جدہ:
سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں، بغیر محرم خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا میں شائع تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کی گروپ میں شامل کیا جائے گا۔
وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کے درمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعرمقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔










