اردو
हिन्दी
اگست 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تہوار کا نیا مطلب: مسلمانوں کے خلاف ہندو اجتماعیت کا جشن

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:(پروفیسر)اپوروانند
پچھلے دس سالوں سے ہندو تہوار مسلمانوں کی مخالفت کا وسیلہ بن چکے ہیں۔ ہندوؤں کے لیے تہوار منانے کا مطلب یہی رہ گیا ہے وہ جلوس نکالیں اور مسلمانوں کو گالی دیں۔ مسلمانوں کو گالی دیتے ہوئے گانے بجائیں اور ان کے خلاف تشدد کے لیے اشتعال پیدا کریں
کسی نے مجھے ایک ویڈیو بھیجا۔ ہولی کے نشے میں دھت ہندوؤں کا ایک ہجوم بڑی بڑی لاٹھیاں لے کر مسجد کی طرف دوڑ رہا ہے۔ پھر وہ اس کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوتا ہے۔ وہاں وہ تراویح میں مصروف روزہ داروں کو زبردستی رنگ لگا رہا ہے۔ ایک اور ویڈیو: بھگوا جھنڈا لے کر ہندو راشٹر کے بینر کے ساتھ نوجوانوں کا جلوس ـ استقبال میں تالیاں بجاتے مرد اور عورتوں کا ہجوم۔ ہجوم نعرے لگا رہا ہے اور مسلمانوں کو گالی دے رہا ہے۔ کھلے عام، سڑک پر مسلمانوں کو اجتماعی طور پرگالی دینے کی خوشی کا  جنون ہے۔شہر- شہر سے ایسی تصویریں  جن میں مساجد کو ترپال سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مسجد کے سامنے رقص کرتے ہولی باز۔ایک بڑے نیوز چینل کا سوال: ‘ہولی کا تہوار، رمضان  کی دیوار؟’خبر ہے کہ حساس علاقوں میں پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا، تاکہ ہولی اور جمعہ کو خوش اسلوبی سے منایا جا سکے۔ اس سے پہلےسرکار کے وزراء اور حکمراں پارٹی کے لیڈروں کے بیان کہ جن مسلمانوں کو ہولی سے مسئلہ ہے وہ گھر پر ہی رہیں، نکلنا ہے تو ترپال اوڑھ کر نکلیں، ہم تو جو  چاہے، یا نہ  چاہے، سب پر رنگ پھینکیں گے ہی۔ہولی میں  نشہ کرنے کا بھی رواج ہے۔ بھانگ کھا کرجھومنے کی عوامی اجازت ہے۔ لیکن ہولی سے پندرہ دن پہلے ہولی کا ایک اور نشہ ہندوؤں کو کھلایا جا رہا ہے؛ یہ تمہارا تہوار ہے۔ مسلمان تمہیں کو کوئی تہوار کھل کرنہیں منانے دیتے، لیکن اب تمہارا  راج آ گیا ہے۔ اب کھل کر مرضی کے مطابق اپنا تہوارمناؤ۔پچھلے 10 سالوں سے مرضی کے مطابق تہوار منانے کا مطلب ہندوؤں کے لیے یہی رہ گیا ہے کہ وہ اس  موقع پر بھیڑ یا جلوس میں مسلمانوں کو کھلے عام گالی دیں۔ مسلمانوں کو گالی دیتے ہوئے گانے بجائیں، جن میں ان کے خلاف تشدد کے لیے  اشتعال پیدا کیا جا رہا ہو۔ہندو تہواروں پر جلوس نکالنے کا رواج نیا ہے۔ کچھ تہوار ضرور تھے، جن میں جلوس نکلنے تھے۔ لیکن اب ہولی جیسے موقع پر بھی جلوس نکالنے کی روایت شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلوس کا مقصد جتنا  اجتماعی طور پر، مل کر خوشی منانے کا نہیں ہے اتنا بڑی تعداد میں جمع ہو کر مسلمانوں پر حملہ کرنے کا ہے۔تہواروں کے ذریعے ایک ایسی  ہندو اجتماعیت کی تعمیر کی جا رہی ہے جو اول و آخرمسلم مخالف ہے۔ ہر تہوار کو مسلم دشمن ہندو تنظیموں کا آلہ کار بنا دیا گیا ہے۔ پوچھا جاتا ہے کہ کیا ہم اپنے ملک میں جہاں چاہیں اپنے طریقے سے تہوار نہیں منا سکتے۔ کیا ہم اپنے تہوار کے دوران مسجد میں داخل نہیں ہو سکتے؟ کسی مسلمان کے گھر میں داخل نہیں ہو سکتے؟  مسلمانوں کی بستی میں داخل ہو کر ہنگامہ نہیں کر سکتے؟ اگر ہم یہ کریں تو مسلمان مزاحمت کیوں کرتے ہیں؟ ہمارے ملک میں ہمیں اپنی مرضی کرنے سے روکنے کی ان کی مجال کیسے ہوئی؟اب یہ سوال صرف وہ لوگ نہیں پوچھ رہے ہیں جنہیں ہم ہندوتوادی کہہ کر ہندوؤں سے الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلکہ  عام ہندو بھی یہ پوچھنے لگے ہیں۔ ہندوؤں کو یہ سمجھا دیا گیا کہ آج تک وہ اپنے تہوار کھل کر نہیں منا پاتے تھے۔ اب موقع آ گیا ہے۔ہندوؤں کے جشن میں اگر لازمی طور پرمسلم مخالف یا عیسائی مخالف نفرت ملی ہوتو اس جشن  میں وہ  کیسے شامل ہو ں؟ لیکن یہ مطالبہ ان سے بھی کیا جاتا ہے۔ ہندو کہتے ہیں: ہم تمہیں گالی دیں گے، تم ہمیں مبارکباد دو۔مسلمان  اپنی بے عزتی کے باوجودکانوڑیوں کو پانی پیش کرتے ہیں اور رام نومی پر شربت پیش کرتے ہیں۔ لیکن سچ پوچھیں تو ہندوؤں نے اس خیر سگالی کے جذبے کو سراہا ہو، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ تشدد تشدد کو جنم دیتا ہے، نفرت سے نفرت پیدا ہوتی ہے لیکن کیا خیر سگالی سے خیرسگالی جنم لیتی ہے؟ یا تو ہندو اس سے بالکل اچھوت ہیں یا انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کو یہ کام کرنے پر مجبور کیا ہے۔ یہ ان کی مجبوری ہے۔جیسے ہی ہولی آتی ہے، امیر خسرو، نظیر اکبرآبادی اور دیگر شعراء کی ہولی سے متعلق نظمیں سامنے آنے لگتی ہیں۔ کہانیاں سنائی جاتی ہیں کہ مغل شہنشاہ یا دوسرے نواب کیسے ہولی مناتے تھے۔ لیکن اس کا ہندو ذہن پر کوئی اثر پڑتا ہو، اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ ہولی منانے والے اکبر کو وہ ہمیشہ حملہ آور  ہی کہتا رہےگا۔لکھتے ہوئے جی اچاٹ ہو گیا۔ کیا ہمیشہ مایوسی کی ہی بات کی جائے؟ ہولی کے دن بھی؟ لیکن امید کی کوئی کرن بھی تو ہو؟ خبرآئی کہ ورنداون کے بانکے بہاری مندر کے منتظمین نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا ہے کہ مندر میں بانکے بہاری کے کپڑے مسلم درزیوں سے نہ بنوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر مسلمان درزی بھگوان کرشن کے  کپڑے بناتے آئے ہیں۔ یہی نہیں مسلم کاریگران کے تاج اور زیورات بھی بناتے

ٹیگ: holiholi 2025holi festivalholi news

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN