اردو
हिन्दी
جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مسلم خواتین کو خلع کا اختیار مطلق نہیں

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
236
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

••تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط فہمی پیدا کرنے والا
*تجزیہ :مولانا محمد رضی الاسلام ندوی
   میڈیا کی خبروں میں تلنگانہ ہائی کورٹ کا فیصلہ چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کو خلع کا مطلق اور غیر مشروط حق حاصل ہے اور اس کے لیے شوہر کی منظوری یا رضا مندی لازمی نہیں – جسٹس موسومی بھٹاچاریہ اور جسٹس بی آر مادھو سدھن راؤ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ‘محمد عارف علی بہ مقابلہ اسماء افسر النساء’ کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا ۔ کورٹ نے کہا ہے کہ اسلامی قانون کے مطابق خلع ایک ایسا طریقۂ کار ہے جس کے ذریعے مسلم عورت نکاح ختم کر سکتی ہے اور اس کے لیے شوہر کی رضامندی کی ضرورت نہیں ۔ کورٹ نے مزید کہا کہ فیملی کورٹ کا کردار صرف اس بات کی جانچ کرنا ہوتا ہے کہ خلع کا مطالبہ جائز ہے یا نہیں اور کیا صلح کی سنجیدہ کوشش کی گئی یا بیوی کی طرف سے مہر کی واپسی کی پیش کش کی گئی ہے یا نہیں ۔ یہ فیصلہ ایک ایسے مقدمے میں سنایا گیا ہے جس میں ایک شوہر نے فیملی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس نے اس کی اُس درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس میں اُس نے خلع نامہ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا ، جو اس کی بیوی نے ایک غیر سرکاری تنظیم (صدائے حق شرعی کونسل) کے ذریعہ حاصل کیا تھا ۔ بیوی نے شوہر کے خلع منظور کرنے سے انکار کے بعد مذکورہ کونسل سے رجوع کیا تھا ۔
    ہائی کورٹ کے فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں ہیں – میڈیا میں جو بیانات نقل کیے گئے ہیں وہ غلط فہمی پیدا کرنے والے ہیں – اگر عدالت کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان عورت خلع چاہے تو اسے شوہر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ اپنے میکے چلی جائے یا شوہر سے الگ ہوجائے اور اعلان کردے کہ اس نے خلع لے لیا ہے ، پھر وہ جہاں چاہے اپنا دوسرا نکاح کرنے کے لیے آزاد ہے تو یہ اسلامی شریعت کی درست ترجمانی نہیں ہے –  نکاح کا ایک پہلو عبادت کا ہے – دوسرے پہلو سے وہ ایک سماجی معاہدہ (Social Contract) ہے ، جو دوسرے معاہدوں کی طرح وقتِ ضرورت ختم کیا جاسکتا ہے – اگر بیوی شوہر کے ساتھ رہنا چاہے ، لیکن شوہر کسی وجہ سے نکاح ختم کرنے پر آمادہ ہو تو وہ ‘طلاق’ دے سکتا ہے – اگر شوہر بیوی کو ساتھ میں رکھنا چاہے ، لیکن بیوی علیٰحدہ ہونے پر بہ ضد ہو تو وہ ‘خلع’ لے سکتی ہے – اگر دونوں اس نتیجے پر پہنچ گئے ہوں کہ وہ ساتھ رہ کر خوش گوار زندگی نہیں گزار سکتے تو آپسی رضامندی سے علیٰحدہ ہوسکتے ہیں – اسے ‘مباراۃ’ (Mutual Separation) کا نام دیا گیا ہے –
  چوں کہ اسلام میں نکاح کے نتیجے میں تمام تر ذمے داریاں مرد سے متعلق کی گئی ہیں : وہ مہر دیتا ہے ، عورت کے لیے رہائش (سُکنی) فراہم کرتا ہے ، روزمرّہ کے مصارف (نفقہ) اٹھاتا ہے اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے ، اس لیے طلاق اور خلع کے معاملے میں تھوڑا فرق رکھا گیا ہے – طلاق گویا شوہر کی طرف سے اعلان ہوتا ہے کہ میں اب آئندہ نکاح کی ذمے داریاں نہیں اٹھاؤں گا – خلع کے ذریعے عورت کو بھی نکاح ختم کرنے اور شوہر سے علیٰحدہ ہونے کا حق دیا گیا ہے – اگر رشتے میں ہم آہنگی نہ ہو ، شوہر ظلم کرتا ہو یا کسی اور وجہ سے عورت اس کے ساتھ نہ رہنا چاہے تو وہ یہ حق استعمال کرسکتی ہے – وہ شوہر سے کہے کہ میں اب نکاح باقی رکھنا نہیں چاہتی – شوہر اس کا مطالبہ مان لے ، یا اسے طلاق دے دے تو نکاح ختم ہوجاتا ہے – خلع ایک ‘طلاق بائن’ کے حکم میں ہے ، یعنی بعد میں عورت کی مرضی ہو تو دوبارہ ان کا نکاح ہوسکتا ہے – ایک فرق یہ ہے کہ طلاق کی صورت میں شوہر مہر واپس نہیں لے سکتا ، جب کہ خلع کی صورت میں شوہر کے مطالبے پر عورت کو مہر واپس کرنا ہوگا –
صحیح بات یہ ہے کہ عورت کے مطالبۂ خلع کو نہ ماننے کا شوہر کو حق نہیں ہے – عورت خلع کا مطالبہ کرے تو یا تو شوہر اسے نکاح میں رہنے پر راضی کرنے کی کوشش کرے ، یا اگر عورت بہ ضد ہو اور ہر حال میں علیٰحدگی چاہے تو اس کا مطالبۂ خلع منظور کرے – رسول اللہ ﷺ اور خلفائے راشدین کے عہد میں خلع کے کئی واقعات پیش آئے – عورتوں نے خلع کا مطالبہ کیا تو شوہروں کو بلاکر اسے نافذ کروادیا گیا اور انہیں مہر واپس دلوادیا گیا – لیکن اس سے یہ مطلب نہیں نکالا جاسکتا کہ مسلمان عورت کو خلع کا مطلق اختیار حاصل ہے – وہ ناراض ہوکر شوہر سے علیٰحدہ ہوجائے اور بس سمجھ لے کہ نکاح ختم ہوگیا ، اب وہ اپنی مرضی سے دوسرا نکاح کرسکتی ہے ، بلکہ وہ شوہر سے خلع کا مطالبہ کرے گی – اگر شوہر اس کے مطالبۂ خلع کو منظور نہ کرے تو وہ اسلامی عدالت سے رجوع کرے گی اور عدالت عورت کی گلو خلاصی کے لیے اس کی مدد کرے گی اور شوہر کو خلع کا مطالبہ ماننے پر مجبور کرے گی -ہندوستان میں دار القضاء کو بہت محدود اختیارات حاصل ہیں – وہ اس کے دائرے میں رہتے ہوئے خلع کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہے – آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت پورے ملک میں سو (١٠٠) سے کچھ کم دار القضاء قائم ہیں – اوّلاً عائلی تنازعات کو زوجین اپنی حد تک شریعت کے مطابق حل کریں – وہ کام یاب نہ ہوں تو دونوں کے اہل خاندان مل جل کر تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کریں – قرآن مجید کی تعلیم یہ ہے کہ نکاح باقی رہنے کا معاملہ ہو یا ختم کرنے کا ، اسے معروف طریقے سے اور خوب صورتی کے ساتھ انجام دیا جائے – اہلِ خاندان بھی تنازعہ حل کرنے میں کام یاب نہ ہوں تو دار القضاء سے رجوع کرنا چاہیے –
   فاضل ججوں نے اپنے فیصلے میں قرآن کریم کی سورۃ البقرۃ کی آیات 228 اور 229 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام بیوی کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ نکاح کو اپنے طور پر ختم کر سکتی ہے ، شوہر کی منظوری اس عمل کے لیے شرط نہیں ہے ۔ لیکن ان کی یہ بات درست نہیں ہے – قرآن عورت کو خلع کے ذریعے نکاح ختم کرنے اور شوہر سے علیحدہ ہونے کا حق دیتا ہے ، لیکن یہ حق مطلق اور غیر مشروط نہیں ہے ، بلکہ اس کے لیے اسے شوہر سے رجوع کرنا اور اس کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا –        اس موضوع پر راقم سطور نے ایک تفصیلی مقالہ لکھا ہے ، جو سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ کے جنوری – مارچ 2023 میں شائع ہوا تھا – اس شمارے کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے 👇
https://www.tahqeeqat.net/issues.asp

*سکریٹری شریعہ کونسل
جماعت اسلامی ہند

ٹیگ: absolute powerdivorcemuslim womentelangana high court

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
ایران اور امریکہ جنگ بندی پر متفق، آبنائے ہرمز بحران پر قطر میں اہم اجلاس

ایران اور امریکہ جنگ روکنے پر متفق، قطر میں اہم مذاکرات ہوں گے

جون 29, 2026
UPSC بھرتی 2026

UPSC میں بمپر نوکریاں؛ یہ ہیں تمام تفصیلات

جون 28, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان کے افغانستان میں 'ڈبل ٹیپ' حملے

افغانستان میں پاکستان کے مبینہ ‘ڈبل ٹیپ’ حملے، گھروں اور مساجد پر بمباری

جون 29, 2026
بلڈوزر آپریشن

ہائی کورٹ کے حکم پر گوالیار میں 8 گھنٹوں میں بڑا بلڈوزر آپریشن

جون 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN