اردو
हिन्दी
اپریل 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پہلگام کی آڑ میں تفرقہ انگیز کوششوں کو عوام نے مسترد کردیا ،جنگ مسئلہ کا حل نہیں :,امیر جماعت اسلامی ہند

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
198
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امیر جماعت نے کہا
**پہلگام کے قصورواروں کو سخت ترین سزا دی جائے
**واقعہ کے بعد مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے بھی دہشت گرد ہیں
**پہلگام پر سیاسی لوگوں میڈیا کا رول متعصبانہ
نئی دہلی؛امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر بہت ہی دوٹوک اور واضح موقف اختیار کرتے ہویے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد ملک میں جس طرح کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ سیاسی لوگوں اور میڈیا نے ہندو مسلم تنازعہ کو بڑھانے کا کام کیا ہے۔ مسلمانوں کو مختلف مقامات پر مارا پیٹا جا رہا ہے۔وہ سخت قابل مذمت ہے ـ  پہلگام میں معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے بھی دہشت گرد ہیں اور اس واقعہ کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے بھی دہشت گرد ہیں۔
ماہانہ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کی قیادت نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی غیر آئینی وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف مہم ، ذات پر مبنی مردم شماری اور ملک میں مزدوروں کے مسائل پر بھی اظہار خیال کیا۔ اور تنظیم کی رائے رکھی
پہلگام  سازش کے بارے میں  مسٹرحسینی نے کہا کہ ہم اور آپ کیسے فیصلہ کریں گے کہ یہ واقعہ کس نے سرزد کیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے آنے والے بیانات سے تو یہی لگتا ہے۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور سخت ترین سزا دی جانی چاہیے۔ یہ معاملہ حکومت کے لیے تحقیقات کا ہے۔ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ جو بھی قصوروار ہے اسے سخت سزا دی جائے۔ جب تک دہشت گردوں کو پکڑ کر سزا نہیں دی جاتی، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ کوئی ٹھوس کارروائی ہوئی ہے
کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے اور طویل مدت تک سخت حفاظتی اقدامات کے بعد حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کشمیر میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے لیکن پہلگام کا المناک واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں معمول کی صورتحال بحال نہیں ہوئی ہے۔ اس قدر سخت نگرانی اور سکیورٹی کی موجودگی کے باوجود ایسا واقعہ کیسے پیش آ سکتا ہے؟ ہم کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے حملے کے دوران سیاحوں کو بچانے میں غیر معمولی ہمت، ایثار اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا۔
پہلگام حملے کے بعد عام کشمیریوں پر ہونے والے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم میڈیا اور کچھ سیاستدانوں کے اس رجحان کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اس طرح کے سانحوں کو سیاسی و نظریاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسلامو فوبیا پر مبنی بیانیہ، جھوٹی خبریں اور ان واقعات کو ہندومسلم نظریہ سے دیکھنے کی کوششیں سماج کو بانٹے والی،غیر ملکی مفاد پر مبنی اور قابل مذمت ہیں۔
کشمیری طلبہ، ریہڑی والوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا ہمارے ملک کے اس بڑے مسئلے کا حصہ ہے جس میں حساس سلامتی کے معاملات کو اوچھی سیاست ، اسلامو فوبیا اور معاشرتی تقسیم کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہ قابل تعریف ہے کہ ان تفرقہ انگیز کوششوں کو عام ہندوستانی عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔ خاص طور سے متاثرین کے خاندانوں نے ان کی مذمت کی ہے۔ہم ان حملوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیری طلبہ اور مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیا جائے اور تعصبات کے خلاف پورے ملک میں بیداری مہم چلائی جائے۔ خوف کا خاتمہ ہونا چاہیے اور کشمیری، جو اس ملک کے مساوی شہری ہیں، کو عزت و وقار کے ساتھ ملک بھر میں رہنے کا حق ملنا چاہیے۔
پاکستان کو سخت جواب دینے کے سوال پر امیر جماعت  نے کہا کہ کوشش ہونی چاہیے کہ سب کچھ پرامن طریقے سے ہو۔ بات چیت سے معاملات کو سلجھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہمارے لیے بھی اچھی نہیں ہے۔ ہم (بھارت) آگے بڑھ رہے ہیں، جنگ  ملک کی ترقی کو روکے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی مذہب کے نام پر ایسا کر رہا ہے تو اس نے مذہب کا غلط استعمال کیا ہے۔ وہ غدار ہے۔سید سعادت اللہ حسینی جو بورڈ  کے نائب صدر بھی ہیں، نے کہا کہ ہم آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف ملک گیر مزاحمتی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ قانون آئینی آزادیوں اور حقوق کے خلاف ورزی کرتا ہے اور مذہبی اوقاف کی خود مختاری کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اس قانون کے خلاف بورڈ کی قانونی اور عوامی جدوجہد کی تائید کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس قانون کی پرامن اور جمہوری مخالفت کریں۔ پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت سلیم انجینئر اور اسسٹنٹ سیکریٹری  محمد سلمان بھی موجود تھے

ٹیگ: Ameer Jamaat-e-Islami Hind،People،rejected،divisive effortsPahalgamsaadatullah husaini

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

India Hate Crime Report
خبریں

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

04 اپریل
Iran US Tensions Analysis
خبریں

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

04 اپریل
Hate Crime
خبریں

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ : رپورٹ

04 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Abdullah Salim Qasmi Apology News

مولاناُعبداللہ سالم قاسمی لنگڑاتے ہوئے تھانے پہنچے، نازیبا بیان کے لئے ہاتھ جوڑکر معافی مانگی، ویڈیو سامنے آیا

مارچ 31, 2026
LPG Crisis Workers Crowd News

آگھر لوٹ چلیں: ایل پی جی بحران۔فیکٹریوں میں تالا، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کی بھیڑ، بھگدڑ جیسے حالات

مارچ 31, 2026
Muslim Board Iran Support News

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کھل کر ایران کی حمایت میں آئے کہا پوری امت اور عالم اسلام اس کا ساتھ دے

مارچ 30, 2026
Mohammed Zubair X Block News

فیکٹ چیکر محمد زبیر کی رام نومی پر تشدد سے متعلق پوسٹس کو X نے سرکار کے حکم پر بلاک کردیا

مارچ 31, 2026
Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

Middle East Instability Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

Iran US Tensions Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

اپریل 4, 2026
India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

اپریل 4, 2026
Middle East Instability Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

اپریل 4, 2026
Iran US Tensions Analysis

مشرق وسطیٰ کا عدم استحکام اور امریکہ کا کردار

اپریل 4, 2026

حالیہ خبریں

Jamiat Ajmal Notice News

اویسی سے گٹھ جوڑ پر جمعیتہ ہائی کمان سخت ، بدرالدین اجمل کو نوٹس،24 گھنٹوں میں جواب مانگا، نکالنے کی تیاری؟

اپریل 4, 2026
India Hate Crime Report

28 دنوں میں 67: بھارت میں اقلیتوں کے خلاف ہیٹ کرائم میں فروری میں 60 فیصد اضافہ: رپورٹ

اپریل 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN