اردو
हिन्दी
اگست 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شیخ الحدیث مظاہرالعلوم مولانا سید محمد عاقل ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
171
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

•••دینی و علمی حلقوں میں غم کی لہر
سہارنپور۔۲۸؍ اپریل:جامعہ مظاہر العلوم جدید سہارنپور کے ناظم اعلیٰ و شیخ الحدیث، دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے رکن، محدث کبیر حضرت مولانا سید محمد عاقل صاحب طویل علالت کے بعد آج بروز دوشنبہ 29 شوال  مطابق 28 اپریل 2025ء کو انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔مرحوم کئی ماہ سے علیل تھے اور علاج کی غرض سے میرٹھ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کل شام ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں سہارنپور منتقل کیا گیا تھا، مگر آج دوپہر پونے بارہ بجے خالق حقیقی سے جا ملے۔ نماز جنازہ مغرب کے بعد طاہر گارڈن ڈیفنس کالونی کے قریب آبائی قبرستان میں ادا کی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی۔مولانا سید محمد عاقل 15 اکتوبر 1937ء کو پیدا ہوئے۔ قرآن مجید کا حفظ 1950ء میں مکمل کیا اور پھر جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور سے اعلیٰ دینی تعلیم حاصل کی۔ 1961ء میں دورہ حدیث سے فراغت کے بعد تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔ نصف صدی سے زائد عرصے تک مظاہر العلوم میں تدریس، صدر مدرسی اور ناظم اعلیٰ کے مناصب پر فائز رہے۔ابو داؤد شریف کا درس تقریباً پچاس سال تک آپ کے زیر تدریس رہا۔ آپ کو شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کا قرب حاصل تھا اور تصنیفی امور میں ان کے قریبی معاون بھی تھے۔ آپ کی تصنیفات میں الدر المنضود، مقدمہ الکوکب الدری، الفیض السمائی، مختصر فضائل درود شریف اور دیگر کئی اہم علمی یادگاریں شامل ہیں۔مولانا عاقل صاحب کا شمار اکابر اولیاء اللہ میں ہوتا تھا۔ بیعت و اجازت حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنیؒ سے حاصل تھی۔ ان کی علمی، دعوتی اور تصنیفی خدمات کو علمی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مولانا کے انتقال پر علمی و دینی حلقوں میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ مولانا عاقل کی وفات پوری ملت اسلامیہ کے لیے عظیم سانحہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں۔دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی نے کہا کہ "مولانا عاقل اسلاف کا ایک نمونہ اور اکابر کی روشن یادگار تھے، ان جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔”جامعہ امام محمد انور شاہ کے استاذ حدیث مولانا فضیل احمد ناصری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ "مولانا مرحوم علم و عمل کے جامع اور اس قحط الرجالی دور میں ایک روشن مینار تھے۔”آل انڈیا ملی کونسل کے صدر مولانا حکیم عبداللہ مغیثی نے کہا کہ "مولانا عاقل جامعہ مظاہر العلوم کے روح رواں اور اکابر کے علوم و فنون کے سچے امین تھے، ان کی تصنیفی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔”بتادیں کہ مولانا مرحوم کا نکاح 1961ء میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریاؒ کی صاحبزادی سے ہوا۔ ان کے بارہ صاحبزادے اور صاحبزادیاں ہیں جن میں چھ لڑکے (مولانا محمد جعفر، مولانا محمد عمیر، مولانا محمد عادل، مولانا محمد عاصم، مولانا محمد ثانی، مولانا محمد قاسم) اور چھ لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم کی ہزاروں شاگرد دنیا بھر میں علمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو ان کی عظیم روحانی اولاد کہی جا سکتی ہے۔

ٹیگ: Maulana Syed Muhammad Aqil، intiqalthousands of mourners،laid to rest

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN