اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

امید پورٹل کو معطل کیا جائے یا سرکار نوٹیفکیشن واپس لے:سپریم کورٹ میں بورڈ کی عرضی

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
182
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: 16 اگست: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کرکے درخواست کی ہے کہ فاضل عدالت ایک حکم صادر کرے، جس کے ذریعہ مرکزی حکومت( جواب دہندہ نمبر 1) کو ہدایت دی جائے کہ وہ موجودہ رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران ’’امید پورٹل‘‘ کومعطل کرے یا جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو واپس لے۔مزیدبرآں جواب دہندہ نمبر 1 کسی ریاستی وقف بورڈ یا کسی دیگر قانونی ادارے کی طرف سے اس پر کوئی کاروائی نہ کرے۔ درخواست میں آگے کہا گیا کہ ‘ مزید جو بھی ضروری ریلیف یا ہدایات مناسب ہوں وہ بھی صادر کی جائیں۔
بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بورڈ نے اس سے قبل متعدد بار مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کیس کی سماعت کے دوران امید پورٹل پر اوقافی املاک کو رجسٹرڈ کروانے کی غرض سے ریاستی وقف بورڈوں یا دیگر قانونی اداروں کے ذریعہ متولیان پر دباؤ نہ بنائے نیز اس پورٹل کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لے۔ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پارلیمنٹ کا منظور کردہ وقف قانون اس وقت عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے، تمام مسلمانوں، مسلم تنظیموں نے اسے مسترد کردیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں، حقوق انسانی کی تنظیموں، سول سوسائٹی موومنٹ اور سکھ و عیسائی برادری نیز دیگر تمام اقلیتوں نے بھی اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ مگر افسوس کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 6 جون سے امید پورٹل کو نہ صرف لاگو کردیا بلکہ اس میں اوقافی املاک کے اندراج کو لازم بھی قرار دے دیا، بصورت دیگر اوقاف املاک اپنا وجود کھودیں گی۔ بورڈ کے مطابق مرکزی حکومت کی یہ پوری کاروائی ایک غیر قانونی حرکت اور واضح طور پر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
بورڈ نے عدالت عظمی میں وقف قانون 2025 کو چیلنج کرتے ہوئے کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ اس ایکٹ کو غیر دستوری اور دستور کی دفعات 14, 15, 19, 25 اور 29 سے متصادم قرار دے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کو محفوظ کرلیا ہے جو کسی بھی وقت آسکتا ہے۔ بورڈ نے اپنے پٹیشن میں آگے کہا ‘امید پورٹل ‘ جو متنازعہ قانون پر مبنی ہے، کا معزز عدالت کے روبرو زیر سماعت رٹ پٹیشن کے دوران معطل کیا جانا ضروری ہے۔ یہ پورٹل مختلف تفصیلات اور لازمی دستاویزات جمع کرانے کو لازم قرار دیتا ہے، جس سے زیر سماعت رٹ پٹیشنوں میں مانگی گئیں عبوری راحت اور چیلنج شدہ دفعات متأثر ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر الیاس نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں امید پورٹل سے متعلق متعدد قانونی خامیوں کی بھی نشاندہی کی ہے اور ان قانونی، آئینی و دیگر مسائل کے پیش نظر بورڈ نے عدالت عظمی سے استدعا کی کہ مذکورہ بالا دلائل کی بنیاد پرپورٹل کے عمل کو معطل کیا جائے یا بطور متبادل مرکزی حکومت کو ہدایت دی جائے کہ زیر سماعت رٹ پٹیشن کے دوران نوٹیفیکیشن کو واپس لے لیا جائے۔

ٹیگ: board newsUmid portal،notification،withdraw، all india muslim personal law Board' petition ،qasim Rasool ilayas

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN