یہ دہلی:ہندوستان کی ممتاز مسلم تنظیموں کا اعلیٰ سطحی مشترکہ وفد جس میں سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعت اسلامی ہند، مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، صدر جمعیت اہلحدیث ہند، ایس امین الحسن، نائب امیر جے آئی ایچ، مفتی عبدالرزاق مظاہری، جنرل سکریٹری جے یو ایچ صوبہ دہلی،۔ انیس الرحمان، جنرل سکریٹری، ایس آئی او آف انڈیا، ڈاکٹر رضوان رفیقی، معاون سکریٹری JIH اور ڈاکٹر شیس ادریس تیمی (سکریٹری جمعیت اہل حدیث ہند نے مصر کے سفیر جناب کامل زید گلال، ہیڈ پولیٹیکل سیکشن جناب محمد خطیر اور سیکریٹری جناب ولید ربیع سے ملاقات کی۔
جماعت اسلامی ہند کا ایک اور وفد جس میں اس کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، نائب امیر ایس امین الحسن اور ایس آئی او کے جنرل سکریٹری انیس الرحمن ایڈووکیٹ شامل تھے ،نے انڈونیشیا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور مسٹر دادانگ ہدایت، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، انڈونیشیا کے سفارت خانے اور فرسٹ سیکرٹری مسٹر مسونی سے ملاقات کی۔
وفد نے مصر اور انڈونیشیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مصائب کے خاتمے کے لیے فعال، ٹھوس اور بامعنی کردار ادا کریں۔ وفد نے مصر اور انڈونیشیا کی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کریں، فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کریں اور آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی وکالت کریں۔








