نئی دہلی( آرکےبیورو)انڈین نیشنل لیگ کے قومی صدر ،مختلف اداروں سے وابستہ معروف بزرگ مسلم لیڈر پروفیسر محمد سلیمان کو کل دہلی سے کانپور واپسی پر دوران سفر ٹرین میں برین ہیمبرج ہوگیا.جس سے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی مگر بروقت طبی امداد اور ڈاکٹروں کی نگہداشت کے سبب اب طبعیت قدرے بہتر ہے ـ کانپور سے انعام الرحمان رفیقی جو صدیق فیض عام انٹر کالج میں استاذ ہیں نے روزنامہ خبریں کو بتایا کہ الحمداللہ بلڈ ناک سے نکل گیا ہے حالت کافی بہتر ہے اور وہ ہوش میں آگیے ہیں ـ وہ اس وقت ان کے پاس ہی تھے ـ سلیمان صاحب فی الوقت بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لیکن بتدریج سدھار ہورہا ہے اور اب فکر کی کوئی بات نہیں ہے ـان کی اچانک برین ہ ہرین ہیمرج کی خبر نے ان کے متعلقین و ہمدردوں میں فکر کی لہر دوڑا دی اہل خانہ نے موصوف کے لیے خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے ـ,قارئین سے دعائے صحت کی درخواست ہے یاد رہے وہ اس وقت Manama hospital،Chamanganj,third floor,room no301,Humayun bagh,Kanpur میں زیر علاج ہیں







