دہلی کے نظام الدین علاقے میں واقع ہمایوں کے مقبرے کا گنبد گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ دہلی فائر ڈپارٹمنٹ نے پہلے کہا تھا کہ 8 سے 9 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ ہمایوں کے مقبرے کے احاطے میں مسجد کے قریب ایک کمرہ بنایا گیا ہے۔ کمرے کی چھت گر گئی جس میں 14 سے 15 افراد دب گئے۔ اب تک 10 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے ساتھ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ خبر آپ ڈیٹ ہورہی ہے تفصیلات کا انتظار ہے










