اردو
हिन्दी
اکتوبر 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ٹوئٹر پر ایف آئی آر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ٹوئٹر پر ایف آئی آر
50
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غازی آباد :

نئے آئی ٹی قوانین پر عمل نہیں کرنا ٹوئٹر کو بھاری پڑگیا ہے۔ ٹوئٹر کو بھارت میں ملنے والی لیگل پروٹیکشن یعنی قانونی تحفظ ختم ہو گیاہے۔ سرکار نے 25 مئی کو نئے قوانین لاگو کئے تھے، لیکن ٹوئٹر نے ان قوانین کو اب تک لاگو نہیں کیا، جس کے بعد یہ ایکشن لیا گیا ہے۔ حالانکہ سرکار کی جانب سے کوئی سرکاری بیان یا حکم جاری نہیں کیا گیا ہے ، لیکن کیونکہ ٹوئٹر نے اب تک نئے آئی ٹی قوانین کو لاگو نہیں کیا ، اس لئے اس کا لیگل پروٹیکشن خود بخود ختم ہوگیا ہے ۔

اس کے کیا معنی ہیں؟

ٹوئٹر کا قانونی تحفظ سے دستبرداری ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اب ٹوئٹر ہندوستانی قوانین کے دائرے میں آگیا ہے اور اسے کسی بھی قابل اعتراض مواد کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ سائبر لاء ایکسپرٹ بتاتے ہیں ’’ آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 79 کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو لیگل پروٹیکشن ملتا ہے، اس میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوتی، لیکن اب اگر کسی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو اس کے لیے ٹوئٹر کے انڈیا ہیڈ کی ذمہ ہوگی۔

ٹوئٹر کے خلاف ایسی کارروائی کیوں؟

حکومت نے آئی ٹی کی نئی گائڈ لائنس کا اعلان 25 فروری کو کیا تھا اور اس پر عمل درآمد کے لئے تین ماہ کا وقت دیا تھا۔ اس کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہندوستان میں ایک نوڈل آفیسر ، شکایت افسر اور تعمیل افسر مقرر کرنے کو کہا گیا تھا۔ گائڈ لائنس میں یہ واضح تھا کہ یہ تینوں افسر ہندوستانی اور کمپنی کے عہدیدار ہوں، لیکن ٹوئٹر نے ابھی تک ان قوانین پر عمل درآمد نہیں کیا ہے۔

آن لائن ہندی پورٹل ’آج تک ‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سختی ظاہر کرنے کے بجائے ٹوئٹر کو وقت دیا، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 5 جون کو مرکز نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قوانین لاگو کرنے کو کہا، 6 جون کو ٹوئٹر نے سرکار کو بتایا کہ اس نے بھارت میں نوڈل اور شکایت افسر کی شکل میں ایک شخص کی تقرر کی ہے لیکن سرکار نے کہاکہ وہ کمپنی کا ملازم نہیں ہے اور ایک لاء فارم میںکام کرنے والا وکیل ہے۔

بعدازاں ، جب ٹوئٹر کی کھینچائی کی گئی تو ا س نے کہا کہ ملازم کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر ہے ، سرکار نے اسے بھی مان لیا، لیکن اس کے باوجود ٹوئر ٹی جانب سے تعمیل افسر کا تقرر نہیں کیا گیا اس وجہ سے مرکزی سرکار کی جانب سے ٹوئٹر کو ملنے والی قانونی تحفظ خود بخود ختم ہوگیا۔

اب ٹوئٹر کیا کر رہا ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ انہیں کچھ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ٹوئٹر نے ہندوستان میں چیف تعمیل آفیسر مقرر کیا ہے ، لیکن ان کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ لیکن تب تک ٹوئٹر کو کسی بھی قسم کا قانونی تحفظ نہیں ملے گا اور وہ ہر قابل اعتراض پوسٹ کے لئے ذمہ دار ہوگا۔

حکومت کا کیا کہنا ہے؟

اس معاملے پر آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا ،’اس بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا اب ٹوئٹر قانونی تحفظ کا حقدار ہے۔ تاہم معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ ٹوئٹر 26 مئی سے نافذ نئی گائڈ لائنس کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ٹویٹر کو کئی مواقع فراہم کیے گئے ، لیکن اس نے جان بوجھ کر قانون پر عمل نہیں کیا‘۔ انہوں نے لکھا ، ’حیرت کی بات یہ ہے کہ ٹوئٹر خودکو ہندوستان میں فری اسپیچ کا پرچم بلند کرتا ہے ، لیکن جب قانون پر عمل درآمد کی بات آتی ہے تو اسے ماننے سے جان بوجھ کر منع کردیتا ہے۔ بھارت اظہار رائے کی آزادی کی آئینی ضمانت دینے کا پابند ہے۔ لیکن کوئی بھی غیر ملکی ادارہ بھارت میں فری اسپیچ کے نام پر قانون کی پاسداری سے انکار کرتا ہے تو یہ غلط کوشش ہے ‘‘

غازی آباد واقعہ پر روی شنکر پرساد نے کہا ’’ یو پی میں جو کچھ ہوا وہ فیک نیوز کے خلاف لڑنے میں ٹوئٹر کی منمانی کی ایک مثالی تھی۔جبکہ ٹوئٹر اپنے فیکٹ چیکنگ میکنیزم کو لے کر بہت پرجوش رہاہے۔ لیکن وہ یوپی جیسے کئی معاملوں میں کارروائی کرنے میں ناکام رہاہے ۔‘‘

پہلا مقدمہ درج؟

غازی آباد کے ایک بزرگ شخص کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ معمر شخص کی پٹائی کرتے نظر آرہے تھے، اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے الزام میں غازی آباد میںٹوئٹر کے خلاف پہلا کیس بھی درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں ٹوئٹر پر ’گمراہ کن مواد‘نہیں ہٹانے کا الزام لگاہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN