اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران نے اسرائیل اور غزہ کا فرق مٹا دیا’دوٹوک :قاسم سید

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
360
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ایران کو فلسطین حمایت کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے لیکن اسرائیل پر اس کے حملوں اور ان کے نتائج نے بتایا دیا کہ اسرائیل کبھی بھی ناقابل تسخیر نہیں تھا ،اس کے غبارے میں ہوا بھری گئی ہے –  سات اکتوبر کو بھی دنیا نے ایک ٹریلر کا مشاہدہ کیا تھا- اسے  میڈیا کی طاقت اور امریکہ کی غیر مشروط حمایت و سرپرستی ہمیشہ حاصل رہی ہے جو اس وقت بھی ہے – اس نے دھمکی دی ہے کہ ہم ایران کو پتھروں کے دور میں پہنچا دیں گے مگر جب تل ابیب،حیفہ،اور یروشلم سے غزہ جیسی بھیانک تصاویر آنے لگی ہیں تو جنگ روکنے اور ڈیل کرانے کی باتیں کرنے لگا ہے  -عرب حکمراں اربوں ڈالر کی ڈیل کرکے اپنی جاں بخشی اور سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہوگی اور کب تک جاں بخشی کی ضمانت رہے گی؟ ایران اسرائیل جنگ کا رخ طے کرے گا مگر ایران کے بدترین دشمن بھی  یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ  سنی ملکوں کی فوج  فلسطین کی تباہی کا تماشہ دیکھتی رہی اور ان کے نزدیک ایک ‘,راندہ درگاہ’ ‘دشمن’ شیعہ ملک نے ایک ارب کی ابادی کی لاج رکھ لی – اسے اپنی قیمتی جانیں گنوانی پڑرہی ہیں مگر جوابی تھپڑ سے دشمن کا منھ لال کردیا ہے ـ اب تک اسرائیل نان اسٹیٹ ایکٹروں سے لڑریا تھا خواہ حماس ہو یا حزب اللہ یا حوثی ہوں،جن کی کوئی اتھارٹی،مملکت ،منظم فوج اور ملک نہیں تھا – ایک منظم  اسٹیٹ کے لیے ان کو مارنا آسان ہے ،وہ زیادہ سے زیادہ راکٹ فائر کرسکتے ہیں دیسی میزائل چھوڑ سکتے ہیں  انجام وہی ہوتا ہے جو فلسطین یا لبنان میں نظر آیا – پہلی بار اس کا واسطہ ایک ملک ایک اسٹیٹ سے پڑا ہے جو برسوں سے عالمی پابندیوں میں جکڑا ہوا ہے پھر بھی ترکی بہ ترکی جواب دے رہا ہے ،چنانچہ اسرائیل اور غزہ کے مناظر میں کوئی فرق نہیں رہا ، کھنڈر اور بھوت نگر بنتے جارہے ہیں اسرائیل کے اہم شہر – جو ملک خود کو شہنشاہ اور سپرپاور سمجھتا ہے اللہ نے اس فرعون کے لیے بھی موسی رکھ چھوڑا تھا خدا کی ضربیں بڑی شدید ہوتی ہیں وہ جس سے چاہے کام لے لے ،اب نیتن یاہو کو  اپنے معصوم بچوں اور عورتوں کی یاد آرہی ہے،اس نے پچپن ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کیا اور جینو سائڈ  پالیسی اب بھی بے روک ٹوک  جاری ہے-ہزاروں شیر خوار ماردیے تب ان کا خیال نہیں آیا؟ ،اس جنگ کا کیا انجام ہوگا کون پتھروں کے دور میں جائے گا کیا ایران تنہا  ساری دنیا  سے لڑ سکے گا؟ ایک طرف اسرائیل کے پشت پناہ ہیں دوسری طرف لفاظی کرنے والے کاغذی شیر جن میں ترکیہ بھی شامل ہے-  انجام کجھ بھی ہو ایران نے اسرائیل ،غزہ کے درمیان کا فرق مٹادیا ہے آپ نہیں  بتا سکتے ہیں کہ یہ تصویر کس جگہ کی ہے ،غزہ یا تل ابیب -یہی اس جنگ کا سب سے بڑا اور نمایاں  پہلو – رہے نام اللہ کا

ٹیگ: GazaIranIran israel wariran vs israelIsraelisrael iran war

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN