اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

فرضی ایمبسی کے بعد اب نوئیڈا میں فرضی’انٹرنیشنل پولیس اسٹیشن’ کا پردہ فاش،  چھ افراد گرفتار

12 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
67
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پہلے ایک فرضی سفارت خانی،فرضی سفیر ،فرضی ملک  کا بھانڈہ پھوڑ ہوا تھا یہ غازی آباد میں تھا اب اُتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں پولیس نے ایک  فرضی  پولیس سٹیشن  کا پردہ فاش کرتے ہوئے وہاں پر کام کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے متعدد جعلی آئی ڈیز، مہریں اور لیٹر ہیڈ قبضے میں لیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرضی تھانے کا نام ’انٹرنیشنل پولیس اینڈ کرائم انویسٹی گیشن بیورو آفس‘ رکھا گیا تھا۔ گوتم بدھ نگر پولیس نے عوام کو گمراہ کرنے، سرکاری عہدیداروں کی نقالی کرنے اور جعلی دستاویزات، جعلی شناختی کارڈ اور پولیس طرز کے نشانات کا استعمال کرنے اور عوام سے رقوم بٹورنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ایک احاطے پر چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے ایک سرکاری ایجنسی سے مشابہ دفتر قائم کیا ہوا تھا۔
’دی انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی شناخت بِبھاش چندر ادھیکاری، آرگیہ ادھیکاری، بابل چندر منڈل، پنٹو پال، سماپدمل اور آشیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا تعلیمی پس منظر 12ویں جماعت سے لے کر قانون اور آرٹس میں گریجویٹ تک ہے۔ تمام چھ افراد اصل میں مغربی بنگال کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اور دفتر کے لیے گئے کرائے کے احاطے میں ایک ساتھ رہ رہے تھے۔ڈی سی پی (سنٹرل) شکتی موہن اوستھی نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ نے مبینہ طور پر انٹرپول اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (آئی ایچ آر سی) کے ساتھ روابط کا دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ ’بین الاقوامی جرائم اور مجرموں‘ پر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا برطانیہ میں بھی دفتر ہے۔
ڈی سی پی نے کہا: ‘وہ خود کو ایک متوازی پولیس تنظیم کے طور پر پیش کر رہے تھے اور سرکاری کام کروانے کا وعدہ کر رہے تھے۔ انھوں نے جو لوگو استعمال کیا وہ سرکاری پولیس کے نشان سے ملتا جلتا تھا، لیکن اس کے لیے کوئی کاپی رائٹ یا ٹریڈ مارک موجود نہیں تھا۔’اس گروپ نے مبینہ طور پر مختلف وزارتوں بشمول قبائلی امور اور سماجی انصاف کے نام پر جعلی سرٹیفکیٹ بنائے تاکہ وہ خود جائز ظاہر ہوں۔ انھوں نے ایک ویب سائٹ بھی قائم کر رکھی ہے جہاں وہ ان سرٹیفکیٹس کے ساتھ ‘عطیات’ لیتے تھے۔
ان کے پاس سے مختلف قسم کے شناختی کارڈز اور سٹیمپ اور دستاویزات کے ساتھ 43 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت جعلسازی، دھوکہ دہی، نقالی، حفاظت کو خطرے میں ڈالنے، اور محفوظ ناموں یا علامتوں کے غیر قانونی استعمال کے لیے مقدمہ درج کر لیا گيا ہے۔پولیس کے مطابق یہ جعلی پولیس سٹیشن کوئی ایک ہفتے پہلے ہی قائم کیا گیا تھا۔

ٹیگ: Fake 'International Police Station'،noidasix arrested،busted

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN