اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وقف بائی یوزر سے متعلق عدالت کے تبصرہ پر جمعیتہ کو سخت تشویش

9 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Maulana Mahmood Madani Vande Mataram Reaction
162
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*عدالت کے عبوری فیصلے پر صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی تنقید ، کہا کہ ہماری مساجد اور قبرستانوں کا تحفظ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک کہ وقف بائی یوزر کے اصولی موقف کو تسلیم نہ کیا جائے* 
نئی دہلی۱۵ ستمبر :جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی نے وقف ایکٹ 2025 کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’وقف بائی یوزر‘ سے متعلق عدالت کا تبصرہ ہمارے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہےجس پر سنجیدہ غور وفکر ناگزیر ہے ۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہماری طرف سے عدالت میںاس قانون کے متعلق کئی سنگین خدشات پیش کیےگئے تھے، جن میں سے ایک یہ تھا کہ کلکٹر یا دیگر انتظامی افسران کو وقف جائیداد کی نوعیت طے کرنے کا غیر معمولی اختیار دینا اور وقف ٹریبونل کا خاتمہ مذہبی حقوق میں سرکاری مداخلت کا ذریعہ بنے گا۔ یہ ایک حد تک اطمینان بخش ہے کہ سپریم کورٹ نے اس پر عبوری روک لگا دی ہے اور دیگر کچھ معاملات میں بھی جزوی راحت دی ہے۔ تاہم سب سے بڑا اور بنیادی مسئلہ’وقف بائے یوزر ‘ کا ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چار لاکھ سے زائد وقف جائیدادیں’وقف بائے یوزر ‘ کے زمرے میں شامل ہیں جن میں ایک لاکھ انیس ہزار مساجد اور ڈیڑھ لاکھ قبرستان کی جائیدادیں ہیں۔ ان میں سے 80 فیصد سے زائد رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ موجودہ ترمیمی قانون نے ’ وقف بائئ یوزر ‘ کو سرے سے کالعدم قرار دے دیا ہے اور جزوی ترمیم کے ذریعہ پہلے سے رجسٹرڈ جائیدادوں کومستثنیٰ کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوگا۔ حالاں کہ یہ ترمیم ہمارے اصل خدشے کا حل نہیں ہوسکتی۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ’ وقف بائے یوزر‘ کو قانون سے خارج کرنا اسلامی اصولوں اور صدیوں پرانی مذہبی روایت کی کھلی نفی ہے۔ یہ براہِ راست مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر ضرب ہے جب کہ آئینِ ہند نے ان حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔انھوں نے کہا کہ جمعیۃ کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ وقف ایک خالص دینی و شرعی معاملہ ہے، اس سے متعلق قانون میں ایسی دفعات شامل نہیں ہونی چاہئیں جو اس کی مذہبی حیثیت کو مجروح کریں یا مسلمانوں کے حقِ مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالیں۔ لہٰذا سپریم کورٹ کا یہ عبوری فیصلہ اُس وقت تک قابلِ اطمینان نہیں کہا جا سکتا جب تک’وقف بائے یوزر‘کو مکمل تحفظ نہ مل جائے۔
مولانا مدنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اپنے عبوری فیصلے کے پیرا 143 تا 152 میں جو تبصرہ کیا ہے، اس سے’وقف بائے یوزر‘ کے تحفظ کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے اور اس کی زد میں زیادہ تر ہماری مساجد اور قبرستان کی جائیدادیں ہیں ۔ واضح ہو کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وقف بائے یوزر کا خاتمہ بادی النظر میں یک طرفہ نہیں ہے کیونکہ 1923 کے وقف ایکٹ سے ہی وقف کے اندراج کی شرط موجود تھی۔ اگر وقف جائیدادیں ایک صدی سے زائد عرصے تک رجسٹرڈ نہیں ہوئیں تو اب شکایت نہیں کی جاسکتی۔ مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء اپنے وکلا اور ملی اداروں کے ساتھ مل کر پوری سنجیدگی اور حکمت کے ساتھ یہ جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ آئین ِ ہند میں دیے گئے مذہبی آزادی اور اقلیتی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔سورس:(پریس ریلیز)

ٹیگ: Adalat ka TabsiraCourt Remarks on WaqfJamiat Concern NewsJamiat ka Rad e AmalJamiat Ulama-e-HindMuslim Property RightsWaqf by userWaqf Dispute IndiaWaqf Property Issue

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN