اردو
हिन्दी
اپریل 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سیرتِ نبویﷺ میں انسانی بحرانوں کاحقیقی حل موجود:مولانا محمود  مدنی

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سیرتِ نبویﷺ میں انسانی بحرانوں کاحقیقی حل موجود:مولانا محمود  مدنی
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علماء کشن گنج  کے زیر اہتمام حیاتِ رسول کوئز کمپٹیشن کا شاندار انعامی  پروگرام منعقد، طالبات نے چھ میں سے چار ا نعام حاصل کیے*
نئی دہلی27 جولائی: : جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ آج دنیا جس تباہی کے موڑ پر کھڑی ہے، وہاں سے واپسی صرف اور صرف محسن انسانیت ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی پیروی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ سیرت کا پیغام صرف مسلمانوں ہی نہیں، بلکہ تمام انسانوں تک پہنچانا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔مولانا مدنی آج بہار کے ضلع کشن گنج کے قطب گنج میں جمعیۃ علماء کشن گنج کے زیر اہتمام حیاتِ رسول کوئز کمپٹیشن کے شاندار انعامی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ مولانا مدنی نے زور دے کر کہا کہ ہمارے بچوں کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کی زندگی محض انفرادی نہیں بلکہ قومی و اجتماعی ہے۔ جو صرف اپنے لیے جیتے ہیں وہ دراصل قوم پر بوجھ ہیں، اور زندہ وہی ہے جو دوسروں کے لیے جیتا ہے۔ یہ شعور، سیرت طیبہ کے مطالعے سے ہی پیدا ہو سکتا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ انسان کے لیے انسان ہونا بذاتِ خود ایک شرف ہے، مگر اگر وہ انسان اپنی شرافت کے باوجود اپنے پیدا کرنے والے کو نہ پہچانے، تو اس کی ساری شرافت خاک میں مل جاتی ہے۔
سچی شرافت تبھی ممکن ہے جب انسان اپنے خالق کو پہچانے، اسے جانے، اس سے اپنا رشتہ جوڑے۔ اور اللہ تعالیٰ کو پہچاننے اور جاننے کا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، سوائے اس کے کہ ہم اس کے محبوب ﷺ کی سیرت کو اپنائیں، ان کے احکامات پر عمل کریں، ان کے اسوۂ حسنہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
جمعیۃ علماء ہند کی شاخ کشن گنج نے سیرتِ طیبہ ﷺ کو نسلِ نو تک پہنچانے کے لیے ایک بابرکت قدم اٹھایا ہے۔ بچوں کے دلوں میں سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی بٹھانے، ان کی تعلیم و تربیت کو نبوی سانچے میں ڈھالنے کے لیے ایک سلسلۂ مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ محض ایک مقابلہ نہیں، بلکہ ایک تعلیمی و تربیتی تحریک ہے — جس کا مقصد ہے کہ ہر بچہ سیرتِ پاک ﷺ سے واقف ہو، اور اسی کو اپنا نمونہ بنائے۔
پروگرام کی صدارت نائب صدر جمعیۃ علماء کشن گنج حضرت مولانا مفتی محمد عیسی جامی قاسمی نے کی، جب کہ سرپرستی صدر جمعیۃ علماء بہار  مولانا مفتی محمد جاوید اقبال قاسمی نے کی۔اجلاس کی نظامت جمعیۃ علماء کشن گنج کے ترجمان و سکریٹری مفتی محمد مناظر نعمانی قاسمی نے کی۔
جمعیۃ علماء کشن گنج کے جنرل سکریٹری  مولانا محمد خالد انور  قاسمی اور کوئز کمپیٹشن کے کنوینر مولانا ابوسالک شہید ندوی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء شہر کشن گنج کی جد وجہد سے سیرت کوئز کمپیٹشن کا یہ پروگرام گزشتہ کئی سالوں سے منعقد ہوتا آرہا ہے، اب تک  اس پروگرام میں 10 ہزار سے زائد بچے مستفید ہوچکے ہیں، اس سیرت کوئز کمپیٹشن میں 100 سے زائد اسکولوں کے تقریبا 3000 طلبہ وطالبات نے شرکت کی، ان میں ان کی عمروں کے اعتبار سے دوگروپ بنایے گیے تھے ـ گروپ A اور گروپ B دونوں گروپ میں اول، دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کو بالترتیب 10 ہزار،5 ہزار اور 3 ہزار کااجلاس کے مہمان خصوصی کے ہاتھوں سے نقد انعام دیا گیا، اس کے علاوہ ممتاز طلبہ و طالبات اور ممتاز اسکول و مدارس کو بھی گرانقدر انعامات اور شیلڈ دیا گیا،  اور تمام شرکا کو سرٹیفکیٹ اور ایک ایک قلم دے کر بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔  گروپ سے اول ، دوم اور سوم پوزیشن بالترتیب نایاب کوکب، توفیہ ناز، منیرہ کشف نے حاصل کی جب کہ گروپ بی سے  اول پوزیشن نورانی بیگم،  دوم اور سوم بالترتیب رضیہ گلنارخانم اور شاہ جمال  نے حاصل کیے ۔
مفتی جاوید اقبال قاسمی صدر جمعیۃ علماء بہار نے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت مطہرہ ہر انسان کے لیے زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے ۔ ۔ اس موقع پر مولانا محمد خالد انور جنرل سکریٹری جمعیۃ علماءکشن گنج نے سیرت کوئز میں کے اجلاس تقسیم انعامات میں شریک مہمانان  اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم صدر جمعیۃ  کے حکم  کے مطابق یہ پروگرام تسلسل کے ساتھ منعقد کرتے رہیں گے اور ہماری کوشش ہوگی اس سے اور بہترانداز میں یہ پروگرام منعقد ہو۔ مولانا   ابوسالک ندوی  کنوینر سیرت کوئز کمپیٹشن نے رزلٹ کا اعلان کیا اور قائد جمعیۃ مہمان خصوصی کے ہاتھوں کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پرمحمد مسلم  کسان بیکری، جناب اختر الایمان  ایم ایل اے امور، مولانا سعود اسرار ایم ایل اے ٹھاکر گنج،   اظہار آصفی  ایم ایل اے کوچادھامن،  قمر الہدی  سابق ایم ایل اے کشن گنج، مولانا قاری نوشاد عادل آرگنائزر جمعیۃ علماءہند ، محمد خالد  سی او، قاری سالم انظر ، مولانا نصیر الدین استاذحدیث ادارہ فیض القرآن ٹھیکری باڑی، الحاج مسعود صاحب،  شفا حفیظ  انسان اسکول،  ڈاکٹر جمال ،  ماسٹر سفیر الدین راہی اوریکل اسکول چکلہ اور دیگر معززین شہر شریک اجلاس رہے،نیز اس پروگرام میں جمعیۃ علماء کشن گنج کے تمام اراکین و خدام نے نہ صرف شرکت کی بلکہ مکمل تندہی کے ساتھ پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کیا۔

ٹیگ: biharreal solution،human crises،life of the Prophet Muhammad،(peace be upon him):،Maulana Mahmud Madani،kishan ganj

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Kejriwal Video Order News
خبریں

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

15 اپریل
RSS Deepfake Controversy
خبریں

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

13 اپریل
DD News Anchor Controversy News
خبریں

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

13 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN