اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پہلگام حملے کے بعد ہندوتوا گروپوں نے ’مسلم بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کیا، بانکے بہاری مندر  انتظامیہ کاسختی سے  انکار

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
236
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: ورنداون کے مشہور بانکے بہاری مندر نے پہلگام حملے کے بعد مندر میں کام کرنے والے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کے ہندوتوا گروپوں کی کال پر کان دھرنے سے انکار کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، بانکے بہاری کے پجاری اور مندر کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن گیانیندر کشور گوسوامی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ یہ اقدام عملی نہیں ہے اور مندر کو چلانے میں مسلمانوں کا بڑا کردار ہے۔”یہ عملی نہیں ہے،” انہوں نے اخبار کو بتایا۔ مسلمانوں خصوصاً کاریگروں اور بُنکروں نے یہاں گہرا تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کئی دہائیوں سے بانکے بہاری کے کپڑے بُننے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس مندر میں دیوتاؤں کے لیے تاج، کپڑے اور مالا مسلمان ہی بناتے ہیں۔ مسلم کمیونٹی کے موسیقار خصوصی مواقع پر ہوا کا روایتی آلہ نفیری بجاتے ہیں۔اس سے قبل مارچ میں بھی مندر کے پجاریوں نے دیوتا کے لیے مسلمان بنکروں کی طرف سے بنائے گئے کپڑوں کی خریداری پر پابندی لگانے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا یہ اعلان شری کرشنا جنم بھومی سنگھرش نیاس نامی گروپ کے صدر دنیش شرما کی طرف سے مندر انتظامیہ کو ایک میمورنڈم پیش کرنے کے بعد آیا۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ متھرا اور ورنداون میں ہندوتوا گروپوں نے ہندو دکانداروں اور یاتریوں سے مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان گروپوں نے مسلمان دکانداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے کاروباری اداروں پر مالکان کے نام لکھیں۔

قابل ذکر ہے کہ تازہ ترین واقعہ وادی کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ اس حملے میں 26 عام شہری گولی لگنے سے مارے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ کچھ دہشت گردوں نے مارنے سے پہلے متاثرین سے پوچھا کہ کیا وہ ہندو ہیں؟ ایسے میں اس واقعہ نے پہلے سے پولرائزڈ ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔اس سلسلے میں مندر کے پجاری گوسوامی نے کہا کہ پہلگام کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے اور مندر حکومت کے ساتھ ہے، لیکن ورنداون میں ہندو اور مسلمان امن اور ہم آہنگی سے رہتے ہیں۔اخبار نے نکھل اگروال کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن کی دکان بانکے بہاری مندر کے قریب جاوید علی کی دکان کے ساتھ ہے، کہا کہ دونوں کے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور وہ اکثر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔سورس:دی وائر

ٹیگ: administrationBanke Bihari templeboycottHindutvaMuslimPahalgam attack

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN