اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی کی کتاب "کائناتِ سخن” کا باوقار اجراء

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
عالمی شہرت یافتہ شاعر اظہر عنایتی کی کتاب "کائناتِ سخن” کا باوقار اجراء
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(آر کے بیورو )گزشتہ شب تسمیہ آڈیٹوریم اوکھلا میں شکھر آرگنائزیشن فار سوشل ڈیولپمنٹ ، دہلی کے زہر اہتمام کائنات سخن ( کلیات اظہر عنایتی) کی تقریب رسم اجرا اور ایک شاندار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسے کی کامیاب نظامت ڈاکٹر شعیب رضا خاں وارثی (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی او ایس ، دہلی ) نے کی۔ جلسے کے صدر تسمیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید فاروق تھے، جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر شہپر رسول تھے ۔ صاحب کتاب اظہر عنایتی کے علاوہ ڈاکٹر ساجد بھی مہمان ذی وقار تھے۔ کتاب کے مرتب پروفیسر شہزاد انجم مہمان اعزازی کی حیثیت سے موجود رہے ۔

جلسے کا آغاز ناظم جلسہ ڈاکٹر شعیب رضا وارثی نے صاحب کتاب اظہر عنایتی کی نعت پاک انھیں کی آواز و انداز میں پش کرکے کیا جسے کافی سراہا گیا ۔
کائنات سخن کی رسم اجرا کے بعد اظہر عنایتی کی شخصیت اور شاعری کے حوالے سے ڈاکٹر شفیع ایوب نے کلام اظہر عنایتی کے پانچ اہم نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں ایک عہد ساز شاعر قرار دیا ۔ رامپور سے آئے ڈاکٹر جاوید نسیمی نے اظہر عنایتی کے کلام اور ان کی ذاتی زندگی کے دلچسپ واقعات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اظہر عنایتی کی مقبولیت پر جامع گفتگو کی ۔ پروفیسر کوثر مظہری صدر شعبئہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی نے اظہر عنایتی کے کلام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غزل کے رنگ میں انقلاب کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے یہ اظہر عنایتی کے کلام سے سیکھنے کی چیز ہے ۔ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ اظہر عنایتی کی کلیات کو کہیں سے پڑھیے آپ کو کوئی بھی شعر ایسا نہیں ملے گا جس کے بارے میں کہہ سکیں کہ بات نہیں بنی ۔ دونوں مصرعے اس طرح مربوط ہوتے ہیں کہ آپ ایک لفظ بھی اس میں سے نہیں نکال سکتے۔ کائنات سخن کے مرتب پروفیسر شہزاد انجم نے کہا کہ میں اظہر عنایتی کے کلام کے علاوہ ان کی ذاتی زندگی سے بے حد متاثر ہوں ۔ وہ اعلی اخلاقی اقدار کے پاسدار شخص ہیں ۔ پروفیسر شہپر رسول نے صاحب کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہر عنایتی اس عہد کے نہایت معتبر اور کہنہ مشق شاعر ہیں ۔ رسم اجرا کے آخر میں صاحب کتاب اظہر عنایتی نے ڈاکٹر سید محمد فاروق اور جلسہ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا ۔

اس کے بعد مشاعرے کا دور شروع کیا گیا۔جس میں دبئی سے شاعر آصف سروش ، ڈاکٹر جاوید نسیمی (رامپور)، ڈاکٹر شعیب رضا وارثی دہلی ، ناصر عزیز ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر شفیع ایوب ، جناب سید شکیل غوث (رامپور) ، ڈاکٹر شعائر اللہ خاں (رامپور)، ڈاکٹر شہپر رسول ، پروفیسر احمد محفوظ ، پروفیسر کوثر مظہری ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈاکٹر عدنان ضیاءی ، محترمہ وسیم راشد ڈاکٹر الف ناظم اور اظہر عنایتی نے اپنے کلام سے نوازا ۔

اس پر وقار تقریب میں اردو ادب کی چیدہ چید شخصیات نے حصہ لیا ۔سامعین میں جناب سراج عظیم سکریٹری آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی دہلی، ڈاکٹر نور محمد (رامپور)جناب ندیم اختر چئیرمین شکھر فاؤنڈیشن، جناب نصیر میاں (رامپور) جناب یمن وغیرہ بطور خاص موجود رہے ۔ آخر میں تسمیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید فاروق نے صاحب کتاب اور مرتب کتاب کو مبارکباد پیش کی نیز سبھی مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ایاز پرفیومز کی جانب سے مہمانان کو عطر کے تحفے اور تسمیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھریلو استعمال کی اشیاء سے متعلق پیکٹس بطور تحفہ پیش کئے گئے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN