تھے۔  پتھراؤ کی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔  مقامی لوگوں نے بتایا کہ جامع مسجد کے سامنے کھڑی بائک، کاروں اور دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی۔  تشدد کی اطلاع ملتے ہی وہاں کی دکانیں بند ہوگئیں اور کئی علاقوں میں افراتفری مچ گئی۔
اندور کے کلکٹر آشیش سنگھ نے کہا کہ حالات اب قابو میں ہیں اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔  ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) نمیش اگروال نے پی ٹی آئی کو بتایا، "ہندوستان کی چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا جشن منانے کے لیے مہو میں ایک ریلی نکالی جا رہی تھی۔ اس دوران کچھ لوگوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا، جو پتھراؤ اور آتش زنی میں بدل گیا۔”  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کے گولوں کے ذریعے بھیڑ کو منتشر کیا۔  ڈی آئی جی نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  اندور (دیہی) پولیس سپرنٹنڈنٹ ہتیکا وسال بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔کلکٹر آشیش سنگھ نے کہا، "یہ کیسے ہوا اس کی بعد میں جانچ کی جائے گی۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔”  پولیس نے مزید تشدد کو روکنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔  انتظامیہ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم اپنے ذرائع اور وسائل کے توسط سے غیر جانبدار،سچی،بھرپورحقائق پر مبنی  رپورٹنگ ہر خاص و عام تک پہنچائیں اور پروپیگنڈہ وار میں اپنی صحیح ذمہ ادا کرنے کے لائق ہوں کیا یہ بات کہیں سنی جائے گی کوئی از خود نوٹس لے گا؟

ٹیگ: alternative mediaDutokmedia reportnews todayteam india

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Power Decline Political Narrative
مضامین

اقتدار کا ڈھلتا سورج اور ٹوٹتا ہوا بیانیہ!

07 فروری
Muslims Shudra Category Campaign
مضامین

شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم،

02 فروری
AIMIM BJP Muslim Issues
مضامین

مجلس والے بی جے پی کو مسلمانوں کے خلاف نئے نئے ایشو تھمارہے ہیں!

31 جنوری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
World News Brief

عالمی خبریں: اختصار کے ساتھ

جنوری 28, 2026
Urdu Language and Unani Medicine NEP 2020

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں اردو زبان اور یونانی طب

جنوری 28, 2026
Jamiat Ulema-e-Hind Freedom Role

جمعیتہ علمائے ہند کو آزادی کی تاریخ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

جنوری 31, 2026
AI Quran Tafsir Prohibited

مصنوعی ذہانت (AI) سے قرآن پاک کی تفسیر شرعاً ممنوع :مصری دارالافتاء

جنوری 28, 2026
Vande Mataram Mandatory Muslim Board Objection

وندے ماترم کو لازمی قرار دینا غیر آئینی ،مذہبی آزادی کے مںافی،ناقابل قبول۔:مسلم پرسنل لا بورڈ

Sambhal Madrasa Demolition Land Allegation

سنبھل میں ایک اور ‘غیر قانونی’ مدرسے کو مسمار کردیا گیا سرکاری زمین پر بنانے کا الزام

طلاق حسن سپریم کورٹ انکار

طلاقِ حسن کی آئینی حیثیت کو چیلنج،وہاٹس ایپ اور ای میل سے طلاق پر عبوری روک سے سپریم کورٹ کا انکار

Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

Vande Mataram Mandatory Muslim Board Objection

وندے ماترم کو لازمی قرار دینا غیر آئینی ،مذہبی آزادی کے مںافی،ناقابل قبول۔:مسلم پرسنل لا بورڈ

فروری 12, 2026
Sambhal Madrasa Demolition Land Allegation

سنبھل میں ایک اور ‘غیر قانونی’ مدرسے کو مسمار کردیا گیا سرکاری زمین پر بنانے کا الزام

فروری 12, 2026
طلاق حسن سپریم کورٹ انکار

طلاقِ حسن کی آئینی حیثیت کو چیلنج،وہاٹس ایپ اور ای میل سے طلاق پر عبوری روک سے سپریم کورٹ کا انکار

فروری 12, 2026
Islamophobia School Separate Function Issue

اسلاموفوبیا: ایک ممتاز نجی اسکول میں مسلم اور غیر مسلم اسٹوڈنٹس کے علیحدہ سالانہ فنکشن، یہ ہوکیا رہا ہے؟

فروری 12, 2026

حالیہ خبریں

Vande Mataram Mandatory Muslim Board Objection

وندے ماترم کو لازمی قرار دینا غیر آئینی ،مذہبی آزادی کے مںافی،ناقابل قبول۔:مسلم پرسنل لا بورڈ

فروری 12, 2026
Sambhal Madrasa Demolition Land Allegation

سنبھل میں ایک اور ‘غیر قانونی’ مدرسے کو مسمار کردیا گیا سرکاری زمین پر بنانے کا الزام

فروری 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN