امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر ایک بار پھر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے جا رہا ہے۔ مجھے اس پر فخر ہے۔ ہم گولیوں کے بجائے تجارت کے ذریعے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے میں کامیاب رہے۔ وہ گولیوں کے ذریعے کرتے ہیں۔ ہم اسے تجارت کے ذریعے کرتے ہیں۔ تو مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اس پر کوئی بات نہیں کرتا۔ لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک انتہائی خطرناک ممکنہ جنگ جاری تھی۔ اب حالات ٹھیک ہیں۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون سے پرواز کے بعد جوائنٹ بیس اینڈریوز پر کہا کہ پاکستان کے نمائندے اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ ہم بھارت کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے کے بہت قریب ہیں۔ اگر وہ آپس میں جنگ کرنے والے ہیں تو میں کسی سے معاہدہ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھوں گا۔(نیوز مزید آپ ڈیٹ ہورہی ہے)








