نئی دہلی :
سینئر بی جے پی لیڈر ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی معروف جرنلسٹ بیٹی سہاسنی علی نے ٹوئٹر اور دیگر کئی لوگوں پر بزرگ کی پٹائی سے متعلق ویڈیو وائرل معاملہ میں یوپی پولیس کی ایف آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے وہ بتائے کہ اس کی کارروائی کرنے کا پیمانہ کیا ہے۔ کیونکہ اس نے چند ناموں کو ایف آئی آر کے لیے چنا ہے، جنہوں نے ری ٹویٹ کیا یا پھر ان ٹویٹ کو کوڈ کیا۔
واضح رہے کہ جن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں صرف معروف مسلم جرنلسٹ اور سرگرم سماجی کارکن ہیں،جبکہ یہ ویڈیو پورے ملک میں وائرل ہوا اور ہزاروںنے ٹویٹ کیاہے ۔ سہاسنی علی نے ٹویٹ کرکے یوپی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ ان کا ٹویٹ بھی بہت لوگوں نے ری ٹویٹ کیاہے ۔











