اردو
हिन्दी
اپریل 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران نے اسرائیل کے ڈیفنس سسٹم کو فیل کر کے سب کو حیران کردیا

10 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
688
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایران نے اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 13 اور 14 جون کی درمیانی شب اسرائیل کے متعدد مقامات کو نشانہ بناکر دنیا کو حیران کر دیا۔ایران نے اسرائیل پر کامیاب حملے کرکے اسرائیل کے جدید ترین ملٹی لیئر دفاعی نظام کو بھی فیل کردیا جس کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی نظام کی ناکامی موضوع بحث بن گئی۔اسرائیلی حکومت نے تسلیم کیا کہ ایران کے میزائلوں نے تل ابیب سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا جس سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ۔اسرائیل کی جانب سے تل ابیب سمیت دیگر اہم ترین مقامات پر جدید ترین دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ سمیت دیگر دفاعی نظام نصب کیے گئے ہیں لیکن ایرانی میزائل ان نظاموں کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کے مطابق اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفینس سسٹم پر اربوں ڈالرز کی رقم خرچ کی ہے جنہیں وہ گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ بھی کر رہا ہے لیکن اب ایران کے میزائل اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو توڑ کر تل ابیب میں داخل ہوئے ۔ایرانی میزائلوں کا اسرائیلی ڈیفینس سسٹم کو عبور کرکے ہدف کو نشانہ بنانا پوری دنیا میں موضوع بحث بن گیا اور دفاعی تجزیہ نگار ایرانی حملہ پر حیرانی کا اظہار بھی کرتے دکھائی دیے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل نے اپنی حفاظت کے لیے چار مختلف جدید ترین ایئر ڈیفینس متحرک کر رکھے ہیں جن کے مختلف کام ہیں۔اسرائیل کے چاروں مختلف دفاعی نظام بڑی رینج سے لے کر چھوٹی رینج تک اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت دیگر راکٹوں اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن 13 اور 14 جون کی درمیانی شب ایرانی میزائلوں نے ان سسٹمز کو کراس کرکے سب کو حیران کردیا۔اسرائیل کے چار ایئر ڈیفینس سسٹمز میںآئرن ڈوم (Iron Dome)‘ڈیوڈز سلنگ (Davids Sling)‘ایرو 2 اور3 (Arrow 2 and 3)اورآئرن بیم (Iron Beam) شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی طرف سے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک اس کے بھاری بیلسٹک میزائل ہیں جو آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیزی سے خلا کے کنارے پر پرواز کرتے ہیں۔یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 1,000 میل کا فاصلہ صرف چند منٹوں میں طے کر سکتے ہیں۔اخبارکے مطابق ایرو 3 جیسے اینٹی میزائل سسٹم جن کے پاس مہنگے انٹرسیپٹرز کا محدود ذخیرہ ہوتا ہے ہمیشہ اپنے بیلسٹک میزائل اہداف کو نشانہ نہیں بنا پاتے اس لیے ایران بڑے بیلیسٹک میزائلوں سے اپنے نتائج حاصل کر سکتا ہے ۔دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں ۔

ٹیگ: ghazaIran،Israel،defense system،iran israel war

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Kejriwal Video Order News
خبریں

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

15 اپریل
RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026

حالیہ خبریں

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN