اردو
हिन्दी
مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جنوبی ہند کی معروف شخصیت حاجی محمد ہاشم کی رحلت،مولانا حکیم الدین قاسمی کی نماز جنازہ میں شرکت و تعزیت

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
40
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*مھتمم دارالعلوم دیوبند مولانا ابوالقاسم نعمانی کی اقتدا میں میل وشارم میں نماز جنازہ ادا کی گئی،
نئی دہلی/چنئی، 5 جولائی :جنوبی ہند کے ممتاز تاجر، دینی، ملی اور فلاحی حلقوں میں نمایاں مقام رکھنے والے، کے ایچ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، الحاج محمد ہاشم میل وشارم (تمل ناڈو) میں اپنے رب سے جا ملے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ آج  ان کی نمازِ جنازہ دارالعلوم دیوبند کے مھتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی اہلیہ بقیدِ حیات ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں دس صالح اولادوں سے نوازا، جو دینی و ملی خدمات میں مصروف ہیں۔
نمازِ جنازہ سے قبل ایک پُراثر تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے صدر جمعیۃ حضرت مولانا محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم کی جانب سے مرحوم کے فرزند، مولانا محمد ملک ابراہیم صاحب (رکن شوریٰ، دارالعلوم دیوبند)  و دیگر اہل خانہ سے تعزیتِ مسنونہ پیش کی۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء تمل ناڈو کے ناظمِ اعلیٰ حاجی حسن آمبور اور مولانا حسین احمد مدنی صاحب (فرزند  مولانا محمود مدنی) بھی موجود تھے۔
تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا  ابوالقاسم نعمانی نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان دوسرے مسلمان کا خیر خواہ ہوتا ہے—اس کی زندگی میں بھی، اور اس کے بعد بھی۔ ہم سب  یہاں اسی جذبۂ خیر خواہی اور دینی فریضہ کی ادائیگی کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔
صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا: مرحوم الحاج محمد ہاشم صاحب ایک متقی، خادمِ ملت، علماء نواز اور دین دار شخصیت تھے۔ وہ جامعہ باقیات الصالحات، ویلور کے صدر اور مدرسہ مفتاح العلوم، میل وشارم کے بانی تھے۔ اُن کا تعلق کئی دینی، تعلیمی اور رفاہی اداروں سے گہرا اور فعال رہا۔ اُن کی زندگی کا ہر پہلو بعد والوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
مولانا حکیم الدین قاسمی نے یاد کیا کہ   2004 کے سونامی سانحے کے موقع پر جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے انجام دی گئی امدادی کارروائیوں میں مرحوم کی شمولیت و سرپرستی کو انہوں نے نمایاں انداز میں یاد کیا، جسے آج بھی علاقہ کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ مرحوم کی والدہ اس وقت تک کھانا نہ کھاتی تھیں جب تک مدرسے کا  طالب علم کھانا نہ کھا لے۔ دین سے اس گہری نسبت اور اخلاص کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ نے ان کے خاندان کو پورے علاقے میں امتیازی شان عطا فرمائی۔ آج بھی اُن کی تمام اولاد دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔جمعیۃ علماء ہند اپنے تمام ارکان، کارکنان، متعلقین اور ملک بھر کے مدارسِ اسلامیہ کے ذمہ داران سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے ایصالِ ثواب، دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو مغفرتِ کاملہ عطا فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام بخشے اور پسماندگان کو صبر و سکون عطا فرمائے۔ (ہریس ریلیز)

ٹیگ: Haji Muhammad Hashim،Passing away،South India،well-known figure

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

RSS Ban Recommendation News
خبریں

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

15 مارچ
Iran Policy Regional Shift News
خبریں

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

15 مارچ
Bab al-Mandeb Closure Threat News
خبریں

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

15 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Bab al-Mandeb Closure Threat News

آبنائے ہرمز کے بعد اب حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی، ہورپ می کھلبلی، اوسان خطا

مارچ 15, 2026
Iran Warning Dubai Abu Dhabi News

دبئی، ابو ظہبی والے رہائشی علاقے خالی کردیں:ایران کی وارننگ، آمریکی اہداف نشانے پر، کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

مارچ 14, 2026

حالیہ خبریں

RSS Ban Recommendation News

امریکی کمیشن کی RSS پر پابندی کی سفارش، بھارت میں مذہبی آزادی کی حالت خراب ہونے کا الزام

مارچ 15, 2026
Iran Policy Regional Shift News

ایرانی پالیسی نے خطے کے ڈائنامکس تبدیل کردیے ہیں، الجزیرہ

مارچ 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN