ممتاز سعودی عالم عالمی شہرت یافتہ قاری و خطیب شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ فلسطین پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
سعودی نشریاتی ادارے رائے الیوم کے مطابق مکہ مکرمہ کے امام اور خطیب شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ ، ہر مسلمان کے دل میں رہنا چاہئے۔
انہوں نے ہر مسلمان سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے مسئلے پر کسی بھی قسم کی تسلی کو قبول نہ کریں اور نہ اس مسئلے سے آنکھیں چرائیں۔ فلسطین کی حمایت کریں اور دعا کریں۔
السدیس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطین ہر مسلمان کا مسئلہ ہے اور اس کے لئے مسجد اقصی کو قابضین سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔










