روم: اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ میلونی ان کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے بے تاب تھیں اور مسلسل خواہش کا اظہار کر رہی تھیں۔ میلونی نے واضح الفاظ میں کہا کہ "نہ میں کبھی گڑگڑائی اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے”۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روایتی انداز میں کیا کہا تھا؟
یہ پورا تنازع اس وقت شروع ہوا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی 7 سمٹ کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنے مخصوص اور جارحانہ انداز میں اطالوی وزیرِ اعظم کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارجیا ملوانی عالمی اسٹیج پر ان کے ساتھ ایک ہی فریم میں آنے اور تصویر کھنچوانے کے لیے بے تاب تھیں اور ان کی ٹیم سے مسلسل سفارشیں کروا رہی تھیں۔ ٹرمپ نے طنزیہ طور پر کہا تھا، "وہ میرے ساتھ فوٹو کے لیے منتیں کر رہی تھیں۔”











